Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں نے ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب، ورکنگ کلاس اور مڈل کلاس کے افراد کو ایوانوں میں بھیجا ۔الطاف حسین


میں نے ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب، ورکنگ کلاس اور مڈل کلاس کے افراد کو ایوانوں میں بھیجا ۔الطاف حسین
 Posted on: 11/1/2014
میں نے ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب، ورکنگ کلاس اور مڈل کلاس کے افراد کو ایوانوں میں بھیجا ۔الطاف حسین
میں نے غریب مڈل کلاس نوجوانوں کو ایوانون میں بھیجنے کی جدوجہد شروع کی تویہ بات لوگوں کو انتہائی انہونی اور انوکھی محسوس ہوئی 
میں نے سندھ کے شہری علاقوں میں ووٹ کے ذریعے مڈل کلاس کا عملاً انقلاب برپاکیا 
عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست میں قدم تک نہیں رکھا تھااس سے پہلے ہی میں نے غریب ،مڈل کلاس نوجوانوں کو اسمبلیوں میں پہنچادیا تھا 
آج ٹی وی چینلزپر اتنے ٹاک شوز ہوتے ہیں لیکن ایم کیوایم کے بارے یہ کڑوا سچ کسی کے منہ سے نہیں نکلتا  قائدتحریک الطاف حسین کی نائن زیروپرشعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
لندن ۔۔یکم نومبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ آج غریب مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کیلئے آواز اٹھانے والے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست میں قدم تک نہیں رکھا تھااس سے پہلے ہی میں نے غریب ،مڈل کلاس اورلوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں پہنچادیا تھا ۔ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرشعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں نے سیاست کا آغاز طلباء تنظیم’’ آل پاکستان مہاجر اسٹو ڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘کے ذریعے کیا تھا لیکن میرا منشور پہلے ہی دن سے جاگیر دارا نہ ،وڈیرانہ اور اسٹیٹس کو کے خاتمے اورعدل وانصاف کے قیام کیلئے تھا ۔میرا منشور دوہرے نظام تعلیم کا خاتمہ ،کرپشن کا خاتمہ اورغریب ،مڈل کلاس اورلوئر کلاس عوام کی ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں نمائندگی تھا ۔ میں نے ملک کے پڑھے لکھے باشعور اور باصلاحیت نوجوانوں کو ایوانون میں بھیجنے کی جدوجہد شروع کی تویہ بات لوگوں کو انتہائی انہونی اور انوکھی محسوس ہوئی ،لوگ سوچتے اور باتیں کرتے تھے کہ الطاف حسین جو باتیں اور دعویٰ کررہا ہے اور جن باتوں کی نشاندہی کرر ہا ہے کیا وہ قابل عمل بھی ہوسکتی ہیں ؟ کچھ لوگوں نے میرے منشور اورباتوں پر میر ا مذاق اڑایا ، طعنے دیئے اور کہا کہ سیاست کرنااوراسمبلیوں میں پہنچنا غریبوں کے بس کی بات نہیں ہے، آپ بلا وجہ تگ ود و کر رہے ہیں لہٰذا اپنی یہ کوششیں ترک کر دیں لیکن میں تمام ترمخالفتوں ، تنقیدوں وطعنوں کے باوجود اپنے منشور و مقاصد پر ڈٹا رہا،جدوجہدکرتارہا،میں نے سندھ کے شہری علاقوں میں ووٹ کے ذریعے عملاًیہ انقلاب برپاکیا اور ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب، ورکنگ کلاس اور مڈل کلاس کے افراد کو ایوانوں میں بھیجا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ بد قسمتی سے آج ملک کے بیشتر تجزیہ نگار ،صحافی اور اینکر پرسن اس بات کو کہتے ہوئے شرماتے ہیں کہ ایم کیوایم او ر الطاف حسین نے سب سے پہلے غریب متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاست میں لاتے ہوئے ایوانوں تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہاکہ آج یہ افراد عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری کے بارے میں یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ یہ غریب و متوسط طبقہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے کوششیں کر رہے ہیں مگر وہ یہ بات کیسے بھول جاتے ہیں کہ غریب مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کیلئے آوازیں اٹھانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان اور طاہر القادری نے سیاست میں اس وقت قدم تک نہیں رکھا تھا اس سے پہلے ہی میں نے غریب ،مڈل کلاس او رلوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کوملک کی پارلیمنٹ میں پہنچادیا تھا ۔آج ٹی وی چینلزپر اتنے ٹاک شوز ہوتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایم کیوایم کے بارے یہ کڑوا سچ کسی کے منہ سے نہیں نکلتا اگر اسے منافقت،بے ایمانی ،یا صحافتی دھوکہ بازی سے تعبیر نہ کیا جائے تو کیا کہا جائے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ کسی پارٹی سے اختلاف رکھنا ہرا یک کا حق ہے لیکن اس پارٹی کے منشور اور عوامی خدمات کو عوام تک ضرور لیجایا جائے کیونکہ یہ صحافتی ذمہ داری ہے ۔ 

4/15/2024 11:20:36 PM