Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کی پہنچ سے ملک کا کوئی ادارہ اور اہم عمارت محفوظ نہیں رہی ۔الطاف حسین


دہشت گردوں کی پہنچ سے ملک کا کوئی ادارہ اور اہم عمارت محفوظ نہیں رہی ۔الطاف حسین
 Posted on: 3/18/2013
دہشت گردوں کی پہنچ سے ملک کا کوئی ادارہ اور اہم عمارت محفوظ نہیں رہی ۔الطاف حسین
پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہار مذمت 
زخمی ججوں اوروکلاء اوردیگرزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہار
لندن:۔۔۔ 18 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس پر مسلح دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ماضی میں ملک میں کی اہم تنصیبات اور شخصیات پردہشت گردوں حملوں کے پیش نظر عوام یہ امید کرنے میں حق بجانب تھے کہ کم ازکم اہم مقامات بالخصوص عدلیہ کے دفاتر پر اب تک سیکیوریٹی کا خاطر خواہ انتظام کیا جاچکا ہوگالیکن اس واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردوں کی پہنچ سے اب ملک کا کوئی ادارہ اور اہم عمارت محفوظ نہیں رہی ہے ۔بے رحم دہشت گرد جس آزادی کی ساتھ عوام کی جان مال اور املاک کو نشانہ بنارہے ہیں اسکے پیش نظرعوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ دہشت گرد اب قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی ذیادہ طاقتورہوچکے ہیں اوروہ جسے چاہیں اورجب چاہیں اپنی بربریت کا نشانہ بناسکتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کو تباہی اور بربادی سے دوچار کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف مزید کوئی انتظار کئے بغیر کارروائی کریں اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کریں۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیااورزخمی ججوں اوروکلاء اوردیگرزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔

5/7/2024 3:35:14 AM