Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کے بعد سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مہاجر طالبعلموں کی حق تلفی کی جارہی ہے ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عدنان احمد


صوبہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کے بعد سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مہاجر طالبعلموں کی حق تلفی کی جارہی ہے ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عدنان احمد
 Posted on: 10/19/2014
صوبہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کے بعد سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مہاجر طالبعلموں کی حق تلفی کی جارہی ہے ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عدنان احمد
کراچی کے متعدد تعلیمی اداروں میں مقامی طلبا ء سے زیادہ اندرون سندھ کے طالبعلموں کی نشستیں ہیں، عدنان احمد
وقت کی ضرورت ہے کہ طلباء موجودہ حالات اورمسائل سے آ گا ہ رہیں ، انجینئر توصیف اعجاز
اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام انجینئرنگ کالجز میں داخلوں سے قبل منعقدہ سیلف اسٹمنٹ ٹیسٹ سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔19اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے منتخب رکن سندھ اسمبلی عدنان احمد نے کہاہے کہ آج مختلف سیاسی جماعتیں ملک میں تبدیلی اور انقلاب کے نعرے لگا رہی ہیں اور غریبوں کو اختیارات دینے کی باتیں کر رہی ہے لیکن ملک کی تاریخ شاہد ہے کہ جناب الطا ف حسین نے 35سال قبل غریبوں کو اختیارات دینے اور تبدیلی کی عملی بنیاد رکھ دی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے ذیلی ادارے اکیڈمک اینڈ سوشل سرکل کے زیر اہتمام صادقین لان نیپا میں انجینئرنگ کالجز میں داخلوں سے قبل منعقدہ سیلف اسٹمنٹ ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے انچارج انجینئر توصیف اعجاز ، اراکین مرکزی کابینہ ، انجینئر نگ یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ عدنان احمد نے کہاکہ اے پی ایم ایس او ایک روایت شکن تنظیم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں نئی مثبت روایتوں کی بھی امین ہے اور ملک کی واحد طلبا ء تنظیم ہے جس نے ایک سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی جو ایم کیو ایم کے نام سے ملک بھر اور دنیاکے کونے کونے میں پیغام حق پرستی پہنچا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف نجی ادارے سیلف اسٹمنٹ ٹیسٹ کے نام پر غریب طلبہ و طالبات سے ہزاروں روپے فیس بٹورتے ہیں لیکن اے پی ایم ایس او جناب الطاف حسین کے نظریے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے صرف چند سو روپے میں طلبا کو اپنی صلاحتیں جانچنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کے بعد سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مہاجر طالبعلموں کی حق تلفی کی جارہی ہے جس کی تازہ مثال انٹر کے داخلوں میں کراچی کے طلبا ء کے ساتھ زیادتی اور انہیں انہتائی اذیت میں مبتلا کرنے کا عمل ہے جبکہ کراچی کے متعدد تعلیمی ادارے ایسے ہیں جہاں مقامی طلبا ء سے زیادہ اندرون سندھ کے طالبعلموں کی نشستیں رکھی گئی ہیں ۔انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ تعلیم کے حصول میں کبھی مایوس نا ہوں اور بہتر سے بہتر علم حاصل کریں ، ساتھ ہی اپنے والدین اور اساتذ ہ سے محبت اور ان کا احترام کریں تاکہ زندگی میں کامیابی ان کے قدم چو مے ۔ سیلف اسٹمنٹ ٹیسٹ سے توصیف اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او واحد طلبا تنظیم ہے جس نے کراچی کے طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر ہمیشہ آواز احتجاج بلند کیا ہے ، چاہئے معاملا سندھ یونیوسٹی بل کا ہو یا کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں تعلیم اداروں کا قیام ہو ہمیشہ اے پی ایم ایس او نے طلبا ء کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے ۔یہ وقت کی ضرورت ہے کہ قوم کے طلباء خود کو موجودہ حالات اور اپنے مسائل سے آ گا ہ رہیں اور ان مسائل کے حل کے لئے جدو جہد کریں ۔سیلف اسٹمنٹ ٹیسٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1500سے زائد طلبہ اور طالبات موجود تھے ۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کی جانب سے ہال میں انتہائی عمدہ انتظامات کئے گئے تھے ۔

4/18/2024 7:10:01 AM