Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتاری کے بعد ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور اور جرائم پیشہ عناصر بنا کر پیش کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتاری کے بعد ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور اور جرائم پیشہ عناصر بنا کر پیش کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 1/23/2015
ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتاری کے بعد ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور اور جرائم پیشہ عناصر بنا کر پیش کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کے واقعات پر خاموش ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
رواں مہینے کے دوران ایم کیوایم کے 13کارکنان کو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کیا گیا، رابطہ کمیٹی 
کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ، بھتہ خوروں اور گینگ وار کے جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مکمل طور پر زیرو ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز بنا کر پیش کرنا ایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن پالیسی کا حصہ ہے اور ایم کیوایم کودیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش ہے، رابطہ کمیٹی 
اگر یہی روش برقرار رکھی گئی تو کارکنان و عوام کے جذبات کو قابو میں نہیں رکھا جاسکتا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بے گناہ کارکنان کو گرفتاری کے بعد بھتہ خور ، ٹارگٹ کلرز اورجرائم پیشہ عناصر بنا کر پیش کرنے میں ملوث قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے ، چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔23، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ نئے سال کے رواں مہینے کے دوران ایم کیوایم کے 13کارکنان کو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کیا گیا ہے جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری کے بعد ماورائے عدالت قتل کے واقعات بھی شامل ہیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتاری کے بعد ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور اور جرائم پیشہ عناصر بنا کر پیش کیاجارہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کے ان واقعات پر خاموش ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ، بھتہ خوروں اور گینگ وار کے جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے لیکن ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مکمل طور پر زیرو ہے اور تعجب کی بات یہ ہے کہ کارکنان کے قتل میں ملوث ایک بھی سفاک دہشت گردکو اب تک قانون کی گرفت میں نہیں لیاجاسکا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز اور غیر قانونی چھاپہ مار کارروائیاں کررہے ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کے بعد سرکاری عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنار ہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز بنا کر پیش کرنا ایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن پالیسی کا حصہ اور ایم کیوایم کودیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم دہشت گردی کے خلاف اور ملک کے استحکام کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کے جذبے کااظہار کررہی ہے تو دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے کارکنان کو ہی بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز بنا کر پیش کررہے ہیں جو نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ ایم کیوایم کی شکل دنیا بھر میں خراب کرنے کی گھناؤنی کوشش بھی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے خلاف اسی قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں اور بے گناہ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل اور جرائم پیشہ بنا کر پیش کیاجاتا رہا ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ملک کے نازک ترین حالات میں بھی ایم کیوایم کے ساتھ ماضی کی طرح کا طرز عمل روا رکھاجارہا ہے اور اگر یہی روش برقرار رکھی گئی تو کارکنان و عوام کے جذبات کو قابو میں نہیں رکھا جاسکتا اور کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ ایم کیوایم کی صبر کی اپیلوں پر بھی کان دھرنا چھوڑ دیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتاری کے بعد بھتہ خور ، ٹارگٹ کلرز اورجرائم پیشہ عناصر بنا کر پیش کرنے میں ملوث قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے اور چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے ۔ 

5/10/2024 8:31:53 PM