Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریکی جدوجہد میں خواتین کے کردار کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا، الطاف حسین کی شعبہ خواتین کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو


تحریکی جدوجہد میں خواتین کے کردار کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا، الطاف حسین کی شعبہ خواتین کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو
 Posted on: 3/21/2013
تحریکی جدوجہد میں خواتین کے کردار کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا، الطاف حسین 
خواتین نے تحریک جدوجہد میں ماریں کھائیں، اذیت، ظلم و تشدد، جیلوں اور تھانوں کی صعبتوں کو برداشت کیا ہے
خواتین نے ظلم و جبر کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ ان کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹی اور جمی رہیں
ایم کیوایم خواتین کو ہر شعبہ میں مساوی حقوق اور معاشرے میں ان کا مقام دلانے کی جدوجہد کررہی ہے
عام انتخابات کے سلسلے میں خواتین اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور گلی گلی، محلے محلے، گھر گھر جا کر حق پرستی کا پیغام پہنچائیں
شعبہ خواتین کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو
لندن ۔۔21مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ تحریکی جدوجہد میں خواتین کے کر دار کو سنہر ے الفا ظ میں لکھا جائے گا جنہوں نے ماریں کھائیں ،اذیت ،ظلم وتشدد ، جیلوں اور تھانوں کی صعبتو ں کو برداشت کیا ہے لیکن ظلم و جبر کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ ان کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹی اور جمی رہیں اور جس تحریک میں بہادر ،نڈر ،نہ جھکنے والی خواتین موجود ہوں ایسی حق پرستی کی تحریک کو کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ وہ گزشتہ روز خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کر رہے تھے ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں میر پور خاص میں ہونے والے کامیاب جلسے پر شعبہ خواتین کو مبارکبا د اور خر اج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسے میں جتنی بڑ ی تعداد میں اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے وا لی خواتین نے شرکت کی اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کے ایم کیوایم خواتین کو ہر شعبہ میں مساوی حقوق اور معاشرے میں ان کا مقام دلانے کی جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سر پر ہیں لہٰذا خواتین اس سلسلے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور گلی گلی ،محلے محلے گھر گھر جاکر ایم کیوایم کا حق پرستی کا پیغام پہنچائیں ۔ جناب الطاف حسین نے شعبہ خواتین کی اراکین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیمی لڑیچر کا مطالعہ کریں اور تنظیمی کام میں مزید بہتری لائیں۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی بھی خریت دریافت کی اور اس سلسلے میں غم اور دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لوحقین اور زخمیوں کی داد رسی کرنے پر شعبہ خواتین کی ارکان وکارکنان کو شابا ش بھی دی۔ اس موقع پر شعبہ خواتین کی انچار ج کشور زہرہ اور ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والی خاتون منگلا شرما ،سابق اراکین سندھ اسمبلی اور اراکین کمیٹی نے بھی جناب الطاف حسین سے گفتگو کی اور تنظیمی کار کر دگی کے بارے میں اور دیگر صورتحا ل کی مکمل تفصیلا ت سے آگاہ کیا ۔

5/6/2024 2:25:24 AM