Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دیوالی تہوار پر وزیربلدیات کی جانب سے ہندو بلدیاتی ملازمین کو پیشگی تنخواہیں جاری نہ کرنے پر خواجہ اظہارالحسن کا اظہار مذمت


دیوالی تہوار پر وزیربلدیات کی جانب سے ہندو بلدیاتی ملازمین کو پیشگی تنخواہیں جاری نہ کرنے پر خواجہ اظہارالحسن کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/22/2014
دیوالی تہوار پر وزیربلدیات کی جانب سے ہندو بلدیاتی ملازمین کو پیشگی تنخواہیں جاری نہ کرنے پر خواجہ اظہارالحسن کا اظہار مذمت
دیوالی کے موقع پر وزیربلدیات کی جانب سے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ہندو ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کرنا انہیں دیوالی کی خوشیوں سے محروم رکھنا ہے، خواجہ اظہار الحسن
دیوالی ہندو برادری کا سب سے بڑا خوشیوں بھرا تہوار ہے ایسے پرمسرت تہوار پر ہندوبرادری کے بلدیاتی ملازمین کو تاحال تنخواہیں جاری نہ کرنے کا عمل وزیربلدیات کی متعصبانہ سوچ کی عکاسی ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی
ہم سرزمین متروکہ سندھ کے مالک ہیں ،ماضی میں منتخب حق پرست عوامی نمائندوں نے بلاتفریق رنگ ونسل، مذہب و زبان عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈقائم کیے اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر انہیں پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا
تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور انہیں اپنی اور اپنے بچوں کی خوشیاں ماند پڑتی نظر آرہی ہے
ایک جانب کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فنڈز جاری نہ کرکے کراچی دشمنی کا ثبوت دیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہندو ملازمین کو پیشگی تنخواہوں سے محروم رکھ کر انہیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے 
حکومت کی تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود ہندو ملازمین کو دیوالی تہوار پر تنخواہیں جاری نہ کرنا وزیربلدیات کی نااہلی و ناکامی ہے
دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے تمام بلدیاتی ملازمین کو پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور ملازمین کے ساتھ متعصبانہ رویہ بند کیا جائے، خواجہ اظہارالحسن
کراچی۔۔۔22اکتوبر2014ء
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے دیوالی کے موقع پرصوبائی وزیربلدیات کی جانب سے ہندو ملازمین کوپیشگی تنخواہیں جاری نہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کام کرنے والے غریب ہندوملازمین کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیارکرکے انہیں دیوالی کی خوشیوں سے محروم رکھنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ایک بیان میں خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ دیوالی ہندو برادری کاسب سے بڑاخوشیوں بھرا تہوارہے ایسے پرمسرت تہوارپربلدیاتی ملازمین کوپیشگی تنخواہیں جاری نہ کرنے کاعمل وزیر بلدیات کی متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کثیر تعدادہندوملازمین کی ہے جن میں،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدیدغم وغصہ پایا جارہا ہے اورانہیں اپنی اوراپنے بچوں کی خوشیاں ماندپڑتی نظر آرہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام تریقین دہانیوں کے باوجود ہندوملازمین کودیوالی تہوارپرتنخواہیں جاری نہ کرنا وزیر بلدیات کی نااہلی وناکامی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوفنڈزجاری نہ کرکے کراچی دشمنی کاثبوت دیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب دیوالی کے پر مسرت موقع پر ہندوملازمین کوپیشگی تنخواہوں سے محروم رکھ کرانہیں احتجاج پرمجبورکیاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، جبکہ ہوناتویہ چاہئے تھاکہ ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو دیوالی کے موقع پرپیشگی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ دیوالی بونس بھی اداکیاجاتاتاکہ وہ دیوالی کی خوشیاں بھرپورطریقے سے مناپاتے ۔خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ماضی میں جب وزارت بلدیات اور شہرِقائد کی نظامت ایم کیوایم کے پاس تھی تو ایم کیوایم کے صوبائی وزیراورناظم نے کراچی میں نہ صرف بلاتفریق رنگ ونسل ،مذہب وزبان عوام کی بے لوث خدمت کی اور اقلیتوں کے مذہبی تہوار پرانہیں پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کوممکن بنایابلکہ حق پرست نمائندے خودان کی خوشیوں میں شریک ہوتے رہے کیونکہ ہم سرزمین متروکہ سندھ کے مالک ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ دیوالی کے پرمسرت موقع پرہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے تمام بلدیاتی ملازمین کوپیشگی تنخواہیں کی ادائیگی یقینی بنائیں جائیں اورملازمین کے ساتھ متعصبانہ رویہ بندکیاجائے۔

4/18/2024 6:17:34 AM