Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے خواتین کے حقو ق کی بحالی کا عزم کررکھا ہے، محترمہ نسرین جلیل


جناب الطاف حسین نے خواتین کے حقو ق کی بحالی کا عزم کررکھا ہے، محترمہ نسرین جلیل
 Posted on: 3/14/2013
جناب الطاف حسین نے خواتین کے حقو ق کی بحالی کا عزم کررکھا ہے، محترمہ نسرین جلیل 
خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں 
میر پور خاص میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والے مرکزی جلسہ عام کے سلسلے میں خواتین کی کار نر میٹنگ سے خطاب 
یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے سلسلے میں حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کا بزرگوں کے اجتماع سے بھی خطاب 
میر پور خاص۔۔۔14، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خواتین کے حقو ق کی بحالی کا عزم کررکھا ہے اور ملک کے منتخب ایوانوں میں حقوق نسواں بل سمیت خواتین کے تحفظ کیلئے ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں کی کاوشیں اس بات کا کھلا ثبوت ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے 18مارچ 2013ء کو ایم کیوایم کے 29ویں سالانہ یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی ہیر سوہو ، ناہید بیگم ، سندھ تنظیمی کمیٹی کی اراکین محترمہ عائشہ آفتاب ، راناانصار ،عابدہ سیف ، زاہدہ بیگم اور میر پور خاص شعبہ خواتین کی انچارج عشرت بیگم و اراکین بھی موجود تھیں ۔ محترمہ نسرین جلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل خواتین کے بغیر مکمل نہیں ہے اور ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے باعث خواتین کوعزت سے جینے کا حق بھی نہیں دیاجاتا ہے اور کاروکاری اور دیگر خود ساختہ رسومات کے ذریعے خوایتن حقوق پامال کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی مہذب معاشرے میں کاروکاری ، ونی اور دیگر خود ساختہ رسومات سیاہ دھبہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کے غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور اس میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے ، ایم کیوایم ملک بھر کی خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتی ہے اور جگہ جگہ خواتین کیلئے ادارے قائم کرکے انہیں معاشرے میں بلند اور با وقار مقام دلانا چاہتی ہے اور اس ضمن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کو جتنا بھی سراہا جائے وہ کم ہے ۔ محترمہ نسرین جلیل نے کارنر میٹنگ میں شریک خواتین کو میر پور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں ہونے والے ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی اورکہا کہ مائیں بہنیں اور بزرگ خواتین اس جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیں کہ میر پور خاص کی خواتین بھی جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتی ہیں ۔ دریں اثناء حق پرست ارکا ن سندھ اسمبلی شیخ محمد افضل اور فہیم احمد الطافی نے 18مارچ کو میر پور خاص میں ہونے والے ایم کیوایم کے 29ویں مرکزی جلسہ عام کے سلسلے میں میر پور خاص سیکٹر Cمیں بزرگوں کے اجتماع سے خطاب کیا جس میں بزرگوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اور میر پور خاص میں ایم کیوایم کے مرکزی جلسہ عام کے انعقاد پر اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ بھی کیا ۔ اجتماع سے اپنے خطاب میں حق پرست ارکان اسمبلی نے کہاکہ قیام پاکستان سے لیکر استحکام پاکستان تک ہمارے بزرگوں کا کردار قابل تعریف ہے ، جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بزرگوں کے احترام کا درس دیا ہے اور ان کی اہمیت کو سمجھا ہے اور انہیں بھی اپنی بھر پور صلاحیتوں اور تجربات کے استعمال کے مواقع فراہم کئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ باشعور قومیں اپنے بزرگوں کے تجربہ اور ہنر سے اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی آئی ہیں۔ حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے اجتماع میں بزرگوں سے اپیل کی کہ وہ یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام میں بھر پور شرکت کریں اور اسے فقید المثال کامیابی سے ہمکنار کرائیں ۔
 

4/27/2024 2:30:46 PM