Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی اور پاکستان کے استحکام کیلئے جناب الطاف حسین نے ہمیشہ مثبت فیصلے کئے ، فضیل اسلم رانا


صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی اور پاکستان کے استحکام کیلئے جناب الطاف حسین نے ہمیشہ مثبت فیصلے کئے ، فضیل اسلم رانا
 Posted on: 10/20/2014
صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی اور پاکستان کے استحکام کیلئے جناب الطاف حسین نے ہمیشہ مثبت فیصلے کئے ، فضیل اسلم رانا 
مہاجروں کے خلاف نفرت انگیز اور تعصب کا سلسلہ ختم کرکے بنیادی حقوق دیکر صوبہ بنا دینے میں ہی عافیت جانی جائے، حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی 
ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت نارتھ ناظم آباد کے علاقے عرفان ٹاؤن میں کارنر میٹنگ سے خطاب 
کراچی ۔۔۔20، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام نارتھ ناظم آباد کے علاقے عرفان ٹاؤن میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان ، ہمدردوں اور عمائدین نے شرکت کی ۔ کارنر میٹنگ سے ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فضیل اسلم رانا اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فضیل اسلم رانا نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی اور پاکستان کے استحکام کیلئے جناب الطاف حسین نے ہمیشہ مثبت فیصلے کئے ہیں اور ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جو وڈیرہ شاہی اورجاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کرتی آئی ہے اور اسی جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کوہر دور اور حکومت میں مظالم کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں مہاجروں کے ساتھ ہر شعبے میں ناانصافیوں کا عمل کیاجارہا ہے ، پیپلزپارٹی کی حکومت اور نام نہاد سندھی قوم پرست نئے صوبوں کے مطالبہ پر جس طرح سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نام نہاد قوم پرست اور پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو حقوق سے محروم رکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی کو کھلے دل سے قبول کیا اور آخر تک مفاہمت کی بات کرتے رہے لیکن پیپلزپارٹی اور اس کی سندھ حکومت نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ساتھ وہی سلوک روا رکھا جس کی وہ باربار نشاندہی کرتی آئی ہے ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے کہا کہ متروکہ سندھ مہاجروں کا ہے اور اب صوبہ سندھ میں صوبہ کا قیام ہوکر رہے گا ، ملک بھر کے مظلوم عوام قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے مہاجروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اب مہاجروں کے خلاف نفرت انگیز اور تعصب کا سلسلہ فی الفور بند کرکے انہیں ان کے بنیادی حقوق دیکر صوبہ بنا دینے میں ہی عافیت جانی جائے ۔ 

4/19/2024 2:56:06 PM