Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا کی جانب سے کینیڈا بھر کے تمام شہروں بشمول ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈ سر چیپٹرز میں رکنیت سازی کی مہم کا آغاز


ایم کیوایم کینیڈا کی جانب سے کینیڈا بھر کے تمام شہروں بشمول ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈ سر چیپٹرز میں رکنیت سازی کی مہم کا آغاز
 Posted on: 11/26/2014
ایم کیوایم کینیڈا کی جانب سے کینیڈا بھر کے تمام شہروں بشمول ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈ سر چیپٹرز میں رکنیت سازی کی مہم کا آغاز 
بیرون ملک بسنے والے محب وطن پاکستانی ملک کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں، تارکینِ وطن کی متحدہ میں شمولیت اور اعتماد ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی:آصف قاضی
25 نومبر2014
ایم کیو ایم کینیڈا کی جناب سے پاکستان کے بعد کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں بھرپور طریقے سے رکنیت سازی کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔تمام شہروں میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کئے گئے جن میں سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسین ، ممبران سنٹرل کمیٹی ، مختلف شعبوں کے ذمہ داران ، چیپٹرز انچارجز کے علاوہ کارکنوں ، ہمدردوں اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے مختلف قومیتوں اور صوبوں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنے بیان میں آصف قاضی نے کہا کہ آج جس جوش اور ولولے کے ساتھ پاکستان کے کونے کونے سے آئے ہوئے پاکستانیوں نے متحدہ کی رکنیت حاصل کی ہے وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ متحدہ ملک کی واحد جماعت ہے جو بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے جائز حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی ایوانوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے اور بابانگ دہل دہری شہریت رکھنے والوں کو ملکی سیاست میں حصلہ لینے اور ترقی میں ہاتھ بٹانے میں اہم جُز گردانتی ہے۔ آج جس طرح مختلف قومیتوں نے رکنیت حاصل کی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی دو فیصد مراعاتی طبقوں اور موروثی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں اور جس طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جوق در جوق متحدہ میں شمولیت حاصل کی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین اور متحدہ کی اصولی سیاست کو کس قدر پذیرائی ملی ہے اور مختلف قوموں کی یہی خواہش رہی ہے کہ کاش ایک دفعہ متحدہ کو بھی ان کے علاقوں میں کام کرنے کا موقع ملے اور2003 سے لے کر 2007 تک ہونے والے سندھ میں ترقی اور خوشحالی جیسا دور پورے پاکستان کو میسر ہوسکے اور ملک میں سے پاکستانی عوام کا خون چوسنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والے خاندانی سیاستدانوں ، وڈیروں، جاگیرداروں اور مفاد پرست ٹولے سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔ جناب آصف قاضی نے پاکستانی ڈائسپورا کا قائدتحریک کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور ملک کے تمام علاقوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کو متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور کہا کہ تا رکینِ وطن کی جانب سے متحدہ کے قائد الطاف حسین اور اسکی قیادت پر اعتماد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔


4/19/2024 12:44:09 AM