Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج شام نائن زیروکے اطراف سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے تحریک طالبان پاکستان کے کارندے کو پکڑا ،کنورنوید


آج شام نائن زیروکے اطراف سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے تحریک طالبان پاکستان کے کارندے کو پکڑا ،کنورنوید
 Posted on: 10/21/2014
آج شام نائن زیروکے اطراف سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے تحریک طالبان پاکستان کے کارندے کو پکڑا ،کنورنوید
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم نے اول روزسے ہی مذہبی انتہاء پسندی کی مذمت کی ہے
مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی مذمت کی پاداش میں الطاف حسین اورایم کیوایم دہشت گردوں کے نشانے پرہیں،رکن رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکے نزدیک دیگرآفسوں پربھی بم دھماکے کیے گئے جس سے ایم کیوایم کے متعددکارکنان شہیدہوئے
دہشت گردوں نے منتخب حق پرست نمائندے منظر امام، رضا حیدر اور ساجد قریشی کو بے دردی سے شہید کیا
ایم کیوایم کوگذشتہ سا ل انتخابی مہم تک چلانے نہیں دی گئی ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سمیت دیگراراکین رابطہ کمیٹی اورعوامی نمائندوں کوبھتے کے لئے خطوط بھیجے گئے اورٹیلی فون پرقتل کی دھمکیاں دی گئیں
تما م تر صورتحال اور خدشات کے باوجود نائن زیرواور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی
نائن زیرو کے قریب سے تحریک طالبان کے اہم رکن کی بر آمدگی سے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اُ ٹھتا ہے
پکڑے گئے دہشت گرد نے ایم کیو ایم کے رضاکاران کواپنی رہائی کے عیوض 1لاکھ ڈالر کی بھی پیشکش کی تھی 
ایم کیوایم نے دہشت گردوں کے خلاف بر ملا افواج پاکستان کی اخلاقی حمایت کی اور ملک کی تاریخ میں افواج سے اظہار یکجہتی کا عظیم الشان جلسہ کیا
ایم کیوا یم کے تمام رہنماؤں اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو سیکورٹی فراہم کی جائے جو کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کا اولیّن فرض ہے 
وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری طور پر قائد تحریک الطا ف حسین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لندن حکومت سے درخواست کریں 
کراچی ۔۔۔21اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے اول روز سے ہی مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے جس کی پاداش میں ایم کیو ایم کو دہشت گردوں نے متعدد مرتبہ نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے منتخب حق پرست نمائندے منظر امام، رضا حیدر اور ساجد قریشی کو شہید کیا گیا ہے ۔ ایم کیو ایم میں مختلف مسالک کے لوگ شامل ہیں جنہیں ایم کیوا یم سے وابستگی کے نتیجے میں شہید کیا گیا اور ہمارے متعدد کارکنان کو مذہبی انتہاء پسندی کا نشانہ بنایا گیا ہے گزشتہ الیکشن میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کے نزدیک بم دھماکے کرکے ہمارے متعدد کارکنان اور ذمہ داران کوشہید کردیاگیا اور2013 ء کے الیکشن میں ایم کیو ایم کو آزادی سے الیکشن رابطہ مہم نہیں چلانے دی گئی ، ایم کیوایم نے دہشت گردوں کے خلاف بر ملا افواج پاکستان کی اخلاقی حمایت کی اور ملک کی تاریخ میں افواج سے اظہار یکجہتی کا عظیم الشان جلسہ کراچی میں کیا گیا جس کا مقصد پاکستان اور یہاں کے عوام کی بقاء و سلامتی کو یقینی بنانے میں افواج کا ساتھ دینا تھا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ اور احمد سلیم صدیقی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکا ن اور حق پرست عوامی نمائندوں کو گزشتہ دنوں دھمکی آمیز خطوط دئیے گئے ، بھتے کی پرچیاں دی گئیں اور کھلے عام کہا گیا کہ لندن میں ہمارے لوگ موجود ہیں جو جناب الطاف حسین کو کسی بھی موقع پر نقصان پہنچا سکتے ہیں ساتھ ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور انکے گھر والوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتی ذمہ داران کو اس تمام تر صورتحال سے آگاہ کرتے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج شام نائن زیروکے اطراف سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے تحریک طالبان پاکستان کے کارندے کو پکڑا جس کے پاس سے طالبان رہنماؤں کی تصاویر ،جہادی لٹریچر اورمختلف بیٹریز و موبائل فو ن بر آمد کیے گئے اوراس کا دوسرا دہشت گرد ساتھی فرار ہوگیا جبکہ مذکورہ دہشت گرد نے ایم کیو ایم کے رضاکاران کواپنی رہائی کے عیوض 1لاکھ ڈالر کی بھی پیشکش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے تحفظ کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور کارکنان کو شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے ہم برطانوی حکومت سے جناب الطا ف حسین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تما م تر صورتحال اور خدشات کے باوجود نائن زیرواور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی جس سے ہمیں گہری تشویش ہے اور نائن زیرو کے قریب سے تحریک طالبان کے اہم رکن کی بر آمدگی سے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اُ ٹھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آ ج ایک مرتبہ پھر ہم میڈیا کے توسط سے حکومت سندھ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران اور تما م متعلقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم کیوا یم کے تمام رہنماؤں اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو سیکورٹی فراہم کی جائے جو کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کا اولیّن فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم یہ مطالبہ کسی خوف کی بنا پر نہیں کر رہی بلکہ یہ وفاقی و صوبائی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور مرکز نائن زیرو کو فی الفور سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف ایم کیوایم کی کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری سطح پر حکومت برطانیہ کو خط لکھے اور ان سے جناب الطا ف حسین کے تحفظ کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرے اور کسی بھی سانحے اور حادثے سے پیشتر ہی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو سیکورٹی فراہم کرے ۔ایک بیان میں انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری طور پر قائد تحریک جناب الطا ف حسین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لندن حکومت سے درخواست کریں۔



4/24/2024 11:55:34 PM