Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سانحہ پشاور کے شہداء کی فاتحہ چہلم ، رابطہ کمیٹی اور شہداء کے اہل خانہ کی شرکت


ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سانحہ پشاور کے شہداء کی فاتحہ چہلم ، رابطہ کمیٹی اور شہداء کے اہل خانہ کی شرکت
 Posted on: 1/26/2015
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سانحہ پشاور کے شہداء کی فاتحہ چہلم ، رابطہ کمیٹی اور شہداء کے اہل خانہ کی شرکت 
سانحہ پشاور کے معصوم شہداء نے پاک سرزمین کی خاطر اپنی زندگیوں کے نذرانے پیش کئے، ڈاکٹر محمدفاروق ستار 
ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے کانفرنسوں اور بیانات نہیں مربوط حکمت عملی اپنانی ہوگی
فاتحہ چہلم کے اجتماع سے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی گفتگو 
پشاور ۔۔۔26جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سانحہ پشاور کے شہید معصوم طلبہ ، اسکول پرنسپل ، اسکول اساتذہ اور اسکول عملے کے شہید اراکین کی فاتحہ چہلم کا اجتماع منعقد کیا گیا ۔ فاتحہ چہلم کے اجتماع میں سانحہ پشاور کے شہید بچوں کے لواحقین، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفرید ی ، صدر ایم کیوایم خیبر پختو نخو اہ بیر سٹر محمد علی سیف ،قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرعبدالرشید گوڈیل ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فا روق ستا ر،رکن صو با ئی تنظیمی کمیٹی ڈاکٹرنو بت خا ن، پشاور کے ذمہ داران، مختلف سما جی رہنما ؤ ں ، سول سو سا ئٹی ، پشاور سے تعلق رکھنے والے قو می جر گے کے رہنما ء رحمت اﷲبا وڑ ، سو ل سو سائٹی کے نما ئندے شکیل یو سف زئی ، اربا ب محمد حلیم اور پشاور سے تعلق رکھنے والے رہنما ؤ ں نے شر کت کی ۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ پشاور انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے اور اس میں شہید ہونیوالے معصوم طالب علموں اور انکے اساتذہ کرام نے اپنی پاک سرزمین کی سلامتی کی خاطرزندگیوں کا نذرانے پیش کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے اب صرف کانفرنسوں اور بیانات سے کام نہیں چلے گا بلکہ ہمیں اس کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانی ہوگی،ملک میں عوام کو بااختیار بنانے کیلئے مقامی حکومتوں ، کمیونٹی پولیس کا نظام قائم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردو ں سے نمٹنے کیلئے عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگااور اپنے گلی محلوں اور اسکولوں میں چوکیداری نظا م نافذ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی طور پر دہشتگردوں کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے ہمیں ملک کے کونے کونے میں موجود دہشت گردوں کی حمایتی جماعتوں اور فرقہ واریت پر مبنی تقاریر میں اشتعال انگیزی او رانتہاء پسندی کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہوگا ، دہشت گردی کی تعلیمات دینے والوں اور ایک دوسرے کو کافر کہنے والوں کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اگر یہ اقدامات نہ کئے گئے تو سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں چلی جائیں گی اور ہم کبھی بھی دہشت گردی سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید معصوم بچوں اور انکے اساتذہ کرام کو فوجی اعزازات سے نوازنے کا اعلان کریں اورانہیں نشان حیدر دیں جبکہ 30سالوں سے جواں مردی اور بہادر ی کے ساتھ دہشت گردوں اور دہشت گردی کا سامنے کرنے پر خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور شہر کے با ہمت عوام کو ستارہ امتیا زبھی دینے کا اعلا ن کریں تاکہ یہاں کے شہریوں کی بہادری اور جرأت کا اعتراف قومی سطح پر کیا جاسکے اوردہشت گردی کیخلاف انکی قربانیوں اور جدوجہد کو سراہا جا سکے۔اس موقع پر آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونیوالے بچوں کے اہل خانہ نے طا لبا ن دہشت گردوں کے خلا ف جنا ب الطاف حسین کی کاوشوں اور سانحہ پشاو ر کے شہداء کونشان حیدر دینے کے مطا لبے کا خیر مقدم کیا ۔

4/25/2024 9:05:54 AM