Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں مسیحی برادری کو تسلسل کے ساتھ ظلم وزیادتیوں کانشانہ بنایاجارہاہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


پنجاب میں مسیحی برادری کو تسلسل کے ساتھ ظلم وزیادتیوں کانشانہ بنایاجارہاہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 3/10/2013
پنجاب میں مسیحی برادری کو تسلسل کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
بادامی باغ لاہورکاواقعہ انتہائی افسوسناک اورپاکستان کے آئین سے متصادم ہے جس پرپنجاب حکومت فی الفورمستعفی ہوجائے
محمد علی جناح ؒ نے اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے جبکہ آئین پاکستان بھی اقلیتوں کو جان و مال کا تحفظ اور آزادی کا حق فراہم کرتاہے
توہین رسالتؐ کا قانون اسی وقت مقدم ہوگا جب اس پر لفظ بہ لفظ عملدر آمد کیا جائیگا
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری سانحہ بادامی باغ کا سوموٹو ایکشن لیں، یہ قومی اور بین الاقوامی جرم ہے،رضاہارون
شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے تحت پرامن احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ڈاکٹر فاروق ستار، رضا ہارون، بشپ صادق ڈینیئل اور فادر صالح ڈائیگو کا خطاب
تصاویر 
کراچی۔۔۔10، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہاکہ بادامی باغ لاہورکاواقعہ انتہائی افسوسناک اورپاکستان کے آئین سے متصادم ہے جس پرپنجاب حکومت فی الفورمستعفی ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مسیحی برادری کو تسلسل کے ساتھ ظلم وزیادتیوں کانشانہ بنایاجارہاہے اورحکومت پنجاب خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،بانی پاکستان قائداعظم محمدجناح ؒ نے اپنی 11اگست کی تقریرمیں تمام اقلیتوں کومکمل تحفظ فراہم کیا ہے جبکہ آئین پاکستان بھی اقلیتوں کوتحفظ اورانہیںآزادی سے زندگی گزارنے کاحق دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ توہین رسالتؐکاقانون اسی وقت مقدم ہوگاجب اس پرلفظ بہ لفظ عملدرآمد کیاجائیگا۔یہ بات انہوں نے اتوار کے روز’’ سانحہ بادامی باغ لاہور ‘‘ کے متاثرین سے اظہار ایکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اقلیتی امورکے تحت پر امن احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ احتجاج مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہاورن، حق پرست ارکان سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی، اقلیتی برادری کے بشپ صادق ڈینیئل،فادرصالح ڈائیگواوربشپ خادم بھٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے بشپ اورفادر،مسیحی نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اوربچے بچیوں کی بہت بڑی تعدادشامل تھی۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ بادامی باغ لاہورکے خلاف مذمتی کلمات تحریرتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ حکومت پنجاب دہشت گردوں کے ساتھ مل کرپاکستان اوردیگر صوبوں کوبھی غیرمستحکم کررہی ہے،قیام پاکستان تحریک میں مسیحی بھائیوں نے بھی ویسی ہی قربانیاں دی ہیں جس طرح مسلمانوں نے دی تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ پھرپنجاب کی سرزمین پرپاکستان محمدعلی جناحؒ کے پاکستان پرشب خون ماراگیاہے،لاہور بادامی باغ کاواقعہ مسیحی برادری کوبے گھرکرنے کی گھناؤنی کوشش ہے بلکہ یہ پاکستان کوکمزورکرنے کی گھناؤنی سازش کاحصہ بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ شانتی نگر ، گوجرہ شانگلہ ہل اوراب پنجاب میں ہی بادامی باغ جوف کالونی کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس سے پوری دنیامیں پاکستان کاامیج خراب ہوا ہے۔ اگر پہلے ہی پنجاب میں پیش آنیوالے واقعات کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجاتااوران میں ملوث ملزمان کوسزادی جاتی توآج بادامی باغ کاواقعہ رونما نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین واحدلیڈرہیں جنہوں نے اس واقعہ کی کھل کرمذمت کی اورمسیحی برادری کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے دنیابھر میں آوازاحتجاج بلندکی۔انہوں نے کہاکہ آج پنجاب میں مذہبی راوادری کوتارتارکردیاگیاہے اقلیتی عوام خودکوغیرمحفوظ سمجھتے ہیں ۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے صدرمملکت آصف علی زداری،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اوروفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیاکہ وہ بادامی باغ کے سانحہ کانوٹس لیں اورواقعے میں ملوث ملزمان اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے مسیحی برداری کوتحفظ فراہم کریں۔قبل ازیں رضا ہارون نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ بادامی باغ قومی سانحہ ہے جس پرپنجاب حکومت جوابدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پرشورمچانے والے اس لئے پنجاب اورلاہورمیں دہشت گردی کے واقعات پرخاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں کیونکہ وہاں ان کے بھائی کی حکومت ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری سے مطالبہ کیاکہ وہ سانحہ بادامی باغ کا سوموٹو ایکشن لیں اوریہ قومی اوربین الاقوامی جرم ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔انہوں نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم مظلوم مسیحی برادری کے ساتھ ہے اورانہیں تنہاء نہیں چھوڑے گی۔مظاہرین سے بشپ صادق دینئل اور فادر صالح ڈائیگونے بھی خطاب کیا اورکہاکہ جب بھی کرسچن کمیونٹی پرکوئی براوقت آتاہے توصرف قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے لوگ ہی متحرک ہوجاتے ہیں اور ہماری مددکیلئے آگے بڑھتے ہیں۔بعدازاں مظاہرین نے احتجاجی بینرزاورپلے کارڈاٹھاکرپرامن مظاہرہ کیااورسانحہ بادامی باغ کے متاثرین سے اظہاریکجہتی وہمدردی کیا۔اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بینرزاورپیلے کارڈپرسانحہ بادامی باغ لاہور میں ملوث شرپسندوں کی فی الفور گرفتاری ،سپریم کورٹ بادامی باغ واقعہ کاسوموٹوایکشن لے اورمسیحی برداری کے جان ومال کوتحفظ فراہم کیاجائے اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کی پرجوش انداز میں نعرے لگاتے رہے۔

5/3/2024 7:40:13 AM