Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیپرا کی جانب سے اسلام آباد میں بلائی گئی 'کے' الیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت شہر کراچی کے لوگوں کے ساتھ کھلا ظلم ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


نیپرا کی جانب سے اسلام آباد میں بلائی گئی 'کے' الیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت شہر کراچی کے لوگوں کے ساتھ کھلا ظلم ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 10/25/2014
نیپرا کی جانب سے اسلام آباد میں بلائی گئی 'کے' الیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت شہر کراچی کے لوگوں کے ساتھ کھلا ظلم ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
کیا اب کراچی کے لوگ اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے اسلام آباد جائیں؟ ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
اسلام آباد میں کےالیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت کو فوری طور پر ملتوی کر کے کراچی منتقل کیا جائے، ارکان اراکین سندھ اسمبلی کا مطالبہ 
سینکڑوں میل دور بیٹھ کر عوام کی مرضی کیخلاف فیصلے کرنے عوام کس قدر بلبلا اٹھیں گے اسی صورتحال کو دیکھتے 
ہوئے انتظامی یونٹ کی بات کی جاتی ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
کراچی:۔۔۔25اکتوبر2014ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے 30 اکتوبر کو نیپرا کی جانب سے اسلام آباد میں بلائی گئی Kالیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت کوشہر کراچی کے لوگوں پر کھلا ظلم قراردیاہے اورسوال کیاہے کہ کیا اب کراچی کے لوگ اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے اسلام آباد جائیں؟ ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو زیر بحث لانے اور منصفانہ فیصلوں کیلئے سپریم کورٹ بھی کراچی میں بینچ لگاتی ہے ۔ نیپرا کی جانب سے عجلت میں اٹھایا گیا یہ قدم اس بات کا غماز ہے 23 اکتوبر کے پبلک نوٹس جس میں 30 اکتوبر کی سماعت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیا کراچی کے ساتھ انصاف ہے؟ عوام کیسے؟ کیونکر؟ اور کتنے لوگ وہاں پہنچ پائیں گے؟ کون سی بس؟کون سی ٹرین؟ اور کون سا جہاز انہیں وقت پر پہنچا سکے گا؟ انہیں رہنے کا ٹھکانہ میسر ہوگا؟ اور جو بے سرو سامانی ان کا مقدر بنے گی اور اس ساری تگ و دو کا نتیجہ کیا کسی مثبت صورت میں سامنے آئے گا؟ اور نہ پہنچ پانے کی صورت میں جب کوئی آواز ہی نہیں ہوگی تو فیصلہ کس کے حق میں جائے گا؟انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ایسی ناعاقبت اندیش حکمت عملی یقیناًایسے ذہنوں کی پیداوار ہے جو اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اگر اس کی سماعت کراچی میں ہوتی ہے تو بحث و مباحثہ بھی ہوگا ، صحت مند اور مضبوط دلائل ہوں گے اور جب عوام براہ راست اپنی شکایت اور کارروائی سن اور دیکھ رہے ہوں گے تو ایسے میں من مانی کرنا اتنا آسان نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں میل دور بیٹھ کر عوام کی مرضی کیخلاف فیصلے کرنے عوام کس قدر بلبلا اٹھیں گے اور یہی وہ صورتحال ہوتی ہے جس کو دیکھتے ہوئے انتظامی یونٹ کی بات کی جاتی ہے لیکن اس کی پاداش میں مزید دیوار سے لگانے کی کوششیں تیز سے تیز تر کردی جاتیں ہیں اور جیسا کہ اس وقت ہورہا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ مندرجہ بالا اداروں کا یہ عمل اسی بدنیتی پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا یوں ہے کہ آمدنی کا ذریعہ صرف اور صرف کراچی کے عوام رہ گئے ہیں اور اس سماعت میں یقیناًکوئی ایسا یک طرفہ فیصلہ ہوگا جس میں کسی بھی فارمولے کو ٹیکنیکلی وجہ بناتے ہوئے فیول ایڈجسمنٹ کا بہانہ کرکے بجلی کے نرخ میں اضافہ کردیا جائے گا ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ نیپرا کی جانب سے اسلام آباد میں Kالیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت کو فوری طور پر ملتوی کر کے کراچی منتقل کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام صاف اور شفاف کارروائی کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرسکیں۔

4/23/2024 8:49:59 PM