Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیبرڈویژن کا26واں سالانہ کنونشن


ایم کیوایم لیبرڈویژن کا26واں سالانہ کنونشن
 Posted on: 2/28/2013
 
ایم کیوایم لیبرڈویژن کا26واں سالانہ کنونشن
کراچی۔۔۔۔28فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم لیبرڈویژن کا26واںیومِ تاسیس ہرسال کی طرح امسال بھی 28؍فروری کو’’ لیبرکنونشن ‘‘کے طورپرپورے جوش وخروش سے منایاگیا ۔ لیبرکنونشن کااجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں ملک خصوصاًسندھ بھرکے صنعتی، تجارتی ،پیداواری اورفنی شعبوں سمیت مختلف محکمہ جات اوراداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کش مزدوروں،سی بی اے یونینزاور مزدور تنظیموں کے عہدیداران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جن سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے انتہائی اہم اور فکرانگیزخطاب کیا۔لیبرکنونشن کے انعقاداورکنونشن سے الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ کئی روزسے تیاریوں کاسلسلہ زوروشورسے جاری تھااوراس سلسلے میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے۔26ویں لیبرکنونشن کے انعقادکے سلسلے میں عزیزآبادکے لال قلعہ گراؤنڈکو پنڈال کادرجہ دیاگیااوراس میں سامنے کی جانب فرشی اسٹیج بنایاگیاتھاجس کے عقب میں نیلے رنگ کی سادہ لیکن انتہائی دیدہ زیب اسکرین لگائی گئی تھی اسکرین پردائیں جانب قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصویرنمایاں تھی جبکہ بائیں جانب ’’جہانِ نوہورہاہے پیدا۔۔۔پاکستان کانقشہ نمایاں تھاجس کے نیچے 26واں لیبر کنونشن28فروری 2013ء‘‘ جلی حروف میں تحریرتھا، اسٹیج کے سامنے وسیع رقبے پر شرکاء کیلئے فرشی نشستوں کااہتمام کیاگیا۔26ویں لیبرکنونشن کے پرمسرت موقع پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائش گاہ المعروف نائن زیرو،ایم پی اے ہاسٹل، خورشیدبیگم سیکریٹریٹ جناح گراؤنڈاورلال قلعہ گراؤنڈسمیت قرب وجوارکی تمام بلندعمارتوں،چوراہوں اوراہم شاہراہوں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاتھاجبکہ لیبرڈویژن کے مختلف یونٹوں کی جانب سے پورے عزیزآبادمیں انقلابی اشعاراورتہنیتی پیغامات پرمبنی ہزاروں بڑی بڑیپینافلکس اسکرینیںآویزاں کی گئی تھیں جوشرکاء کی توجہ کامرکزبنے رہی۔لیبرکنونشن کے پنڈال میں شرکاء کی آمدکاسلسلہ سہ پہر تین بجے سے شروع ہوگیا جو دھول تاشوں کے ہمراہ مختلف ریلیوں اورٹولیوں کی شکل میں پنڈال میں داخل ہوتے رہے،کنونشن میں محنت کش شرکاء کی غیر معمولی شرکت کے باعث پنڈال میں جگہ کم پڑگئی اورشرکاء کی کثیر تعداد نے پنڈال کے باہر کھڑے ہوکرجناب الطا ف حسین کاخطاب سماعت کیا۔پنڈال میں موجودمحنت کش شرکاء کاجوش قابل دیدتھاجومختلف دھنوں پروالہانہ رقص کررہے تھے اورقائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے جس کاسلسلہ وقفے وقفے سے اختتام تک جاری رہا۔26ویں لیبرکنونشن کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوااس موقع پرلیبرڈویژن کی جانب سے کے سینکڑوں پرندے آزادکئے گئے اور فضاء میں رنگ برنگے غبارے چھوڑے گئے جن پرسالانہ لیبرکنونشن کے حوالے سے عبارت درج تھیں جبکہ اسنارکل کی مددسے پنڈال میں موجودشرکاء پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ۔لیبرکنونشن کے فرشی اسٹیج پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز انیس احمدقائم خانی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورڈاکٹرنصرت ،اراکین رابطہ کمیٹی اورلیبرڈویژن کے انچارج واراکین براجماں تھے ۔ ٹھیک 7بجے کر30منٹ پراسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلیفون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرایم کیوایم کامشہورترانہ ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین‘‘بجایاگیااس موقع پرمحنت کش شرکاء کاجوش و خروش قابل دیدتھاجنہوں نے اپنی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرقائدتحریک جناب الطاف حسین کاوالہانہ اندازمیں پرتپاک استقبال کیااورایم کیوایم کے ترانے کاساتھ دیتے ہوئے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکئے جس کاسلسلہ دیرتک جاری رہا۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں لیبرڈویژن کے26ویںیوم تاسیس کی پنڈال میں موجودتمام شرکاء اورایک ایک محنت کشوں مزدورکودل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکبادپیش کی اورملک کی موجودہ سنگین صورتحال پربات کی۔جناب الطاف حسین کاخطاب ایک گھنٹے جاری رہا،قبل ازیں لیبرکنونشن سے لیبرڈویژن کے انچارج کاظم علی رضا،جوائنٹ انچارجزاسدکاظمی اورارشدانصاری نے مختصراًخطاب کیااورقائدتحریک جناب الطاف حسین اورمحنت کش مزدورں سمیت ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کو26ویں سالانہ لیبرکنونشن کی دلی مبارکبادپیش کی اورملک بھرکے محنت کش مزدوروں سے مکمل اظہارِیکجہتی کیا۔
 
ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ سرمایہ دارانہ نظام نے روز اول سے پاکستان کو جکڑا ہوا ہے، کاظم رضا
دنیا میں جہاں بھی انقلاب آیا ہے محنت کشوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔، اسد کاظمی 
آج کا دن مزدوروں کیلئے خوشی ، عظم اور عہدوفا کی تجدید کا دن ہے، ارشد انصاری 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ لیبرکنونشن کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔28، فروری 2013ء 
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا نے کہاہے کہ ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ سرمایہ دارانہ نظام نے روز اول سے پاکستان کو جکڑا ہوا ہے اور اس کے مضر اثرات مزدوروں پر بھی آئے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ لیبر کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز انیس احمد قائم خانی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے اراکین لیبر ڈویژن بھی موجود تھے ۔ سالانہ لیبر کنونشن میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے نجی و سرکاری اداروں کے محنت کشوں ، مزدور یونینوں اور سی بی ایز کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ کاظم رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں جاگیرداروں نے مزدوروں کے حقو ق بھی غضب کئے ہیں جتنی تعمیرات ہوتی ہے اورملیں چلتی ہیں اس میں مزدوروں کا حصہ ہے مگر افسوس کہ مزدور کو دو وقت کی روٹی تک نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم کوئی اجتماعی تحریک یا احتجاج کرتے ہیں تو ہم سے نئے نئے وعدے کئے جاتے ہیں ، حکومت کے سربراہان ، ملوں کے مالکان ، اداروں کے سربراہان ہوں مگر ان کے وعدے زبانی ہوتے ہیں اور ہمیں جھوٹے دلاسے دے کر خاموش کردیاجاتا ہے مگر حقوق نہیں دلائے جاتے ۔انہوں نے کہا کہ 1987ء آتا ہے اور اس قوم کے عظیم قائد جناب الطاف حسین 28فروری کو لیبر ڈویژن کی بنیاد رکھتے ہیں ، یہ وہ پلیٹ فارم ہے جس کی بدولت مزدور اپنی آواز متحد ہوکر سنا سکتے ہیں اور منواتے بھی ہیں اور مزدوروں کی آواز ایم کیوایم کی سیاسی تحریک سے منسلک ہوکر اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے مضبوط مزدوروں کا پلیٹ فارم ایم کیوایم لیبر ڈویژن ہے ، آج ہم ایک حقیقت ہیں اور ہماری آواز اعلیٰ ایوانوں میں گونجتی ہے ۔ ایم کیوایم لیبر ڈویژن جناب الطاف حسین کی شکر گزار ہے اور لیبر ڈویژن کے تمام ذمہ داران اور محنت کش ساتھی جناب الطاف حسین کو 26ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔ لیبرڈویژن کے جوائنٹ انچارج اسد کاظمی نے کہا کہ لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ کنونشن کے موقع پر ہم سب قائد تحریک الطاف حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے مظلوم اور بے بس مظلوموں کو ایسا پلیٹ فارم دیا جس کی ملک میں مثال نہیں ملتی ہے ۔ ایم کیوایم لیبرڈویژن کی کارکردگی پاکستان کے محنت کشوں کے سامنے ہے اور محنت کش جانتے ہیں کہ ایم کیوایم ہی ایسی جماعت ہے جو ان کے حقوق کی آواز بلند کررہی ہے اور تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے ۔ ایم کیوایم ہر مظلوم طبقے کی آواز ہے اور دنیا میں جہاں بھی انقلاب آیا ہے محنت کشوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری نے کہا کہ آج کا دن مزدوروں کیلئے خوشی ، عظم اور عہدوفا کی تجدید کا دن ہے ۔ 28فروری 1987ء کو ملک کے محنت کشوں نے جناب الطاف حسین سے وعدہ کیا تھا کہ قافلہ حق پرستی میں آخری دم تک ساتھ دیں گے یہی وجہ ہے کہ لیبر ڈویژن، ایم کیوایم کا ہر اول دستہ رہی ہے ۔پاکستان کو قائم ہوئے 65برس گزر گئے اس دوران فوجی آمریت اور جمہوریت کی شکل میں آمریت اس ملک کے عوام کا مقد ٹھہری ، حکمراں عوام سے دعوے کرتے رہے اور تمام تر قدرتی وسائل رکھنے کے باوجود پاکستان خطے میں تمام ممالک سے پیچھے ہے لیکن جناب الطاف حسین کی قیادت میں ہی ایک دن پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ 
 
نجی و سرکاری یونٹوں، محنت کش یونینوں اور سی بی ایز کی جانب سے لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ کنونشن کے موقع پر بہت بڑی تعداد میں بڑی اسکرینیں ، بینرز اور پوسٹر لگائے گئے تھے 
اسکرینوں ، بینرز اور پوسٹر پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مختلف انداز میں تصاویر ، اسکیجز کے علاوہ تحریکی اشعار اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے 
کراچی ۔۔۔28، فروری 2013ء 
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ لیبر کنونشن کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد ، اطراف کی گلیوں سمیت مکا چوک اور عائشہ منزل پر لیبر ڈویژن کے نجی و سرکاری یونٹوں ، محنت کش یونینوں اور سی بی ایز کی جانب سے بڑی بڑی اسکرینیں ، بینرز اور پوسٹر ز بہت بڑی تعداد میں لگائے گئے تھے جن پر قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی مختلف انداز کی خوبصورت تصاویر ، اسکیچیز کے علاوہ تحریکی اشعار اور تہنیتی کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ سالانہ لیبر کنونشن کے موقع پر پنڈال اور اطراف میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے جن سرکاری و نجی اداروں کے یونٹوں ، سی بی اے اور یونینوں کی جانب سے بینرز ، اسکرینیں لگائی گئی تھیں ان میں پاکستان ریلوے یونٹ ، کے پی ٹی یونٹ ، یونائیٹڈ فیڈریشن ، اورنگی ٹاؤن یونٹ ، ایجوکیشن یونٹس ، پاکستان اسٹیل یونٹ ، کے ای ایس سی یونٹ ، صدر ٹاؤن یونٹ ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونٹ ، سندھ کچی آبادی اتھارٹی یونٹ ، سندھ بلڈ نگ کنٹرول اتھارٹی یونٹ ، پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین ، لیاقت آباد ٹاؤن یونٹ ، کے ڈی اے یونٹ ، پورٹ قاسم سی بی اے ، اے جی سندھ یونٹ ، یونائیٹڈ لیبر فرنٹ ، نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین (سی بی اے ) ، ایچ بی ایف سی یونٹ ، گلشن اقبال ٹاؤن یونٹ ، صدر ٹاؤن یونٹ ،جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین، سیسی یونٹ ، SSGSیونٹ ، فائر ایجوکیشن یونٹ ، سندھ گورنمنٹ پریس کراچی یونٹ ، محنت کش ورکرز یونین (سی بی اے ) ،یوبی ایل یونٹ ، نیشنل بنک یونٹ کے علاوہ دیگر یونٹس کی جانب سے بھی بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔ 
 
لیبرڈویژن کاسالانہ کنونشن ؍محنت کش مزدوروں کے مسائل اورمشکلات کے حل کیلئے قراردادمنظور
کراچی۔۔۔۔28فروری2013ء
ایم کیوایم کے تحت لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ ایم کیوایم لیبرڈویژن کے 26ویں سالانہ کنونشن میں ملک خصوصاًسندھ بھرکے محنت کش مزدورکے مسائل اوران کودرپیش مشکلات کے فوری حل کیلئے9نکاتی ’’قرارداد‘‘ پیش کی گئی جس کی پنڈال میں محنت کش مزدور شرکاء نے مکمل تائیدکی۔یہ قراردادایم کیوایم لیبرڈویژن کے انچارج کاظم علی رضانے جمعرات کے روزلال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ لیبرڈویژن کے 26سالانہ لیبرکنونشن میں پیش کی۔قراردادمیں کہاگیاہے کہ(1)پاکستان بھرکے محنت کشوں بالخصوص سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہ وپینشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے(2)،پاکستان کے انتہائی اہم پیداواری اداروں بشمول پاکستان اسٹیل ملزاورپاکستان مشین ٹول فیکٹری کوتباہی سے بچایاجائے تاکہ یہ ادارے ملک کی تعمیروترقی میں اپناکردارادا کرسکیں نیزملازمین کی تنخواہوں اوردیگرمراعات کی بروقت ادئیگی ہوسکے(3)اندرون ملک اوربیرون ملک آمددرفت کے دوبڑے اہم ادارے پاکستان ریلوے اورپی آئی اے کوتباہی سے بچایا جائے اوریہاں پرکام کرنے والے محنت کشوں کے معاشی تحفظ کویقینی بنایاجائے۔(4)کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اورپی ٹی سی ایل کی نجکاری کے بعدیہاں کے محنت کشوں کے روزگارکے تحفظ کویقینی بنایاجائے اورجن معصوم محنت کشوں کوجبراًنوکریوں سے برخاست کیاگیاہے انہیں نوکریوں پربحال کیاجائے۔(5)ملک کے اہم مالیاتی ادارہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے ہیڈآفس کوکراچی سے منتقل کرنے کی سازش کوروکاجائے اوراس کومالی طورپرمستحکم کرکے مشکلات سے نکالاجائے۔(6)تعلیم اورصحت کی سہولیات ہرمحنت کش کابنیادی حق ہے لہٰذاپاکستان بھرکے سرکاری ،نیم سرکاری اورنجی اداروں میں محنت کشوں اوران کے بچوں کوتعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔(7)مہنگائی کے اس دورمیں محنت کشوں کیلئے کرائے کے گھرکے اخراجات برداشت کرناانتہائی مشکل ہے لہٰذاپاکستان بھرکے تمام سرکاری ،نیم سرکاری اورنجی اداروں کے مالکان محنت کشوں کوان کے گھرکے سہولت فراہم کریں اوراس مقصدکیلئے محنت کشوں کی کالونیاں بنائی جائیں تاکہ کوئی محنت کش بے گھرنہ رہے۔(8)شدیدمہنگائی کے اس دور میں مزدورکی کم سے کم ماہانہ تنخواہ دس ہزارروپے کی جائے۔(9)تمام اداروں کے ڈیلی ویجزوکنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیاجائے۔اس موقع پرشرکاء نے قراردارکی مکمل حمایت اورتائیدکی ۔اس موقع پرانہوں نے جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
 
لیبرڈویژن کے’’26ویں لیبرکنونشن ‘‘کے موقع پرکے ایم سی یونٹ کی جانب سے نائن زیروکو انتہائی خوبصورتی سے سجادیاگیا
کراچی۔۔۔۔28فروری2013ء
ایم کیوایم لیبرڈویژن کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن(کے ایم سی)یونٹ کی جانب سے 26ویں سالانہ’’ لیبرکنونشن ‘‘کے پرمسرت موقع پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف’’نائن زیرو‘‘کے بیرونی حصے کو مختلف اقسام کے خوشنماپھولوں،رنگی برنگی تروتازہ پتیوں اوربرقی قمقموں سے انتہائی خوبصورت سجایاگیاتھاجوعوام اورمیڈیاکی توجہ کامرکزبنارہا۔کے ایم سی یونٹ کی جانب سے نائن زیروکی پھول ، پتیوں اوربرقی قمقموں سے کی جانیوالی بیوٹی فیکشن کے باعث نائن زیروکابیرونی حصہ اس گلدستیکی مانندنظرآرہاتھاجس میں شامل تمام پھولوں،پتیوں ایم کیوایم میں شامل مختلف قومیتوں،زبانوں اورمذہب و مسالک کے لوگ جناب الطاف حسین کے نظریہ میں متحدومنظم ہیں اورایک گلدستے کی مانندہیں ۔
 
بلدیہ عظمیٰ کراچی ایجوکیشن یونٹ شاہ فیصل ٹاؤن اورصدرٹاؤن کی جانب سے اسکاؤٹ کا خصوصی بینڈپیش کیاگیا
کراچی۔۔۔۔28فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم لیبرڈویژن کے 26ویں سالانہ’’ لیبرکنونشن ‘‘میں شاہ فیصل ٹاؤن اورصدرٹاؤن ایجوکشن یونٹس کی جانب سے خصوصی بینڈزاوراسکاؤٹ نے حصہ لیا ۔اسکاؤٹ اور اسکول بینڈزمیں شامل معصوم بچے اوربچیاں نیلے اورلال رنگ کے یکساں لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جنہوں نے بیندزکی مختلف دھنیں بجائی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کو خصوصی سلوٹ وسلامی پیش کی ۔اس موقع پرپنڈال میں موجودشرکاء نے اسکول بینڈزاوراسکاؤٹ کی پرفارمنس میں گہری اورغیرمعمولی دلچسپی مظاہرہ کیااورفلک شگاف نعرے لگاکران کاخیرمقدم کیا۔

4/30/2024 1:24:36 AM