Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو قائد اعظم ؒ کے سچے اُصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا ، الطاف حسین


 Posted on: 12/24/2012
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیاکوامن،محبت،بھائی چارے اوراحترام انسانیت کادرس دیا۔الطاف حسین
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پور ی زندگی اسی درس کی تبلیغ میں گزری، ہمارا پیغام بھی وہی ہے جو حضرت عیسیٰ ؑ کاپیغام تھا
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیزآباد پر کرسمس ایو پردعائیہ تقریب کے موقع پر خطاب
جناب الطاف حسین نے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ملکر پاکستان سمیت دنیابھرمیں قیام امن کیلئے رقت آمیز انداز میں دعائیں کیں 
کرسمس کی اس تقریب میں مختلف گرجاگھروں کے پادریوں سمیت مسیحی نوجوانوں ، بزرگوں اوربچوں کے ساتھ ساتھ دیگرتمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات اوردیگر افرادکی شرکت
کراچی ۔۔۔ 24 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیاکوامن،محبت،بھائی چارے اوراحترام انسانیت کادرس دیا، ان کی پور ی زندگی اسی درس کی تبلیغ میں گزری، ہمارا پیغام بھی وہی ہے جو حضرت عیسیٰ ؑ کاپیغام تھا۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیزآباد پر کرسمس ایو پردعائیہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔کرسمس کی اس تقریب میں مختلف گرجاگھروں کے پادریوں سمیت مسیحی نوجوانوں ، بزرگوں اوربچوں کے ساتھ ساتھ دیگرتمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات اوردیگر افرادنے شرکت کی۔تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کی اقلیتی امور کمیٹی کے ارکان سمیت دیگرتنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں پاکستان سمیت دنیا بھرکے مسیحی عوام کوکرسمس کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ صرف عیسائی برادری ہی نہیں بلکہ ہم سب پیغمبرخدا حضرت عیسیٰ ؑ پرایمان رکھتے ہیں اوران سے محبت کرتے ہیں اور حضرت عیسیٰ ؑ بھی تمام مظلوموں سے محبت کرتے تھے۔جناب الطاف حسین نے تقریب کے تمام شر کاء اورانکے اہل خانہ کو کرسمس کی مبارکبادپیش کی۔ انہوں نے دنیابھر کے تمام غریب ومظلوم کو کرسمس کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ الطاف حسین پاکستان سمیت دنیا بھر کے غریب ومظلوم عوام کے ساتھ ہے۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر مسیحی بھائیوں کے ساتھ ملکر پاکستان سمیت دنیابھرمیں قیام امن کیلئے رقت آمیز انداز میں دعائیں کیں ، انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کومعاف فرمائے،ہم پراپنارحم وکرم نازل فرمائے،پوری دنیا پر اپنی رحمت کی بارش کرے اورہمیں حضرت عیسیٰ ؑ کے بتائے ہوئے راستے پرچلائے کہ ہم کسی کودکھ تکلیف نہ دیں اوردکھی لوگوں کی مددکریں اوردنیامیں امن، محبت ،بھائی چارے اوراحترام انسانیت کے فروغ کیلئے کام کریں۔اس موقع پر شرکاء نے بھی جناب الطاف حسین کوکرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
 
پاکستان کو قائد اعظم ؒ کے سچے اُصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا ، الطاف حسین 
قائد اعظم ؒ مذہبی انتہاء پسندی کے خلاف تھے اور وہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور اعتدال پسند نظام قائم کرنا چاہتے تھے  
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر بیان
لندن۔۔۔24، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے سچے اُصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس کیلئے ملک کے تمام اداروں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ٹھوس اور موثرلائحہ عمل پر اتفاق کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد اعظم ؒ مذہبی انتہاء پسندی کے خلاف تھے اور وہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور اعتدال پسند نظام قائم کرنا چاہتے تھے جس میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے 11اگست 1947کو دستور ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں واضح کردیا تھا کہ ’’اب پاکستان بن گیا ہے ، آپ سب آزاد ہیں آپ لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کے مطابق عبادت کریں لہٰذا مذہب کا ریاست کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ‘‘اور قائد اعظم ؒ کے اس تاریخ ساز خطاب سے ہر ذی شعور شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ کس قسم کا پاکستان اور نظام چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ چاہتی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے پیغام کے مطابق مذہبی انتہاء پسندی اور مذہبی تعصبا ت سے پاک کیاجائے اور ملک کے تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے ۔
 
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی عوام کو الطاف حسین کی جانب سے کرسمس کی دلی مبارکباد
کرسمس کے موقع پر پاکستان کی بقاء و سلامتی ، دہشت گردی کے خاتمے اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کے لئے اپنی عبادت گاہوں میں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں ، الطاف حسین
لندن۔۔۔24، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی عوام کو ان کے مذہبی تہوار کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ نے انسانوں کو پیار ، محبت ، امن ، بھائی چارہ اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ ؑ کو مسیحا بنا کر بھیجا اور آج دنیا ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امن و سلامتی کی راہ پر گامز ن ہوسکتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے پاسٹرز ، بشپ صاحبان اور مسیحی عوام ، نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ کرسمس کے موقع پر کستان کی بقاء و سلامتی ، دہشت گردی کے خاتمے اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کے لئے اپنی عبادت گاہوں میں خصوصی دعا کریں ۔ 
 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے گھر کے دروازے تمام مذاہب و قومیتوں کیلئے یکساں طور پر کھلے ہوئے ہیں،وسیم آفتاب
متحد ہ قومی موومنٹ شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر منعقدہ خوبصورت تقریب سے اظہار خیال 
تقریب میں بشپ و پاسٹرز حضرات ، اقلیتی براردی سے تعلق رکھنے والی ماؤں ، بہنوں ،بزرگوں ،، بچوں، نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی :۔۔۔۔24دسمبر، 2012 ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو عزیز آباد میں پیر کی شب ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و حق پرست وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب نے ملک بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں مختلف چرچوں کے بشپ اور پاسٹرز حضرات نے خصوصی شرکت کی ، تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے کیا گیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج عبد الاحد و اراکین کمیٹی، اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی ماؤں ، بہنوں ،بزرگوں ،، بچوں، نوجوانوں اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر نائن زیرو کی پوری گلی کو انتہائی دیدہ زیب اور خوبصورت انداز میں سجایا گیا اور کئی خوبصورت کرسمس ٹریز بھی بنائے گئے تھے جو شرکاء خصوصا بچوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ، تقریب میں کرسمس کی مناسبت سے بچے اور بچیوں نے مختلف مذہبی گیت گائے اور ٹیبلوز پیش کئے اور اپنے فن کا بہترین مظاہر ہ کرتے ہوئے شرکا ء سے خوب داد وصول کی ۔ اس موقع پر محمد افراہیم، حسن جہانگیر، امجد رانا نے موقع کی مناسبت سے خصوصی نغمے پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے انتہاپسند کیا۔ تقریب کے دوران کرسمس کے گیتو ں کی ریکارڈنگ بھی بجائی گئی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر ہم اپنے تمام مسیحی بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کا ملک پر برابر کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب کی بنیاد پر تفریق و امتیاز کے عمل کو ختم کرکے ہم ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اور آئین کی صحیح روح پر عمل کرکے ہمیں سب کو انکے جائز حقوق دینے ہونگے۔ ایم کیوایم نے حکومت میں رہتے ہوئے اقلیتی برادری کے حقوق کیلئے جتنی آواز بلندکی ہے وہ سب کے سامنے ہے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ تمام قو میتو ں اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی بات کی ہے ۔ پاکستان کے نظام کے خلاف سازشی عناصر کے ظلم و ستم کے خلاف مسیحی برادری بھی سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ اس موقع پر وسیم آفتاب نے کہا کہ ملک کے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے ، ہمارے ملک میں تمام اقلیتیں ملک و قوم سے مخلص ہیں اور اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کررہی ہیں۔ قائد تحریک چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں پیار محبت ، اخوت کاپیغام عا م ہو، انہوں نے کرسمس کے موقع پرشرکاء کوقائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے اس پرمسرت موقع پر دلی مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک کی رہائش گاہ پر دنیا بھر کے مذاہب کے ماننے والوں کیلئے ہم آہنگی ، الفت و محبت کاپیغام دیا جاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں جہاں بعض عناصرمختلف مذاہب کے درمیان نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں وہیں قائد تحریک ملک کے واحد رہنما ہیں جو تمام مذاہب کے درمیان امن و آتشی کے فلسفے کو عام کررہے ہیں ۔ بعدازاں ملک و قوم کی بقاء، سلامتی ، ترقی و خوشحالی سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر و صحت اور تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، تقریب کے اختتام پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بشپ اور پاسٹر حضرات اور ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ کیک کاٹا ، بچوں میں تحائف و کیک بھی تقسیم کیا گیا۔ 
 
 
اب اقتدارکیلئے نہیں بلکہ پاکستان بچانے کیلئے جدوجہدکرنی ہوگی،ڈاکٹرمحمد فاروق ستار
پاکستان میں اب مزید تجربوں اورمہم جوئیوں کی قطعی کوئی گنجائش نہیں،پاکستان کو قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے ویژن کے مطابق لبرل، پروگریسو اور ترقی پسندپاکستان بناناہوگا
فیوڈل ازم اورریاست پاکستان ایک دوسرے کی ضدہیں طالبائزیشن اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے
قائدتحریک الطا ف حسین معاشرے کے درمیان جوبڑی تبدیلی لاناچاہتے ہیں اس انقلاب کی روشنی اب نظرآنے لگی ہے ،جازیب قریشی
اگرہمارے آباؤاجدادپاکستان نہ بناتے توکسی کومعلوم بھی نہ ہوتاکہ آزادی کیاچیزہوتی ہے،آغامسعود
ایم کیوایم پڑھے لکھے لوگوں کوہمیشہ آگے لاتی ہے،مجاہدبریلوی
لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں کتابوں کے اجراء کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب
کراچی:۔۔۔۔24 دسمبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرووفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان میں اب مزید تجربوں اورمہم جوئیوں کی قطعی کوئی گنجائش نہیں،فیوڈل ازم اورریاست پاکستان ایک دوسرے کی ضدہیں طالبائزیشن اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے انتہاء پسندی اوردہشت گردی سے نجات دلائے بغیر پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان کے ٹائی ٹینک کوفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے آئس کے تودے سے ٹکڑنے سے بچانے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے بنائے ہوئے راستے پرچلناہوگااورپاکستان کوقائداعظم کے ویژن کے مطابق حقیقی معنوں میں لبرل، پروگریسو اور ترقی پسندپاکستان بناناہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکوایم کیوایم کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں معروف مصنفین و کالم نگاروں رشید جمال اور خورشید اقبال حیدرکی تحریروتالیف کتابوں’’فرموداتِ قائد‘‘اور ’’راستہ انقلاب کا‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں کتابوں کے مصنفین خورشیداقبال حیدر،رشید جمال،معروف شاعرجہازیب قریشی ، سینئرصحافی مقتدامنصور،انیکرپرسن وسینئرصحافی مجاہدبریلوی اور معروف صحافی آغامسعودنے بھی اظہار خیال کیا۔تقریب میں نقاش کاظمی ، گلنار آفرین،عاصم صدیقی،اعظمیٰ علی خان، روبی رضا،رابعہ ،سحرعلی،شہلاشفیق،حامدعلی سید، شاہدہ اسرار، امت الحی ،سلیم عکاس ،یاور مہدی ، عثمان ساتھی،حیدرحسنین جلسیی،تنویرکاظمی اورارشد حسین سمیت معروف دانشور، ادیب، شعراء ،مصنفین ، کالم نگاروں،ڈرامہ نگاروں، صحافیوں،اینکرپرسن،پروفیسرز،فنکاروں اورایم کیوایم شعبہ جات کے ارکان کے علاوہ ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورخالدیونس،سلیم تاجک ،معروف ڈرامہ نگارو دانشور محترمہ فاطمہ ثریا بجیا ، امریکہ سے تشریف لائے ہوئے ،احتشام ارشد، حق پرست وزراء ،اراکین اسمبلی بھی موجودتھے۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ آج پوری دنیامیں پاکستان کے بارے میںیہ بحث نہیں ہورہی کہ پاکستان میں ایک جمہوری حکومت کامیاب ہوئی اوردوسری جمہوری حکومت ناکام ہوئی بلکہ آج بحث ہورہی ہے کہ مملکت پاکستان کامیاب ریاست ہے یاناکام ریاست ہے لہٰذااب قائدتحریک جناب لطا ف حسین کے نظریات پرعمل ہوناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ بطورسیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشورپرہم بات کریں لیکن ہماراایک قومی منشور ہوناچاہئے کہ اب اقتدارکیلئے نہیں بلکہ پاکستان بچانے کیلئے جدوجہدکرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ 1947ء کے پاکستان میں اور آج کے پاکستان میں واضح فرق ہے کہ47ء میں پاکستان بنانے کاچیلنج تھااورآج یہ چیلنج بڑاہے کہ پاکستان کی تعمیرکے ساتھ ساتھ اسے بچانابھی ہے۔بلوچستان کے مسئلے پربات کرنی ہوگی ،معاشی بدحالی سے اصطلاحات کرکے لوگوں کواس میں نکلناہوگااورپاکستان کی تعمیروترقی کے خواب کوشرمندہ تعبیرکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح جماعت نہیں اگرمستقل تبدیلی کی آواز چاہئے کہیں سے اٹھائی جائے قائدتحریک الطاف حسین ان کے شانہ بشانہ نظر آئیں گے ،قائدتحریک الطاف حسین نے موروثی سیاست کوچیلنج کیا اور علامہ طاہرالقادری صاحب نے بھی سیاست نہیں ریاست بچاؤکانعرہ لگایا۔انہوں نے کہاکہ اب کوئی تیسراراستہ نہیں اب پاکستان کو اپ کرناہوگاالطاف حسین نے ذہن سازی کی ہے اب فیصلہ کن جدوجہدکاوقت آگیاہے ،ایک مذہب فلاحی اورترقی پسندپاکستان قائم کرناہے توایک ایسامعاشرہ تشکیل دیناہوگاجوپوری دنیامیں ایک مقام حاصل کرسکے کیونکہ اب مہم جوئیوں اورتجربات کاوقت گزر گیاہے اب انقلاب کاوقت ہے،مستقل تبدیلی کے راستے روکے گئے توپاکستان کے عوام کوسوچناہوگاکہ اب قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی باتوں کوسنجیدگی سے لینا ہوگااورعوام کواپنے درمیان سے پڑھے لکھے باصلاحیت اوربہادرنوجوانوں کومنتخب کرواکرایوانوں میں بھیجناہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے عوام کومنظم متحداورمتحرک ہوکراگلے الیکشن کی بساط سیاستدانوں کے بجائے اپنے ہاتھوں میں لینی ہوگی اورایسے لوگوں کومنتخب کرناہوگاجوقائدتحریک الطاف حسین کے بھی امیدوار ہوں وانہ ملک میں انقلاب ممکن نہیں۔انہوں نے مصنفین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے جس طرح قائدتحریک الطا ف حسین کی تحریکی جدوجہدکو الفاظوں میں سیج کر تاریخ کاحصہ بنایاہے اس سے نہ صرف موجودہ بلکہ آئندہ نسلیں بھی فائدہ اٹھائیں گی۔معروف شاعرودانشورجازیب قریشی نے کہاکہ ہمارامرکزہمارا قائد الطاف حسین ہے، قائد تحریک الطا ف حسین معاشرے کے درمیان جوبڑی تبدیلی لاناچاہتے ہیں اس انقلاب کی روشنی اب نظرآنے لگی ہے جہاں ظالم کاظلم بڑتا جارہا تھا اب وہاں کمزور لوگ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں شامل ہوکرمظالم کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں۔معروف صحافی آغامسعودنے کہاکہ میں معمولی ساصحافی ہوں اورمجھے ایم کیو ایم سے ہمدردی ہے کیونکہ میں ظلم وستم کے خلاف لکھتا رہاہوں اوریہی سب میراایم کیوایم سے رشتے کاسبب بنا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تبدیلی ناگریزہوچکی ہے جس کا پہلاسراجناب الطاف حسین کے سرجاتاہے،قائدتحریک الطاف حسین نے پندرہ سال قبل جوباتیں کہیں تھیںآج وہی باتیں کی جارہی ہیں فرق صرف اتناہے کہ الطاف حسین غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذاان کی باتوں پرکان نہیں ڈھرے گئے،آج جولوگ استحصالی قوتوں کے سامنے بات کررہے ہیں کہ ان میں اتحادہوناچاہئے پاکستان ہم نے بنایا اور ہمیں تلیر کہا جاتاہے اگرہمارے آباؤاجدادپاکستان نہ بناتے توکسی کومعلوم بھی ہوتاکہ آزادی کیاچیزہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انقلاب کالفظ استعمال کرنابہت آسان ہے لیکن انقلاب کا راستہ کانٹوں سے بھراہے۔سینئرصحافی و اینکرپرسن مجاہدبریلوی نے کہاکہ ایم کیوایم پڑھے لکھے لوگوں کوہمیشہ آگے لاتی ہے امیدہے کہ ایک دن آئے گاجب رشیدجمال اور خورشید اقبال بھی ملک کے ایوانوں میں موجودہونگے اوران کاقلم ایسے ہی ظالم کے خلاف چل رہاہوگا۔مقتدامنصورنے رشیدجمال اورخورشیداقبال حیدرکومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم جس تاریخی عمل سے گزررہے ہیں اس میں بڑے رہنماؤں کے اقوال زریں بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔انہوں نے الطاف حسین کے خطابات اور فرمودات کو کتاب کی شکل دیکرجوکام کیاہے وہ تاریخ کاحصہ ہے۔تقریب سے جہازیب قریشی،رشیدجمال اورخورشیداقبال حیدرنے بھی خطاب کیا۔بعدازاں ڈاکٹر فاروق ستار نے کتابوں کی رونمائی کی اورمصنفین کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔
ناظم آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے ، رابطہ کمیٹی 
فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے،قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جائیں
واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا ر
کراچی :۔۔۔۔24، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی جانب سے ناظم آباد میں فائرنگ سے تین افراد کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے واقعہ کو شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ایک منظم منصوبہ بندی کے ذریعے شہر میں قتل و غارت گری کے واقعا ت میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کررہے ہیں تاکہ شہر میں قائم امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد عناصر شہر میں آگ و خون کی ہولی کھیل رہے ہیں و ہ شہر اور ملک کو غیر مستحکم کر نا چاہتے ہیں اور ایسے سفاک دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرِپاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ناظم آباد میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملو ث دہشت گر دوں کو گرفتار کرکے عبر تناک سزا دی جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جائیں ۔
 
دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے ،ایم کیو ایم امریکہ
واشنگٹن ڈی سی:۔۔۔24، دسمبر 2012ء 
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز ارشد حسین سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے خیبر پختون خواہ کے سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور کی خود کش حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے خلاف اپنی جنگ کا دائرہ کار فاٹا سے پشاور ، کوئٹہ اور کراچی تک پھیلا دیا ہے۔یہ دہشتگرد پاکستان کے سیکوریٹی اداروں، سیاستدانوں اور معصوم عوام کو بلا تفریق نشانہ بنا کر پاکستان کی ریاست کو چیلنج کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پچھلے کئی سالوں سے طالبانائزیشن کے خطرات سے پاکستانی قوم کو آگاہ کر رہے ہیں اور آج یہی انتہا پسند پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے خطرہ بن چکے ہیں ۔ ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران نے حکومت پاکستان ، سیکوریٹی اداروں کے سربراہان سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کے لئے پاکستان میں رائے عامہ کو ہموار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو دہشتگردوں سے آزاد کرنے کے لئے فیصلہ کن کاروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے اے این پی کی قیادت ، کارکنان سمیت سوگوار اہلخا نہ سے بشیر بلور کی شہادت پر دلی تعزیت کا بھی اظہارکیا۔
 
باچاخان مرکزمیں بشیربلورکے فاتحہ سوئم میں ایم کیوایم کے وفدکی شرکت
پشاور:۔۔۔۔24دسمبر، 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے وفدنے باچاخان مرکزمیں گزشتہ دنوں پشاورکے علاقے قصہ خوانی بازارمیں خودکش حملے میں شہیدہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اورسینئرصوبائی وزیربشیراحمدبلورکی فاتحہ سوئم میں شرکت کی اورشہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ایم کیوایم کے وفدمیں شعبہ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کراچی کے ذمہ داران حنیف اتمان خیل،اظہار الدین ،رخ اللہ ،لیاقت شیرولی اورانورشہبازکے علاوہ دیگرشامل تھے۔ایم کیوایم کے وفدنے عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداران حسین خان پراچہ،ریاض گل،عجب خان بوانی ،اورنگزیب بونیری،ڈاکٹرضیاء ذاکرخان اورعارف خان سے ملاقات کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے بشیربلورکی شہادت پردلی رنج وغم کااظہارکیااورکہاکہ بشیربلورکی شہادت ملک کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے ۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ بشیربلورکی مغفرت فرمائے اور عوامی نیشنل پارٹی کے قیادت و کارکنان سمیت سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔(آمین )
 
دکھی انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنا او لین عبادت ہے، منوہر لعل 
ایم کیوایم مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے
ایم کیوایم کی اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والےغریب و مستحقین میں قائد تحریک کی جانب سے راشن تقسیم کی تقریب سے اظہار خیال
کراچی :۔۔۔24دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے غریب و مستحقین میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا ۔ اس سلسلے میں عزیز آباد کے مور پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی رشید خان ، جوائنٹ انچارجز گردھاری لال ، پطرس یوسف، حق پرست صوبائی وزیر خالد بن ولایت ، اراکین قومی اسمبلی سفیان یوسف ، منوہر لعل ٹاؤنز و یوسیز کے ذمہ داران وکارکنان، سینکٹروں کی تعداد میں غریب مستحقین ماؤں ، بہنو ں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی ۔تقریب سے اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اور حق پرست رکن قومی اسمبلی منوہرلعل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ تمام مذاہب کے احترام کا درس دیا ہے ، دکھی انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنا او لین عبادت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم حق پرستی کے قافلے کے مسافر ہیں جو قائد تحریک کے نظریہ اور فکر وفلسفے کی مرہون منت ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہوئے ہیں تاکہ غریب و متوسط طبقے کی جدوجہد کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے افراد کو انکے جائز حقوق دلانے کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج سب قو میتو ں سے تعلق رکھنے والے افراد ایم کیوایم میں شامل ہیں اور قائد تحریک کے مشن و مقصد کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کیلئے اپنا کرداد ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے ۔اس مو قع پر انہوں نے پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کے عوام کو کرسمس کی دلی مبار کباد پیش کی ۔بعدازاں تقریب کے اختتام پر ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے اراکان و حق پرست ارکان اسمبلی نے مسیحی برادری کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا ۔
 
 
ایم کیوایم کا نظریہ حق و سچ پر مبنی ہے اور سچے نظریہ کو دنیا کی کوئی بھی طاقت پھیلنے سے روک نہیں سکتی ہے، فرخ اعظم 
جناب الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ ، جاگیر دارانہ نظام اورملک سے موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کررہے ہیں
بھنگوریہ گوٹھ عزیز آباد میں واقع رابطہ آفس میں بھنگوریہ گوٹھ اور راجپوت کالونی کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے اظہارِ خیال
کراچی :۔۔۔۔24، دسمبر 2012ء 
کراچی مضافاتی آرگنائز نگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ ، جاگیر دارانہ نظام اور ملک سے موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بھنگوریہ گوٹھ عزیز آباد میں واقع رابطہ آفس میں بھنگوریہ گوٹھ اور راجپوت کالونی کے ذمہ داران و کارکنان کے جنر ل ورکرز اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و حق پر ست صوبائی وزیر نثار احمد پنہور ، جوائنٹ انچارج محمد سلیم جوکھیوا ور اراکین کمیٹی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا نظریہ حق و سچ پر مبنی ہے اور سچے نظریہ کو دنیا کی کوئی بھی طاقت پھیلنے سے روک نہیں سکتی ، قائد تحریک نے پوری زندگی ملک کے غریب و متوسط طبقے کے حقوق کی جدوجہد کے لئے وقف کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نام ہے نظام کی تبدیلی کا جو ملک کے فر سودہ جاگیر دارانہ ، وڈیرانہ اور سر مایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرکے ملک کے 98فیصد عوام کو اس گلے سڑے نظام سے نجات دلانا چاہتی ہے اور و ہ دن دور نہیں جب ملک میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی حکمرانی قائم ہوگی ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔اجلاس سے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و حق پرست صوبائی وزیر نثار احمد پنہور ، جوائنٹ انچارج سلیم جوکھیو نے بھی اظہارِ خیا ل کیا ۔
 
 
ایڈ مرل (ر) نشاط رفیع کی بھتیجی کے انتقا ل پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔24دسمبر، 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے سینٹرل ایگز یکٹوکونسل کے رکن ایڈ مرل (ر) نشاط رفیع کو بھتیجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
 
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر سیاست داں الہٰی بخش سومرو کے صاحبزادے نصیر احمد سومرو کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت 
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگز یکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج غازی صلاح الدین کیمرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمددردی کا اظہارکیا 
کراچی:۔۔۔۔24، دسمبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر سیاست داں الہٰی بخش سومرو کے صاحبزادے نصُیر احمد سومرو کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے الہٰی بخش سومرو سمیت مر حوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی سینٹرل ایگز یکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج غازی صلاح الدین نے نصُیر احمد سومرو کی نمازِجنازہ میں شرکت کی اور الہٰی بخش سومرو سمیت سوگوار لواحقین سے قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔
 
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت 
کراچی :۔۔۔24، دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 122-Aکے کارکن محمد ندیم کی والدہ محترمہ مہر انساء نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 172کے کارکن اشفاق حسین جیلانی کی زوجہ محترمہ فرحت اشفاق اور ایم کیوایم نو شہر و فیروز زون یونٹ پڈعیدن کی کمیٹی کے رکن زاہد علی کے والد رانجھا خان کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 
***** 

5/17/2024 9:50:00 AM