Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا کا پشاور میں آرمی اسکول کے معصوم طالبعلموں اور اساتذہ کے سفاکانہ قتل عام کی شدیدمذمت


 ایم کیو ایم کینیڈا کا پشاور میں آرمی اسکول کے معصوم طالبعلموں اور اساتذہ کے سفاکانہ قتل عام کی شدیدمذمت
 Posted on: 12/17/2014
 ایم کیو ایم کینیڈا کا پشاور میں آرمی اسکول کے معصوم طالبعلموں اور اساتذہ کے سفاکانہ قتل عام کی شدیدمذمت
دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے کبھی کمزور نہیں کئے جاسکتے۔ آصف قاضی سینٹرل آرگنائیزر کینیڈا
سانحہ پشاور پر کینیڈا بھر میں احتجاجی و مذمتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ، آصف قاضی
اجلاس میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی
کنیڈا،17؍ دسمبر 2014ء
ایم کیو ایم کینیڈا کے ایک ہنگامی اجلاس آج ہوا ۔ اجلاس میں کینیڈا کے تمام چیپٹر ز انچارجز‘ سینٹرل کمیٹی کے اراکین اور کارکنان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پشاور کے آرمی اسکول میں معصوم طالبعلموں ‘ اساتذہ‘ پولیس اور آرمی کے اہلکاروں کے بے رحمانہ اور سفاکانہ قتل عام کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹرل آرگنائیزر کینیڈا آصف قاضی نے کہا کہ اس افسوس ناک واقع پر کینیڈا بھر میں تنظیمی سر گرمیاں تین روز کے لئے معطل رہیں گی۔اور تمام چیپٹرز میں احتجاجی مذمتی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے جسکی تفصیلات جلد ہی جاری کر دی جائیں گی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کہ جسطرح دہشت گردوں نے درجنوں معصوم بچوں و اساتذہ کا قتل عام کیا ہے یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان لوگوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس واقع کے بعد قائد تحریک الطاف حسین کی اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ پوری قوم اپنے تمام تر سیاسی و مذہبی اختلافات کو بھلا کر فوج کے ساتھ کھڑی ہو اور ان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور یہ آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کو اُس وقت تک جاری رکھاجائے جب تک دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے قلع قمع نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ان حالات میں بھی بعض سیاست دانوں اور مذہبی لیڈران کی جانب سے بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی باتیں سوچ سے بالا تر ہیں۔اجلاس کے آخر میں تمام شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی لئے دُعائیں کی گئیں۔

4/25/2024 3:25:06 AM