Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر میں قحط سالی کے باعث حاملہ خواتین کی غذائی ضروریات پوری نہ ہونے کے سبب حاملہ خواتین کے پیٹ میں ہی بچوں کی اموات کے واقعات پر جناب الطاف حسین کااظہار تشویش


تھر میں قحط سالی کے باعث حاملہ خواتین کی غذائی ضروریات پوری نہ ہونے کے سبب حاملہ خواتین کے پیٹ میں ہی بچوں کی اموات کے واقعات پر جناب الطاف حسین کااظہار تشویش
 Posted on: 10/21/2014
تھر میں قحط سالی کے باعث حاملہ خواتین کی غذائی ضروریات پوری نہ ہونے کے سبب حاملہ خواتین کے پیٹ میں ہی بچوں کی اموات کے واقعات پر جناب الطاف حسین کااظہار تشویش 
حاملہ خواتین کے پیٹ میں بچوں کے مرجانے کے واقعات پر حکومت سندھ کی بے حسی کی سخت مذمت کرتا ہوں ، الطاف حسین 
تھر میں ہر سال مرد، خواتین اور بچے قحط سالی کا شکار ہوکر سسک سسک کر دم توڑ جاتے ہیں ، الطاف حسین 
تھر میں پانی اور غذائی قلت کی کمی کو ختم کرنے کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ٹیوب ویل نصب کرنے کی مہم جلد از جلد 
شروع کی جائے، الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت 
تھر کے لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر حکومت سندھ کے وزراء صرف حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں، الطاف حسین 
حاملہ خواتین کے پیٹ میں بچوں کی اموات کے واقعات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 
سندھ حکومت ، سندھ کے غریب عوام سے کتنی مخلص ہے، الطاف حسین 
لندن۔۔۔21، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے تھر میں قحط سالی کے باعث حاملہ خواتین کی غذائی ضروریات پوری نہ ہونے کے سبب حاملہ خواتین کے پیٹ میں ہی بچوں کی اموات کے واقعات پر گہری تشویش کااظہا رکیا ہے اور ان واقعات پر حکومت سندھ کی بے حسی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تھر میں ہر سال مرد، خواتین اور بچے قحط سالی کا شکار ہوکر سسک سسک کر دم توڑ جاتے ہیں اب بھی تھر میں قحط سالی کے باعث کئی خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں اور جو لوگ تھر سے نقل مکانی نہیں کرپارہے ہیں وہ غذااور پانی کی شدید قلت اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تھر میں برسوں سے قحط سالی کے باعث خواتین ، بچوں اور مردوں کی اموات کے سینکڑوں واقعات کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے پانی اور غذائی ضروریات کی قلت کو ختم کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور تھر کے لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر حکومت سندھ کے وزراء صرف اور صرف حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تھر میں قحط سالی کے باعث خواتین کی غذائی ضروریات پوری نہ ہونے کے سبب حاملہ خواتین کے پیٹ میں بچوں کے مرجانے کے واقعات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ، سندھ کے غریب عوام سے کتنی مخلص ہے اگر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو صوبہ سندھ کے غریبوں کا ذرا برابر بھی خیال ہے تو وہ اس بات کا جواب دے کہ اتنے برسوں سندھ میں حکومت کرنے کے باوجود اس نے تھر میں قحط سالی کے خاتمے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ تھر میں پانی اور غذائی قلت کی کمی کو ختم کرنے کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ٹیوب ویل نصب کرنے کی مہم جلد از جلد شروع کی جائے تاکہ تھر کے قحط سالی سے متاثرہ خواتین ، بچوں اور مردوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔ انہوں نے پاکستان بھر کے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تھر میں قحط سالی سے متاثرہ خواتین ، بچوں اور مردوں کی بھر پور امداد کریں ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ تھر قحط سالی کے باعث حاملہ خواتین کے پیٹ میں بچوں کی اموات کے افسوسناک واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، حکومت سندھ سے اس سلسلے میں سخت باز پرس کی جائے اور وفاقی سطح پر بھی تھر میں قحط سالی کے خاتمے اور پانی کی فراہمی کے منصوبے جلد از جلد شروع کئے جائیں ۔ 

4/19/2024 11:51:43 PM