Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حید رآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان اس شہر کے مظلوم اوردکھی عوام کی دعاؤ ں کا نتیجہ ہے، الطاف حسین


حید رآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان اس شہر کے مظلوم اوردکھی عوام کی دعاؤ ں کا نتیجہ ہے، الطاف حسین
 Posted on: 11/28/2014
حید رآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان اس شہر کے مظلوم اوردکھی عوام کی دعاؤ ں کا نتیجہ ہے، الطاف حسین 
کسی حکومت نے حیدرآبادمیں شعبہ تعلیم کے زمرے میں آج تک کوئی قابل زکر اقدامات نہیں کئے 
حید رآباد شہر کی یہ یونیورسٹی کسی ایک قوم یا زبان بولنے والوں کیلئے ہر گز نہیں ہوگی بلکہ اس میں ہر اس طالب علم کی رسائی ہوگی جو حیدر آباد کا رہنے والا ہوگا
ریٹائر پروفیسرز ،لیکچرز اور تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرادیونیورسٹی کے قیام کیلئے اپنے تجر باتاور خدمات رضا کارانہ طور پر پیش کریں
حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کی خوشی میں اسٹیشن روڈ پر جمع ہونے والے شہر یوں کے اجتماع سے خطاب
لندن ۔ ۔28نومبر 2014ء 
متحدہ قومی موومٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ حید رآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان اس شہر کے مظلوم اوردکھی عوام کی دعاؤ ں کا نتیجہ ہے ،گز شتہ 67سالوں میں حید رآبا د کے عوام ایک شہری یونیورسٹی کا مطالبہ کر رہے تھے او ربالآخر اللہ تعالیٰ کوان کی فریاد اور مطالبات پر رحم آیا اورخدا کے فضل سے گزشتہ روز حیدر آباد کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا اور اس کا باقاعدہ اعلان گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان او ربحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض نے کر دیا ۔جناب الطاف حسین نے یہ بات حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کی خوشی میں اسٹیشن روڈ پر جمع ہونے والے شہر یوں کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔اجتماع میں شہرکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، طلبہ وطالبات، خواتین ، بزرگوں اوربچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ حید رآباد شہر میں رہنے والوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان کی قیام کی جدوجہد میں شامل بزرگوں او رانکی اولادوں اور نسلوں سے ہے جنہوں نے قیام پاکستان اور اسکے بعد اسکی خوشحالی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۔ ان بیش بہا اور گراں قدر قربانیوں کے باوجود پاکستان میں آنے والی کسی حکومت نے اس شہر میں شعبہ تعلیم کے زمرے میں آج تک کوئی قابل زکر اقدامات نہیں کئے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے آج تک وہ دن یا د ہے جب اس شہر کے نوجوانوں کو کبھی جامشورو میڈیکل کالج سے توکبھی مہران انجینئرنگ سے نہ صرف زدو کوب کیا جاتاتھا بلکہ بد سلوکی کرکے نکا ل دیا جاتا تھا جس کے باعث آہستہ آہستہ حیدرآباد کے نوجوانوں نے اپنے دل سے اعلیٰ تعلیم کا خیال اپنی جا ن و عزت کے خوف سے دلوں سے نکال دیا تھا ،ایم کیوایم نے حیدر آبادکے عوام کاشہر میں یونیورسٹی کے قیام کے دیرینہ مطالبے پر ہر دور میں آواز اٹھا ئی او رمسلسل جدو جہد کر تی رہی مگر کبھی ہمارے مطالبہ پر توجہ نہیں دی گی بلکہ ہمیشہ دھمکیاں دی جاتی رہیں کہ ہم کسی بھی صورت میں حیدرآباد میںیونیو رسٹی نہیں بننے دیں گے، ان تمام تر مشکلات کے باجود ایم کیوایم اپنے مطالبات پر ڈٹی رہی اوراسمبلی سمیت ہرفورم پر اس کیلئے آوازاٹھاتی رہی اور بالآخر اللہ تعالیٰ کو ان جدوجہد اور مطالبات پر رحم آیا اور خدا کے فضل وکرم سے گزشتہ روز حیدر آباد کے عوام کا 67سالہ پرانہ مطالبہ پورا ہوگیا جس کا باقاعدہ اعلان گزشتہ روز بحریہ ٹاؤ ن کے ملک ریاض اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آبا د میں یونیو رسٹی کے قیام کے فور ی بعد ہی اس پر عملی جامہ پہنانے کیلئے کو ششیں شروع کر دی گئی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد شہر کے باسیوں کیلئے ایک انٹر نیشنل کی طر ز کی جامعہ قائم ہوجائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے واضح الفاظ میں کہا کہ حید رآباد شہر کی یہ یونیورسٹی کسی ایک قوم یا زبان بولنے والوں کیلئے ہر گز نہیں ہوگی بلکہ اس میں ہر اس طالب علم کی رسائی ہوگی جو حیدر آباد کا رہنے والا ہوگا ۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر ریٹائر پروفیسرز ،لیکچرز اور تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے اپنے تجر بات اور خدمات رضا کارانہ طو ر پر پیش کر کے عوام کے اس دیرینہ مطالبہ کی تکمیل میں اپنا کر دار ادا کریں ۔انہوں نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی وہ ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور ایسا ماحول پید اکر یں جہاں شہر کی ہر ماں ،بہن ،بیٹی پورے اعتماد کے ساتھ ہر جگہ آجا سکیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے خاص طورپراپیل کی وہ اپنی صحت کوبہتررکھنے کیلئے پان گٹکا ،سگر یٹ بیڑی سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور صحت مندانہ سر گرمیوں میں بھر پور حصہ لیں کیونکہ صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند افراد کی ضرور ت ہوتی ہے ۔ آخر میں جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کو سراہااور ان کا حیدر آباد کے شہریوں کی جانب سے شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ جب حیدر آباد میں یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جائے تو دونوں آکر خوداس کا افتتاح کریں ۔ 

4/25/2024 8:07:07 AM