Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر پارکر میں پانی و غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث خواتین اوربچوں سمیت لوگوں کی اموات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش


تھر پارکر میں پانی و غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث خواتین اوربچوں سمیت لوگوں کی اموات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
 Posted on: 10/29/2014
تھر پارکر میں پانی و غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث خواتین اوربچوں سمیت لوگوں کی اموات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش 
لوگوں کی روزانہ اموات کے باوجود تھر پارکر میں مؤثر اور ٹھوس اقدامات نہ کرنا پیپلزپارٹی اورحکومت سندھ کی کھلی بے حسی ہے ، رابطہ کمیٹی 
تھر میں معصوم بچے ، خواتین ، بزرگ اور نوجوان بے بسی کی تصور بنے ہوئے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پر تھر پارکر کی صورتحال کی واضح نشاندہی کے بعد بھی حکومت سندھ ، اس کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے نظریں چرا رکھی ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومت سندھ کی جانب سے تھر پارکر میں اموات کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سندھیوں سے کتنی مخلص ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم نواز شریف تھر پارکر میں اموات کے واقعات کے باوجود حکومت سندھ کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی کا نوٹس لیں ، رابطہ کمیٹی 
تھر پار کر کے عوام کو غذا ، پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تھر پارکر میں پانی و غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث خواتین اوربچوں سمیت لوگوں کی اموات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ تھر پارکر میں لوگوں کی روزانہ اموات کے باوجود مؤثر اور ٹھوس اقدامات نہ کرنا پیپلزپارٹی اورحکومت سندھ کی کھلی بے حسی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تھرمیں معصوم بچے،خواتین،بزرگ اورنوجوان بے بسی کی تصور بنے ہوئے ہیں اور پرنٹ و الیکٹرونک میدیا پر تھر پارکر کی صورتحال کی واضح نشاندہی کے بعد بھی حکومت سندھ ، اس کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے نظریں چرا رکھی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تھر پارکر میں لوگوں کی اموات اور اس کی روک تھام کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہ کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سندھیوں سے کتنی مخلص ہے اورہر ذی شعور شخص اس بات کا اندازہ لگا سکتا ہے کہ سندھی عوام کیلئے جتنے دعوے اور وعدے پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ کرتی چلی آئی ہے اس میں وہ کس حد تک کامیاب اور پورا اتری ہے ؟۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور حکومت سندھ کے وزراء اور ارکان اسمبلی میں ذرا برابر بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہوتا تو آج تھر پارکر میں خواتین ، بچے ، بزرگ اور نوجوان غذا ، پانی کی قلت اور طبی سہولیات کے فقدان کے سبب موت کے گھاٹ نہیں اتر رہے ہوتے اور تھر پارکر کے معصوم لوگوں کی اموات کی ذمہ داری مکمل طور پر پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ تھر پارکر میں غذا اور پانی کی قلت اور طبی سہولیات کے فقدان کے باعث خواتین ، بچوں سمیت لوگوں کی اموات کے مسلسل واقعات پر حکومت سندھ کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور تھر پار کر کے عوام کو غذا ، پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ۔ 


4/18/2024 11:49:31 PM