Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے تاہم ہر دور میں قومی کھیل اور اس سے وابستہ کھیلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے تاہم ہر دور میں قومی کھیل اور اس سے وابستہ کھیلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/26/2014
ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے تاہم ہر دور میں قومی کھیل اور اس سے وابستہ کھیلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
پاکستانی ہاکی ٹیم نے بڑے سپوت پیدا کیے ہیں جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں قومی کھیل کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں، واسع جلیل 
ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں بہترین کردار ادا کیا، موجودہ مینجمنٹ ہاکی کو اس کے سابق مقام پر پہنچانے کے لئے کوشاں ہے، شہناز شیخ چیف کوچ پاکستان ہاکی ٹیم
میاں نوازشریف سالانہ 50کروڑکی گرانٹ کی کمی پوری کریں، قومی ٹیم پوری قوم کی علامت ہے، قومی ہاکی ٹیم کو پہلی مرتبہ نائن زیرو پر شاندار استقبال دینے پر جناب الطاف حسین کے شکر گزار ہیں، رانا مجاہد 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایشین گیمز میں شاندار کاکردگی کے مظاہرے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جناب الطاف حسین کی جانب سے شاندار استقبالیہ 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی ،محمدواسع جلیل اور عارف خان ایڈووکیٹ ،حق پرست اراکین اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشنلز کا نائن زیرو آمد پر شاندار استقبال کیا 
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ العمروف ’’نائن زیرو‘‘ پراستقبالیہ تقریب منعقدکی گئی 
جناب الطاف حسین نے فرداً فرداً ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اورآفیشلز کو ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے پاکستان کانام روشن کرنے پرتہہ دل سے مبارکبادپیش کی
Pictures
کراچی ۔۔۔26، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایشین گیمزمیں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پاکستانی ہاکی ٹیم اورآفشنلزکے اعزازمیں ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں عشائیہ دیاگیاہاکی ٹیم اورآفیشنلزکے اعزازمیں منعقدہ عشائیے سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے فرداًفرداً گفتگوکی اورانہیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کانام روشن کرنے پرتہہ دل سے مبارکبادپیش کی۔قبل ازیں اس سلسلے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ العمروف ’’نائن زیرو‘‘ پرسادہ تقریب منعقد کی گئی ،جہاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی ،محمدواسع جلیل اورعارف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ حق پرست اراکین اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران ارکان نے ٹیم کے کھلاڑیوں اورآفیشنلز کا نائن زیرو آمد پر شانداراستقبال کیا اور قائد تحریک الطا ف حسین کی جانب سے انہیں خوش آمدیداورخیرمقدم کیا۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمدعمران جبکہ کھلاڑیوں قمرابراہیم،وسیم فیروز،عارف پھوپالی،احمدعالم،انجم سعید ، عمر علی ، افتخار سیدکے علاوہ دیگرشامل تھے اس موقع پرہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہنازشیخ،چیئرمین سلیکشن صلاح الدین،سیکریٹری جنرل رعنامجاہد،کوچزناصرعلی،شفقت ملک اور سمیر حسین بھی موجود تھے۔تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے خطاب کے دوران کہاکہ ہاکی پاکستان کاقومی کھیل ہے تاہم ہردورمیں قومی کھیل اوراس سے وابستہ کھیلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھاگیا۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں اورآفیشنلزکوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ہاں ہاکی پرتوجہ نہیں دی گئی تاہم ایم کیوایم کھیلاڑیوں کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم نے ہمیشہ ہاکی ٹیم کوسپورٹ کیاہے اورہاکی ٹیم کی جیت سے قوم کوجوخوشی ملی ہے اسے بیان نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے سیاسی میدان کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں حصہ لیااورقومی کھیلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کھیلاڑیوں کویقین دلایاکہ ایم کیوایم کسی صورت انہیں تنہاء نہیں چھوڑے گی اوران کے مطالبات نہ صرف ملک کے ایوانوں تک پہنچائے گی بلکہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے قومی کھیل فروغ کے لئے گرانٹ منظورکرائے گی۔ تقریب میں استقبالیہ خطاب میں محمدواسع جلیل نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے 1978ء میں طلبہ تنظیم سے اپنی جدوجہدکاآغازکیااوراس 120گزکے گھرجسے نائن زیروکہتے ہیں ایم کیوایم کے پیغام کولیکرآگے چلے۔انہوں نے قومی ٹیم کونائن زیروپرخوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ سب کوپاکستان کانام اونچاکرنے کے لئے اپناکرداراداکرناچاہئے اورقائدتحریک الطا ف حسین کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے بڑے سپوت پیداکیے ہیں جنہوں نے ملک کانام روشن کیاہے،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن بھی ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے اہم کرداراداکررہی ہے ،ملک میں ہاکی کوفروغ دیا جائے گا،وفاقی وصوبائی حکومتیں قومی کھیل کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں۔
تقریب سے ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہنازشیخ نے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے پران کی تعریف کی اورکہاکہ پنجاب میں پذیرائی ملی تھی تاہم اس مرتبہ ایم کیوایم سبقت لے گئی ۔اس قسم کے اعزازی تقاریب سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلندہوتے ہیں،ہاکی ٹیم نے ایشین گیمزمیں بہترین کرداراداکیا،موجودہ مینجمنٹ ہاکی کواس کے سابق مقام پر پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ اولمپکس ،ایشین گیمز اوروولڈکپ میں ٹیم کاکوئی ثانی نہیں،انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے اقدام سے حوصلے بلند ہوگئے اورہم آئندہ ایشین گیمزسے بھی زیادہ بہترکردارادا کرنے کی کوشش کریں گے ۔تقریب سے رانا مجاہدنے بھی مختصراً خطاب کیا اور کہا کہ قومی ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ نائن زیروپر شاندار استقبال دینے پر ،جناب الطاف حسین کے شکرگزارہیں،قومی ٹیم پوری قوم کی علامت ہے ۔ میاں نوازشریف سالانہ 50کروڑکی گرانٹ کی کمی پوری کریں تاکہ آنے والے ٹورنامنٹس میں قوم کومایوس نہیں کریگے ٹیم کا معیار بلند کر دینگے۔


4/23/2024 10:35:42 PM