Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے زیر اہتمام بیلجئیم میں سانحہ پشاور میں شہید معصوم طلبہ ، اساتذہ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس


ایم کیوا یم کے زیر اہتمام بیلجئیم میں سانحہ پشاور میں شہید معصوم طلبہ ، اساتذہ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس
 Posted on: 12/20/2014
ایم کیوا یم کے زیر اہتمام بیلجئیم میں سانحہ پشاور میں شہید معصوم طلبہ ، اساتذہ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس
سانحہ پشاور ایک دن کاواقعہ نہیں بلکہ طالبان اور دیگر دہشتگردوں کیلئے حکمرانوں کی نرم دلی کا شا خسانہ ہے، ایم کیو ایم بیلجئم
بیلجئیم ۔۔۔20دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلجےئم میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے آرمی پبلک اسکول کے معصوم طلبہ ، پرنسل طاہرہ قاضی و دیگر افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا ۔ تعزیتی اجتماع میں ایم کیو ایم بیلجیئم کے مختلف شہروں کے کارکنان ، ذمہ داران ، مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے مقامی رہنما ؤں ، کشمیر کانفرنس کے صدر و دیگر معروف شخصیات اور بیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تعزیتی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ داران نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں طالبان کی بڑھتی ہوئی کار روائیوں سے قوم کو آگاہ کیالیکن حکمرانوں نے انکے خدشات پر کان نہیں دھرے ، انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ایک دن کاواقعہ نہیں بلکہ طالبان اور دیگر انتہاء پسند دہشتگردوں کیلئے حکمرانوں کی برسوں پر محیط نرم دلی کا شا خسانہ ہے ،اب وقت آگیاہے کہ ملک کے ہر کونے میں طالبان اور انکی حمایتی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف بلا تفریق کار روائی کی جائے کیوں کہ اب دہشتگرد ہمارے گھروں تک گھس آئے ہیں ۔ اس موقع پر سانحہ پشاور کے تمام شہدا ء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی ، ملک سے انتہاء پسندی کے عفریت کے خاتمے اور جنا ب الطاف حسین کی صحت و تندرستی درازئ عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔


4/25/2024 12:46:55 PM