Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس پرمیرپورخاص میں جلسہ عام سے قائدتحریک الطاف حسین کاخطاب


ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس پرمیرپورخاص میں جلسہ عام سے قائدتحریک الطاف حسین کاخطاب
 Posted on: 3/18/2013
ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس پرمیرپورخاص میں جلسہ عام سے قائدتحریک الطاف حسین کاخطاب
لندن ۔۔18مارچ 2013ء 
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ملک کی واحدسیاسی جماعت ہے جو انتخابی ٹکٹوں کا جمعہ بازار نہیں لگاتی اور نہ ہی مال و جائید اد کی بنیاد پر کسی کو ٹکٹ دیتی ہے ۔ایم کیوایم نے عوام کے حقوق کے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والو ں کو سینٹ اوراسمبلیوں کے رکن ، وزیر اور مشیر بنا کر عملی طو ر پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔ ایم کیوایم اگر اقتدار میں آئی تو قومی خزانہ لوٹنے والوں کی غیر قانونی جائیدادیں ضبط کر کے بیرونی قرضے اتار ے گی ،خواتین کو مساوی حقو ق دیکر کاروکاری او رونی جیسی قبیح رسومات کا خاتمہ کر یگی اور ملک بھرمیں کاٹیج انڈسٹریز کا جال بچھا دیا جائیگا ۔ جناب الطا ف حسین نے یہ بات پیر کی شام میر پور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں ایم کیوایم کے29یوم تاسیس کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسہ سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جنا ب الطاف حسین کا خطاب سندھ ،پنجاب ،خیبر پختونخوا او ربلوچستان آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں 29،مقامات پر ہونے والے بڑے بڑے اجتماعات سے براہ راست سنا گیا ۔ایم کیوایم کے تمام جلسوں میں اردوں بولنے والے سندھیوں کے علاوہ پنجابی ،بلوچی ،سندھی ، پشتو،بروہی ،مکرانی اور دیگرزبانیں بولنے والے لاکھو ں افراد نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب کے آغاز میں جناب الطاف حسین نے سابق وفاقی وزیر نبیل گبول کو ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور ملک کے دیگر سیاستدانوں او رکارکنوں کو بھی دعوت دی کہ وہ ایم کیوایم کے لٹریچر کا مطالعہ کریں اورملک سے انتہا پسندی و فرقہ ورانہ گروہ بندی ختم کرنے ، فرقہ وارنہ و بین المذاہب ہم آہنگی قائم کرنے، ملک میں انصاف پر مبنی نظام کے قیام ، جمہوریت کے فروغ اور سردارانہ وجاگیر دارانہ نظا م کے خاتمہ کیلئے ، ایم کیوایم میں شمولیت اختیا رکریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سینئر پارلیمنٹرین سے بھی کہتا ہوں کہ نبیل گبول کی طرح وہ پاکستان کے متوسط طبقہ کی سچی جماعت ایم کیوایم میں شال ہو کر ملک کی تقدید بد ل ڈالیں ۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے یو م تاسیس کے اس مثالی جلسہ کو ناکام بنانے اور ہم سے ہمار ی خوشیاں چھیننے کیلئے اتوار کی شام حیدر آباد میں ایم کیوایم سائٹ ایریا سیکٹر آفس پر وحشیانہ فائر نگ کر کے ایم کیوایم کے تین کا رکنوں او ر ہمد ردوں کو بے رحمی سے شہید کر دیا جبکہ ہمارے ایک ساتھی مقامی اسپتا ل میں موت و زندگی کی کشمکش میں زیر علاج ہیں ،میں ان تما م شہد ا ء کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتاہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ آج مجھے یہ افسوسناک اطلاع بھی ملی کہ دہشت گردوں نے ایک دانشور ،ماہر تعلیم ،نوحہ خواں ،نعت خواں اور ڈگری کالج لیاقت آباد کے پر نسپل سبط جعفر کو بے رحمی سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ،سبط جعفر کا قتل کھلی دہشت گردی ہے اور عوام کو شیعہ سنی میں تقسیم کر کے فرقہ وارانہ کشید گی پھیلانے 
کی سازش کا حصہ ہے ۔ان مذموم سازشوں کے ذریعے عوام کو لڑانے کی کو ششیں کی جارہی ہیں اسلئے میں عوام سے اپیل کر تا ہوں کے وہ ایسے تما م عناصر کا بائیکا ٹ کر یں جو عوام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر لڑانے کی سازش کررہے ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے اپنے خطاب میں ایم کیوایم کے شہید کارکنوں اور ہمدر دوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم آج جس میں مقام پر بھی ہے وہ ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، آج کے اس قدر کامیاب جلسہ کو دیکھ کر ہما رے شہداء کی روحیں بھی خوش ہورہی ہونگی ، میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمارے تما م شہیدوں کی مغفر ت فرما ئے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا کر ے ۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ 18مارچ 1984ء سے ایم کیوایم کے قیام کو آج 29برس ہوگئے ہیں ، اتنے طویل عر صے سے تحریک سے جڑے رہنا بچوں کاکھیل نہیں اور ساتھی بھی ثابت قد م رہے ہیں میں انہیں سلام تحسین پیش کر تا ہوں ،اور جو لو گ ان کے بعد شامل ہوئے اور ثابت قد م رہے وہ بھی سلا م تحسین کے مستحق ہیں اور جو لو گ کسی وجہ سے الگ ہونے کے بعد واپس ایم کیوایم میں آگئے ہیں میں ان کو بھی ایم کیوایم میں واپسی پر مبارکباد پیش کر تا ہوں ۔ جناب الطا ف حسین نے میڈ یا کی توجہ جلسہ کے شرکاء بھاری تعداد کی طرف دلا تے ہوئے کہا کہ آج صرف میر پور خاص میں ہی پر وگرام نہیں ہورہا ہے بلکہ درجنوں مقامات پر میر ا خطاب سنا جارہا ہے اور ہر جگہ بڑے بڑے اجتماعات ہورہے ہیں ، مین چینلج کر تا ہوں کہ پاکستان کی کوئی اور جماعت ایک ساتھ اتنے بڑے پر وگرام کر کے دکھا دے ۔ اللہ تعالیٰ نے ایم کیوایم کو یہ عزت اسلئے دی ہے کیونکہ وہ اللہ کے بند وں کا ساتھ دینے والی جماعت ہے انہیں مارنے والی نہیں۔ جناب الطاف حسین نے ملک کی مورثی سیاست کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے قیام کو 29سال گز ر گئے ہیں اور ایم کیوایم 1987ء سے انتخابا ت میں مسلسل کامیابیاں حاصل کررہی ہے ، اس دوران سینکڑوں افراد ایم کیوایم کے پیلٹ فارم سے اسمبلیوں اور بلدیات کے رکن ، میئر ، وزیر اور مشیر بنے ہیں لیکن نہ تو الطا ف حسین اور نہ ہی اس کا کوئی بھائی بہن کسی اسمبلی کا رکن یا وزیر مشیر بنا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم مورثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے اور میں ہر کرسی پر صرف ان لوگوں کو بیٹھا دیکھنا چاہتا ہوں جو معیار پر پور ا اتر تے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 87کے بلدیاتی انتخابات جیت کر ایم کیوایم نے ایک نوجوان ڈاکٹر فاروق ستا ر کو میئر بنایا اور حیدر آباد سے گنے کا رس بیچنے والے رشید بھیا کو ڈپٹی میئر بنایا ،ایم کیوایم نے غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کواقتدار کے ایوانوں میں پہنچایا ہے اسی لئے بڑے بڑے سردار ،جاگیر دار ایم کیوایم سے نفر ت کر تے ہیں لیکن پاکستان کے مظلوم عوام اپنے الطا ف بھائی سے پیا ر کر تے ہیں اور الطا ف بھائی عوام سے پیا رکر تے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اعلان کیا کہ اگرعوام ،وفاق اور صوبوں میں ایم کیوایم کو حکومت میں لائے تو ایم کیوایم میٹرک تک تعلیم اور غریبوں کو علاج ومعالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرے گی ، عدالت کے دروازے صرف امیروں کیلئے ہی نہیں ہونگے بلکہ ایک غریب بھی اپنا مقدمہ خود لڑنے کے قابل ہوسکے گا، ملک کی دولت لوٹنے اورقرضے لیکر معاف کرانے والوں کا احتساب کیا جائے گااوررشوت ستانی اور قومی خزانے کی لوٹ مارکرنے والوں کوقانون کے مطابق سرعام سزا دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم انتخابی امیدواروں سے ایک پیسہ بھی نہیں لیتی اور انتخابی ٹکٹوں کا جمعہ بازار نہیں لگاتی بلکہ میرٹ، صلاحیت ، ایمانداری اور کردار کی بنیاد پرغریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو اسمبلیوں کا ٹکٹ دیتی ہے جو ایم کیوایم کے اغراض ومقاصد کے معیار پر پورا اترتا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ غیرملکی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ، اگر ایم کیوایم اقتدار میں آئی تو ہزاروں ایکڑکے محلات جو قومی خزانہ کی لوٹ مار سے تعمیر کئے گئے ہیں انہیں فروخت کرکے اسکول، کالج اور اسپتال تعمیرکرے گی اور غیرملکی قرضہ اتارے گی ۔پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے جگہ جگہ کاٹیج انڈسٹریز کا جال بچھایا جائے گا، خواتین کیلئے انڈسٹریل ہوم قائم کئے جائیں گے ، ایم کیوایم ،ملک بھر میں خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم،فرسودہ رسومات اور خواتین کے خلاف سیاہ قوانین کا خاتمہ کرے گی ،کاروکاری ، ونی، بچیوں کی قرآن سے شادی اور خواتین پر تیزاب پھینکنے جیسے مظالم کرنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر کڑی سزا دلوائے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کی حکومت آئی تو ہم سنیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کیلئے 50 فیصد نشستیں مختص کریں گے ، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کی 50، فیصد ملازمتیں خواتین کو دی جائیں گی ، ملک میں انقلابی تبدیلیاں کرکے پارلیمنٹ سے زمین کی حد مقرر کی جائے گی اور باقی زمین کاشت کیلئے غریب ہاریوں اور کسانوں میں تقسیم کردی جائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے جاگیردار اور وڈیرے زرعی آمدنی پر ٹیکس نہیں دیتے ، ایم کیوایم حکومت میں آئی تو زرعی 
آمدنی پر ٹیکس عائد کرے گی اور عوامی سطح پر صرف ایک ہی نعرہ یاد رکھا جائے گا کہ No representation without taxation ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے اور اس کے عوام بھی بہت اچھے ہیں، ملک میں پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے ، ایم کیوایم چندخاندانوں سے ان کی ناجائز دولت اور زمینوں پرناجائز قبضہ ختم کرکے اسے غریبوں میں تقسیم کردے گی ۔ ایم کیوایم ، امن وامان کا ایسا نظام ترتیب دے گی کہ رات گئے سفر کرنے والے بزرگوں اور نوجوانوں کو لوٹ مار کا نشانہ نہ بنایا جاسکے اور اگر خواتین بھی رات گئے سفرکریں تو ان پر کوئی بری نگاہ ڈالنے والا نہ ہو۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ حکومت کی اجازت سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت خواتین کیلئے ایک حویلی نما بڑا مرکز Women Protection Home بنایا جائے جہاں چھوٹے چھوٹے کوارٹرز قائم ہوں تاکہ جو لڑکا اور لڑکی اپنے مرضی سے شرع کے مطابق پسند کی شادی کریں اوران کے خاندان کے افراد انہیں کاروکاری قراردیکر ظلم کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جائے تو یہ خواتین مرکز مظلوم خواتین کی پناہ گاہ بن سکے ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم کی انتہاہے کہ جولڑکیاں اپنی مرضی سے کورٹ میرج کرتی ہیں انہیں گولیوں سے بھون دیاجاتاہے،جبروتشددکانشانہ بنایاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکورٹ میرج غلط ہے توچیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارچوہدری اورسپریم کورٹ کے باغیرت ججزکورٹ میرج کاقانون ختم کرنے کااعلان کردیں اورپارلیمنٹ آئین سے کورٹ میرج کی شق ختم کردیں ورنہ جووالدین یارشتہ دار کورٹ میرج کرنے والی لڑکی اورلڑکے کوماریں ان کی سزاگھر نہیں جیل کی سلاخیں ہوں گی۔جناب الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ضرورت پر ذوردیتے ہوئے کہاکہ پورے پاکستان کے شیعہ سنی، بریلوی دیوبندی اہل حدیث جواحترام انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انہیں اللہ رسول ؐ کاواسطہ دیتاہوں کہ وہ محلوں میں امن کمیٹیاں بنائیں، شیعہ عوام سنیوں کی حفاظت کریں، اسی طرح سنی شیعوں کی حفاظت کریں اورجو لوگ معصوم لوگوں کوبلاوجہ قتل کرتے ہیں انہیں پکڑکرپولیس کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہاکہ جوجماعتیں شیعہ سنی یابریلوی دیوبندی کی بنیادپر نفرت اورقتل کادرس دیتی ہیں ان جماعتوں پر پابندی لگائی جائے اورانکے رہنماؤں کووارننگ دی جائے کہ وہ نفرت کادرس دینا بندکریں اوراگروہ نہیں مانتے توایسے عناصرکوپکڑکرسرعام سزادی جائے ۔جناب الطاف حسین نے سندھی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے ممتازبزرگ رہنماسائیں جی ایم سید نے اپنے قریبی ساتھیوں کویہ کہاتھاکہ اگرسندھ کے حقوق کاکوئی وارث ہوگا تووہ الطاف حسین ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم سندھی مہاجر، پنجابی،پختون اوربلوچ کا فرق مٹاناچاہتے ہیں ، ہم ایک ہی چیزکوفروغ دیناچاہتے ہیں کہ ہم سب پاکستانی ہیں اورپاکستان کے سبزہلالی پرچم تلے ایک ہیں،ہم قائداعظم کے وژن کاپاکستان چاہتے ہیں، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ پاکستان میں بسنے والے خواہ ان کافقہ، مسلک اورمذہب کچھ بھی کیوں نہ ہوسب کوبرابرکاپاکستانی تصور کیاجائے اور سب کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے، جس کاجومذہب ہو وہ اپنے مذہب پرچلے اوردوسرے کے مذہب اورعقیدے کونہ چھیڑے ۔انہوں نے کہاکہ احترام انسانیت، فلاح اورانسانی مساوات کاجوخواب بابابلھے شاہؒ ، رحمان باباؒ ، شاہ لطیف بھٹائی ؒ ، باچہ خان، سائیں جی ایم سید اور ذوالفقارعلی بھٹونے دیکھاتھا الطا ف حسین ان بزرگوں کے خواب کی تعبیرچاہتاہے اوراسی کیلئے جدوجہد کررہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کوبرابرکاپاکستانی سمجھتاہوں خواہ وہ پاکستان میں رہتے ہوں یاسمندرپاررہتے ہوں ۔ عدلیہ اورپارلیمنٹ چاہے نہ مانیں لیکن میں سمجھتاہو ں کہ سمندرپار پاکستانیوں کو اسمبلیوں کاممبربننے کاحق ہوناچاہیے،میں انہیں اتناہی پاکستانی سمجھتاہوں جتناپاکستان میں رہنے والے ہیں۔ایم کیوایم سمندر پار پاکستانیوں کوزندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق دلانا چاہتی ہے اوراگر ایم کیوایم برسراقتدارآئی تو وہ آئین میں ترمیم کرکے سمندر پار پاکستانیوں کواسمبلیوں میں نمائندگی کاحق دے گی ۔ جناب الطاف حسین نے میرپورخاص کے مسائل کاذکرکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ میرپورخاص میڈیکل کالج کیلئے زمین خریدی جائے اورکالج کی تعمیرکی جائے،میرپورخاص اوراس کے قرب وجوارکے تین بڑے ضلعوں عمرکوٹ، تھرپارکر اورسانگھڑمیں کوئی انجینئرنگ یونیورسٹی نہیں ہے لہٰذا میرپورخاص میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیاجائے ۔2011ء کی طوفانی بارشوں سے تباہ ہونے والے میرپورخاص،عمرکوٹ اورسانگھڑ کے انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی کیلئے اسپیشل گرانٹ فراہم کی جائے اورمیرپورخاص سے کراچی حیدرآبادٹرین سروس بحال کی جائے ۔ انہوں نے جلسہ عام کے انتظامات میں حصہ لینے والے ایم کیوایم میرپورخاص کی زونل کمیٹی اورتمام کارکنوں بشمول خواتین کارکنان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

5/7/2024 6:26:12 AM