Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عالمی یوم ماہی گیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ماہی گیروں کو الطاف حسین کی مبارکباد


عالمی یوم ماہی گیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ماہی گیروں کو الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 11/21/2014
عالمی یوم ماہی گیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ماہی گیروں کو الطاف حسین کی مبارکباد 
کراچی کے ساحلی علاقوں کے ماہی گیر انتھک محنت کے باوجود صحت ، تعلیم سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، الطاف حسین 
ماہی گیر کئی کئی ہفتوں اور مہینے اپنے روز گار کے حصول کیلئے سمندر میں رہتے ہیں اور موسم کی تمام تر سختیاں برداشت کرتے ہیں ، الطاف حسین 
کراچی کے ساحلوں پر بسنے والے ماہی گیر حکومتی عدم توجہی کا شکار ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، الطاف حسین 
ماہی گیری ایک بڑی صنعت کا درجہ رکھتی ہے ، افسوس کا مقام یہ ہے کہ انہیں محنت کا جائز معاوضہ تک نہیں ملتا ، الطاف حسین 
پاکستان میں ماہی گیری کے پیشے کوحکومتی سرپرستی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے ، الطاف حسین 
سمندری حدود کی نادانستہ خلاف ورزیوں پر ماہی گیروں کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ، الطا ف حسین 
لندن۔۔۔21، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عالمی یوم ماہی گیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ماہی گیروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ماہی گیری سے وابستہ افرادکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرناوقت کا تقاضا ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہی گیری ایک بڑی صنعت کا درجہ رکھتی ہے لیکن کراچی کے ساحلی علاقوں کے ماہی گیر انتھک محنت کے باوجود صحت ، تعلیم سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماہی گیر کئی کئی ہفتوں اور مہینے اپنے روز گار کے حصول کیلئے سمندر میں رہتے ہیں اور موسم کی تمام تر سختیاں برداشت کرتے ہیں لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ماہی گیروں کو محنت کا جائز معاوضہ تک نہیں ملتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے ساحل سے ماہی گیری سے وابستہ افراد روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں ٹن مچھلیاں اور دیگر سمندری حیات پکڑتے ہیں جس سے نہ صرف ملک بھر کی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہ انہیں برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساحلوں پر بسنے والے ماہی گیر حکومتی عدم توجہی کا شکار ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جس کا سدباب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ماہی گیری کے پیشے کوحکومتی سرپرستی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں کوتاہی اور غفلت ماہی گیری کی صنعت کی ہی تباہی کا باعث نہیں بنے گی بلکہ ملک کو کثیر زرمبادلہ سے محروم کرنے کا سبب بھی بنے گی ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ افراد کے مسائل کو ترجیح دی جائے اور سمندری حدود کی نادانستہ خلاف ورزیوں پر ماہی گیروں کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ۔ 
وڈیو دیکھیں


4/26/2024 4:50:24 PM