Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


تھر کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/13/2014
تھر کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
تھر میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ اس انسانی معاملے پر سیاسی بیانات دے رہے ہیں
پیپلز پارٹی کی حکومت میں جلد ہی پورا سندھ تھربن جائیگا، پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی
سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت تمام اداروں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے،
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سر براہی میں وفد کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات
کراچی۔۔۔۔13نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے وفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص تھر میں وقحط کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وفد کی سربراہی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کررہے تھے جبکہ وفد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن بابر خان غوری، معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر ،معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد شامل تھے ۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی ایک اہم سیاسی جماعت ہے، گزشتہ ادوار میں ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ ہمراہ رہے ہیں اور ہمارے وفد کی یہاں آمد کا مقصد پیر صاحب سے پاکستان بالخصوص تھر میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع او ر صوبائی حکومت کی بے حسی کے متعلق تبادلہ خیال کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا موؤف ہے کہ تھر کے مسئلے کو مل بیٹھ کر ہنگامی بنیادوں پر حل کرلیا جائے اور وہاں بھوک ، افلاس ، غربت کا شکار معصوم عوام کے مسائل کا حل نکالا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تھر میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور صوبائی حکومت کے سربراہ وزیر اعلیٰ سندھ اس انسانی معاملے پر سیاسی بیانات دے رہے ہیں گزشتہ روز سولگژری گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی تھر آمدمحض فوٹو سیشن بھی اس بے حسی کی کڑی ہے اور اس سے تھر کے بے بس عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل مل کر سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان اختلافات اور نفرتوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ۔ اس موقع پر پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ایم کیوایم کے وفد کی یہاں آمد خوش آئند ہے اور میں انکل الطاف کی جانب سے بھیجے گئے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد مرحوم جناب الطاف حسین کو انکل الطاف کے نام سے پکارتے تھے اور اسی احترام میں میں بھی ایم کیو ایم کے قائد کو انکل الطاف کہتا ہوں ۔ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ گزشتہ 5،7 برسو ں سے سندھ کی صورتحا ل پستی کی طرف گئی ہے اور اگر تھر کے معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو پیپلز پارٹی کی حکومت میں جلد ہی آئندہ وقت میں پورا سندھ تھر کی تصویر پیش کر رہا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بتائے کہ کس نے تھر میں گندم کی بوریوں میں مٹی بھیجی تھی ، سندھ میں تمام اداروں کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے اپنے حلقے میں امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ وہاں کے عوام رات میں سفر کرنے کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور سندھ کے دیگر علاقوں کا حال بھی ایسا ہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور وہاں سرائیکی بیلٹ کے عوام اپنے لئے صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں لہٰذا انہیں یہ حق ملنا چاہئے اور پنجاب میں اس کے علاوہ بھی مزید 2صوبے بننے چاہئیں جس کے بعد سندھ کی باری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لئے طریق�ۂ کار وضح ہے لہٰذا اس معاملے پر بحث مباحثہ نہیں ہونا چاہئے ۔

4/26/2024 1:37:54 AM