Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیوکی بیماری پاکستانیوں کے لئے کھلی جنگ ہے جسے وہ کسی بھی قیمت پرہارنا برداشت نہیں کرسکتے،حیدرعباس رضوی


پولیوکی بیماری پاکستانیوں کے لئے کھلی جنگ ہے جسے وہ کسی بھی قیمت پرہارنا برداشت نہیں کرسکتے،حیدرعباس رضوی
 Posted on: 10/25/2014
پولیوکی بیماری پاکستانیوں کے لئے کھلی جنگ ہے جسے وہ کسی بھی قیمت پرہارنا برداشت نہیں کرسکتے،حیدرعباس رضوی
لاعلمی کی وجہ سے کچھ طبقے پولیوکے خاتمے کی مہم کی مخالفت کررہے ہیں جوسراسرجہالت پرمبنی سوچ کانتیجہ ہے،احمدسلیم صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جوحوصلہ افزائی مل رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی
عدنان سرور اورعظیم میاں کا پولیو کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ پی ڈبلیوڈی کے تحت منعقدہ آگاہی پروگرام سے خطاب
کراچی:۔۔۔25؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ پولیوکی بیماری پاکستانیوں کے لئے ایک چیلنج ہے جسے وہ کسی قیمت پرادھورانہیں چھوڑسکتے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے شعبہ پرسن وتھ ڈیس ایبل(PWD\'s Wing) کے تحت پولیوکے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ آگاہی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیوجیسی موذی بیماری ایک کھلی جنگ ہے جسے ہم کسی بھی قیمت پرہارنا برداشت نہیں کرسکتے۔یہ جنگ ہمیں بحیثیت قوم ہرحال میں جتنی ہے ورنہ ہماری نسلیں معذورپیداہونگی۔انہوں نے سوال کیاکہ کیاہم ایک معذورپاکستان برداشت کرپائیں گے اگرنہیں توآج اورابھی پولیوکے خلاف اس عالمی جنگ کاحصہ بنئے۔پولیوآگاہی پروگرام سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی نے بھی خطاب کیااورکہاکہ ایم کیوایم کے پی ڈبلیوڈی ونگ نے عالمی پولیوڈے پرآگاہی پروگرام منعقدکرکے ایک زبردست قدم اٹھایاہے کیونکہ لاعلمی کی وجہ سے کچھ طبقے پولیوکے خاتمے کی مہم کی مخالفت کررہے ہیں جوسراسرجہالت پرمبنی سوچ کانتیجہ ہے۔اس سے قبل ازیں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرمتحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ (PWD\'s Wing)کے تحت پولیو ڈے کے بین القوامی دن کے موقع پردور درازعلاقوں کی خواتین کوپولیوسے متعلق آگاہی کے لئے پروگرام کاانعقادکیاگیا۔تقریب میں معذورافرادکے ہمراہ ایم کیوایم کے دیگرشعبہ جات کے ارکان نے بھی شرکت اس موقع پرحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنگہت شکیل نے پولیوکے قطروں کی اہمیت کو اجاگرکیا اورپولیوسے بچاؤ کے لئے انتہائی جامع آگاہی بیان کی اوران تمام ترمنفی پروپیگنڈوں سے بچنے کی تلقین کی جس کے سبب بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے سے نہ صرف روکا جاتاہے بلکہ اس کام پرمامور لوگوں کوناعاقبت اندیش لوگوں کے سبب جان سے ہاتھ دھوناپڑتے ہیں۔ تقریب سے ایڈوائزرنورالدین بھاوانی ،پی ڈبلوڈی کے انچارج عدنان سروراورجوائنٹ انچارج عظیم میاں نے بھی خطاب کیااور قائد تحریک الطاف حسین کے معذوروں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جوحوصلہ افزائی مل رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ 


4/26/2024 2:40:11 AM