Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی شہر میں طویل ترین بریک ڈاؤن پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


کراچی شہر میں طویل ترین بریک ڈاؤن پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 12/21/2014
کراچی شہر میں طویل ترین بریک ڈاؤن پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش 
کراچی کے بیشتر علاقے اس وقت اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، رابطہ کمیٹی 
کے الیکٹر ک کی نااہل انتظامیہ بجلی کی بحالی کیلئے کسی قسم کی کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی جیسے میگا سٹی میں طویل ترین بریک ڈاؤن کے باعث ملکی اہم تنصیبات کیلئے خطرہ ہوسکتا ہے 
کراچی کی بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، وفاقی حکومت سے مطالبہ 
کراچی :21؍ دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی شہر میں طویل ترین بریک ڈاؤن پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی شہر ایک میگا سٹی لیکن سرد موسم ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی شہر کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی مرتبہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اس کے باوجود ہفتے کی شب کراچی کے علاقے عزیزآبادفیڈرل بی ایریا ،نیو کراچی ، نارتھ ناظم آباد کورنگی ،لانڈھی گلشن اقبال نارتھ کراچی ، سرجانی ، اورنگی ، بلدیہ ٹاؤن کارساز ، سوسائٹی ، شاہراہ فیصل ڈیفنس سمیت کافی بڑے علاقے مکمل طورپر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ کراچی میں اہم تنصیبات موجود ہیں جس کی حفاظت کیلئے بجلی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی شہر کوئی میں طویل بریک ڈاؤن ہوتا ہے تو کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ نیشنل گرڈ ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کا بہانہ بناتی ہے اور عملی طورپر کوئی قدم اٹھانے سے قاصر رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر دیکھا گیا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ بجلی کی بحالی کے کسی قسم کی کوئی اقدامات نہیں کرتی ہے جس کی وجہ سے شہری ذہنی کوفت کا شکار ہورہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ کراچی میں طویل ترین بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کے جناح اسپتال ، سول اسپتال عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کو دشواری ہورہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے صدر ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میں محمد نوازشریف، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں گزشتہ کئی گھنٹوں کے جاری طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ سے باز پرس کی جائے اور کراچی میں بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر احکامات دیئے جائیں۔

4/24/2024 10:08:33 PM