Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کراچی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوزاندورن سندھ منتقل کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش


سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کراچی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوزاندورن سندھ منتقل کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
 Posted on: 1/24/2015
سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کراچی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوزاندورن سندھ منتقل کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
سندھ پبلک سروس کمیشن کے لئے کراچی سے تعلق رکھنے والے امیدواران کے انٹرویوزلینے کے لئے کراچی میں انتظامات کیے جائیں،رابطہ کمیٹی 
سندھ میں دس سال کے لئے نافذ ہونے والا کوٹہ سسٹم کئی دہائیاں گزرنے باوجودبھی آج تک نافذالعمل ہیں جو سندھ کے شہری علاقوں
کے ساتھ صریحاً زیادتی وعصبیت ہے
گزشتہ دونوں سندھ بپلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین جسٹس(ر)آغارفیق کا اپنے عہد ے سے استعفیٰ دینا انتہائی غور طلب ہے
سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت انٹرویوز کی اندرون سندھ منتقلی کے متعصبانہ رویے اور کراچی دشمنی پر مبنی فیصلے پر حکومت سندھ سے شدید احتجاج اور فیصلے کی بھر پور مذمت کر تے ہیں،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔۔24جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کراچی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے ہونے والے انٹرویوزکواندورن سندھ منتقل کرنے پرگہری تشویش کا اظہارکر تے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ان انٹرویوز کو فوری طور پر واپس کراچی منتقل کیا جائے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت انٹرویوز کی اندرون سندھ منتقلی کے متعصبانہ عمل اور کراچی دشمنی پر مبنی فیصلے پر حکومت سندھ سے شدید احتجاج اور فیصلے کی بھر پور مذمت کر تے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹوکے دور میں کوٹہ سسٹم نافذ کرکے سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ زیادتی کی گئی جوکہ شہری علاقوں کے ساتھ متعصبانہ عمل تھاسندھ میں کوٹہ سسٹم دس سال کے لئے نافذ کیا گیا تھاجو کئی دہائیاں گزرنے باوجودآج تک نافذالعمل ہیں جو سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ صریحاً زیادتی وعصبیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دونوں سندھ بپلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین جسٹس (ر)آغارفیق کا اپنے عہد ے سے استعفی دینا انتہائی غور طلب بات ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ مطالبہ کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے انٹرویوز کو فوری طور پر واپس کراچی منتقل کیا جائے اور کراچی دشمنی کے اقدامات کے سلسلے کو بند کیا جائے ۔

4/18/2024 7:26:31 PM