Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سائٹ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ اوراس سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پرایم کیوایم کےقائدالطاف حسین کا گہرے افسوس کااظہار


سائٹ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ اوراس سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پرایم کیوایم کےقائدالطاف حسین کا گہرے افسوس کااظہار
 Posted on: 12/6/2014
سائٹ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ اوراس سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پرایم کیوایم کےقائدالطاف حسین کا گہرے افسوس کااظہار
پاکستان نیوی اوردیگرعسکری اداروں کے حکام اپنے ماہرین کو جدیدسائنٹفک آلات کے ساتھ متاثرہ فیکٹر ی پہنچنے اورآگ بجھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ہدایت کریں ۔الطاف حسین
اگر فوری کارروائی نہیں کی گئی توکہیں ایسانہ ہوکہ فیکٹری میں بھڑکنے والی یہ آگ دیگرفیکٹریوں اورعلاقوں کواپنی لپیٹ میں لے لے
گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ آگ بجھانے کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں
ہولناک آگ پر قابوپانے کیلئے کئی گھنٹوں سے جرات وہمت کے ساتھ نبردآزمافائربریگیڈ کے عملے کوقائدتحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین،آگ سے جھلسنے والے فائر فائٹرزکی صحتیابی کیلئے دعا
فائربریگیڈکو جدید فائر ٹینڈرزاورجدیدآلات سے لیس کیاجائے۔الطا ف حسین کامطالبہ
لندن۔۔۔ 6 دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سائٹ کے علاقے میں فیکٹری میں لگنے والی آگ اوراس سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سائٹ کی اس فیکٹری میں لگنے والی آگ کوکئی گھنٹے گزرچکے ہیں لیکن تاحال اس آگ پر قابونہیں پایاجاسکاہے۔جناب الطاف حسین نے پاکستان نیوی اوردیگرعسکری اداروں کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ماہرین کوہدایت کریں کہ وہ آگ بجھانے کیلئے مطلوبہ جدیدسائنٹفک آلات لیکرفوری طورپرآگ سے متاثرہ فیکٹر ی پہنچیں،آگ بجھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں اور اس ہولناک آگ پرقابوپانے کیلئے فائربریگیڈاور امدادی ٹیموں کی مددکریں ۔ انہوں نے کہاکہ اگراس سلسلے میں فوری کارروائی نہیں کی گئی توکہیں ایسانہ ہوکہ فیکٹری میں بھڑکنے والی یہ آگ دیگرفیکٹریوں اورعلاقوں کواپنی لپیٹ میں لے لے۔جناب الطا ف حسین نے سندھ کے گورنرڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے کہاکہ وہ اس ہولناک آگ بجھانے کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے ہولناک آگ پر قابوپانے کیلئے کئی گھنٹوں سے جرات وہمت کے ساتھ نبردآزمافائربریگیڈ کے عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیااوراس دوران جھلسنے والے فائر فائٹرزکی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ فائربریگیڈکواس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدیدفائرٹینڈرزاورجدیدآلات سے لیس کیاجائے ۔
English Viewers



4/23/2024 11:07:21 PM