Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی پی پی کی حکومت نے اپنے حالیہ دور میں کراچی شہر کے بلدیاتی اداروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ،عارف خان ایڈووکیٹ ،گلفرازخان خٹک ایڈووکیٹ


پی پی پی کی حکومت نے اپنے حالیہ دور میں کراچی شہر کے بلدیاتی اداروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ،عارف خان ایڈووکیٹ ،گلفرازخان خٹک ایڈووکیٹ
 Posted on: 1/23/2015
پی پی پی کی حکومت نے اپنے حالیہ دور میں کراچی شہر کے بلدیاتی اداروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ،عارف خان ایڈووکیٹ ،گلفرازخان خٹک ایڈووکیٹ
شہرِقائد کو بلدیاتی اداروں کی اشد ضرورت ہے لیکن موجودہ سندھ کے حکمراں نہیں چاہتے کہ یہ شہر ترقی کرکے عروس البلاد کہلائے
وکلاء نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ہمراہ جدوجہدِ کی ،قاضی خالدعلی ایڈووکیٹ
عارف خان،گلفرازخان اورقاضی خالدکا نئے سال کے سلسلے میں متحدہ لائرزفورم کے زیراہتمام لائرزڈائری کی تقریب رونمائی سے خطاب
کراچی۔۔۔23جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ اور گلفراز خان خٹک نے کہاہے کہ شہرِقائد کو بلدیاتی اداروں کی اشد ضرورت ہے لیکن موجودہ سندھ کے حکمراں نہیں چاہتے کہ یہ شہر ترقی کرکے عروس البلاد کہلائے، پی پی پی کی حکومت نے اپنے حالیہ دور میں کراچی شہر کے بلدیاتی اداروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ،نہ یہ خود ترقی کرنے کے خواہاں ہیں نہ ہمارے شہر کو ترقی کرنے دے رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے متحدہ لائر فورم کے زیر اہتمام نوبہار ہوٹل صدر میں نئے سال کے سلسلے میں ’’ لائرز ڈائری‘‘کی تقریب رونمائی میں کی ،تقریب کی صدارت وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی اورسابق(ر)جسٹس سندھ ہائی کورٹ قاضی خالدعلی ایڈووکیٹ نے کی،اس موقع پر کراچی بار کونسل کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ ،انچارج متحدہ لائرز فورم احمد ضمیر سمیت وکلاء برادری نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔اراکین رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ہمیں وکلاء برادری کو درپیش مسائل کا علم ہے جس کے حل کیلئے ہم کوشش بھی کرتے رہے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین بھی وکلاء برادری کے مسائل کے فوری حل کے لئے ہمیں ہدایت دیتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی بار کونسل کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ کی جانب سے چند مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا گیا ہے ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان معاملات کو ہم اسمبلیوں تک پہنچائیں گے،سٹی کورٹ ہمارا پرائمری ادارہ ہے ،ہم کسی مقام پر بھی پہنچ جائیں اپنے پرائمری ادارے کو نہیں بھو ل سکتے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی روزانہ شکایات موصول ہورہی ہیں ،ہم تمام وکلاء کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ صرف آپ کا نہیں ہم سب کا ہے ایم کیو ایم کے روزانہ کی بنیاد پر کارکنان کو شہید کیا جارہا ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے لیکن اس صوبہ میں اور اس ملک میں شاید کوئی سننے والا نہیں یا پھر یہاں کوئی قانون ہی نہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملٹری کورٹس کے حوالے سے چند باتیں وکلاء برادری کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں کہ لیکن آج ہماری ریاست خطرے میں ہے اگر ریاست ہی نہ رہی تو پھر کونسی عدالت اور کونسا قانون پہلے ہمیں ریاست کوبچاناہے اور پھر قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔صدر تقریب قاضی خالدعلی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ہمراہ جدوجہدِ کی اور پاکستان وجود میں آیا،آج وکلاء تعمیر پاکستان کیلئے اپنا کردار اداکررہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی پہلی لاء یونیورسٹی کا قیام بھی آپ کے شہر میں ہوچکا ہے جس میں ایل ایل بی اور پی ایچ ڈی میں داخلے ہونگے ،سابق چیف جسٹس صاحبان وہاں طلبہ و طالبات کو لیکچر ز دینگے ،لاء یونیورسٹی کی فیس بھی کراچی یونیورسٹی کے برابر رکھی گئی ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کو مشکلات نہ ہوں۔انہوں نے متحدہ لائرزفورم کے قیام پرقائدتحریک الطاف حسین کا شکریہ ادا کیااورکہاکہ قائدتحریک الطاف حسین متحدہ لائرز فورم سے بہترین کام لے رہے ہیں ،آج میں جس مقام پر ہوںیہ بھی جناب الطاف حسین کی مرہون منت ہے کیونکہ وہ کبھی بھی اچھے اور قابل انسان کو اسکے اصل مقام تک ضرور پہنچاتے ہیں یہی اس تحریک کی کامیابی ہے اور اگر پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے تو جناب الطاف حسین کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔تقریب سے کراچی بارکونسل کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ اور انچارج متحدہ لائر فورم احمد ضمیر نے بھی خطاب کیا۔

4/18/2024 9:36:59 PM