Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یہ وقت حکومت جاؤ، جاؤ کے نعرے لگانے کانہیں، آؤ ملکر دہشت گردی کے خلاف ایک ہوجائیں۔الطاف حسین


یہ وقت حکومت جاؤ، جاؤ کے نعرے لگانے کانہیں، آؤ ملکر دہشت گردی کے خلاف ایک ہوجائیں۔الطاف حسین
 Posted on: 12/16/2014
یہ وقت حکومت جاؤ، جاؤ کے نعرے لگانے کانہیں، آؤ ملکر دہشت گردی کے خلاف ایک ہوجائیں۔الطاف حسین
ہمیں ایک دوسرے کی مخالفت کرنایایہ کہناکہ حکومت مستعفی ہوجائے مناسب نہیں ،ہمیں اپنے اعمال پربھی نظرڈالناچاہیے،یہ قوم پرآزمائش کاوقت ہے۔الطاف حسین
اگرہم اپنے مطالبات کیلئے 100دن دھرنے دے سکتے ہیں توملک کودہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے بھی دس دن دھرنا دینا چاہیے،ہمیں اپنے اعمال پر بھی نظرڈالنی چاہیے
حکومت دیگرترقیاتی منصوبوں پرکام ضر ورکریں لیکن عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے بھی خصوصی توجہ دیں
پولیس کوجدیدہتھیاروں اورگاڑیوں سے لیس کیاجائے، ہماری پولیس کے پاس جنگ عظیم اول اوردوئم کےزمانے کی رائفلیں ہیں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، امریکہ، برطانیہ،یورپی یونین سے اپیل کرتاہوں کہ طالبان کے خلاف پاکستان کی مددکی جائے ورنہ یہ آگ آپ کے گھرتک پہنچ جائے گی
لاء اینڈآرڈرکی صورتحال بہتربنانے اوردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ پولیس مقامی لوگوں پر مشتمل ہو
اسکولوں کی حفاظت کیلئے بندوبست کیاجائے،اسکولوں کی دیواروں کواونچا کیا جائے یاان پر تاروں کی باڑھ لگائی جائے
لندن۔۔۔ 16 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ یہ وقت حکومت کے جاؤ، جاؤ کے نعرے لگانے کانہیں بلکہ آؤ ملکر دہشت گردی کے خلاف ایک ہوجائیں ۔پشاورمیں ہونے والے المناک سانحہ پر مختلف چینلزسے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ یہ ملکی تاریخ کاایک بہت بڑااورالمناک سانحہ ہے جس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اس سانحہ پر تین روزہ سوگ کااعلان کیاہے جس کے دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔انہوں نے پشاورمیں کارکنان سے اپیل کی کہ وہ سانحہ کے زخمیوں کے لئے عطیات دیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اورخیبر پختونخوا حکومت دیگرترقیاتی منصوبوں پرکام ضر ورکریں لیکن عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے بھی خصوصی توجہ دیں اورپولیس کوجدیدہتھیاروں اورگاڑیوں سے لیس کریں کیونکہ اس وقت ہماری پولیس کے پاس جنگ عظیم اول اوردوئم کے زمانے کی رائفلیں ہیں جویاتوچلتی نہیں اوراگرچلیں توگولیاں تووہ بیرل میں پھنس جاتی ہیں۔پولیس کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی کابینہ کو اپنی ترجیحات کا ازسر نوجائزہ لیناچاہیے، ملک عوام کیلئے ہوتے ہیں، اگرعوام کی جان ومال محفوظ نہیں توپھرکیافائدہ ؟۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کونیشنل یونٹی کی ضرورت ہے ،وزیراعظم تمام جماعتوں کو بلائیں اوردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنایاجائے اورجو جماعتیں دہشت گردو ں کوشہید اور وطن کی سلامتی کیلئے جنگ میں شہیدہونے والے مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کوہلاک کہیں ان جماعتوں کابائیکاٹ کیاجائے ۔ انہوں نے حکومتوں سے کہا کہ اسکولوں کی حفاظت کیلئے بندوبست کیاجائے،اسکولوں کی دیواروں کواونچا کیا جائے یاان پر تاروں کی باڑھ لگائی جائے اوراسکولوں کوپرائیویٹ سیکوریٹی کیلئے خصوصی فنڈزفراہم کئے جائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ قوم پر آزمائش کاوقت ہے ، اس موقع پر ہمیں ایک دوسرے کی مخالفت کرنایایہ کہناکہ حکومت مستعفی ہوجائے مناسب نہیں ،ہمیں اپنے اعمال پربھی نظرڈالناچاہیے،اگرہم اپنے مطالبات کیلئے 100دن دھرنے دے سکتے ہیں توملک کودہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے بھی دس دن دھرنادیناچاہیے۔ دہشت گردوں نے ملک کی مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، جی ایچ کیو، نیول بیس ، کامرہ ایئربیس ، آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرسمیت مسلح افواج کاکوئی بھی دفترنہیں چھوڑااورہرجگہ حملے کئے ،ان دہشت گردوں کاقلع قمع ہونا چاہیے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں کئی سالوں سے چیخ چیخ کرکہتارہاکہ کراچی اورملک کے دیگرعلاقوں میں طالبانائزیشن ہورہی ہے، یہ پورے ملک میں پھیل رہے ہیں انہیں روکو، مگرمیرامذاق اڑایاگیااورکہاگیاکہ الطاف حسین قوم کوخوفزدہ کررہاہے،اس وقت سب اندھے گونگے اوربہرے بنے ہوئے تھے، آج صورتحال یہ کہ ان دہشت گردوں کی کارروائیوں سے ملک کاکوئی بھی شہرمحفوظ نہیں ،مگرافسوس کہ ملک میں آج بھی کئی لوگ ان دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 16دسمبرکوملک دولخت ہوا اورآج کے دن پھریہ المناک سانحہ ہواہے، آج پھرقدرت نے ہمیں جھنجھوڑاہے کہ ہم سنبھل جائیں ورنہ باقیمانہ ملک کابھی اللہ ہی حافظ ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، امریکہ، برطانیہ،یورپی یونین سے اپیل کرتاہوں کہ پاکستان طالبان کے خلاف لڑ رہاہے، اس کی مددکی جائے ورنہ یہ آگ آپ کے گھرتک پہنچ جائے گی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ لاء اینڈآرڈرکی صورتحال بہتربنانے اوردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ پولیس مقامی لوگوں پر مشتمل ہوجوہرعلاقے کی صورتحال کے بارے میں بہتر جانتے ہیں۔ بہترانتظام حکومت کے لئے مزیدانتظامی یونٹس اورپولیس کی تعدادمیں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔
ویڈیو    جیو    سماء
English Viewers 

4/18/2024 5:51:25 AM