Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں دہشت گردی کی صورتحال کے پیش نظر نیشنل گرڈ میں بجلی کی ترسیل جاری رکھنے کا متبادل نظام فی الفور بنایاجائے ، رابطہ کمیٹی


ملک میں دہشت گردی کی صورتحال کے پیش نظر نیشنل گرڈ میں بجلی کی ترسیل جاری رکھنے کا متبادل نظام فی الفور بنایاجائے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/22/2014
ملک میں دہشت گردی کی صورتحال کے پیش نظر نیشنل گرڈ میں بجلی کی ترسیل جاری رکھنے کا متبادل نظام فی الفور بنایاجائے ، رابطہ کمیٹی 
پاکستان میں بجلی کی متواتر ترسیل کا نظام قائم نہ ہونا ، لوڈشیڈنگ اور طویل بریک ڈاؤن کی بدترین صورتحال کا برقرار رہنا ترقی نہیں بلکہ تنزلی کی نشانی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن نے بہت سے سوالات کھڑے کردیئے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن پراظہار تشویش
کراچی ۔۔۔22؍ دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ روز کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی صورتحال کے پیش نظر نیشنل گرڈ میں بجلی کی ترسیل جاری رکھنے کا متبادل نظام فی الفور بنایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن سے صنعتی ، کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں ،اسپتالوں ، مساجد، تعلیمی اداروں سمیت مختلف شعبوں میں صورتحال ابتر رہی، متعدد ٹیلی فون ایکسچینج بند ہوگئے جبکہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا بھی رہا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کی نازک ترین صورتحال میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن نے بہت سے سوالات کھڑے کردیئے ہیں جس کا وفاقی اور صوبائی سطح پرفوری سدباب کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ پاکستان میں بجلی کی متواتر ترسیل کا نظام قائم نہ ہونا ، لوڈشیڈنگ اور طویل بریک ڈاؤن کی بدترین صورتحال کا برقرار رہنا ترقی نہیں بلکہ تنزلی کی نشانی ہے جس پر ہر محب وطن پاکستانی تشویش میں مبتلا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ روز بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن کا نوٹس لیاجائے اور اس کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں اقدامات کئے جائیں ۔

4/24/2024 2:28:20 AM