Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خورشید شاہ نے لفظ مہاجرکوگالی قراردیکر پوری مہاجرقوم کی کھلی توہین اورتذلیل کی ہے۔ محترمہ کشورزہرہ


خورشید شاہ نے لفظ مہاجرکوگالی قراردیکر پوری مہاجرقوم کی کھلی توہین اورتذلیل کی ہے۔ محترمہ کشورزہرہ
 Posted on: 10/18/2014
خورشید شاہ نے لفظ مہاجرکوگالی قراردیکر پوری مہاجرقوم کی کھلی توہین اورتذلیل کی ہے۔ محترمہ کشورزہرہ
خورشید شاہ کے اس نفرت انگیزبیان سے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے لاکھوں مہاجروں کی روح بھی تڑپ اٹھی ہے 
لفظ مہاجر گالی نہیں بلکہ خورشیداوران جیسے متعصب لوگ شاہ لطیف کی اس امن ومحبت کی دھرتی پر ایک گالی ہیں
لفظ مہاجر ہجرت سے منسوب ہے ،نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ اور صحابہ اکرامؓ نے بھی مکہ سے مدینہ ہجرت کی تھی
مہاجرکو گالی قرار دیکر خورشیدشاہ نے نبی اکرم ؐ اورصحابہ کرامؓ کی شان مبارکہ میں بھی توہین اورگستاخی کی ہے
علمائے کرام خورشید شاہ کے بیان کا نوٹس لیں اور اس پر فتویٰ جاری کریں ، کشورزہرہ اورایم کیوایم شعبہ خواتین کی ارکان کامشترکہ بیان
کراچی۔۔۔18، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ خواتین کی انچارج اوررکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرہ اورشعبہ خواتین کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ارکان نے پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے اس بیان کی کہ ’’لفظ مہاجر میرے نزدیک گالی ہے ‘‘ سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے پوری مہاجرقوم کی کھلی توہین اورتذلیل قرار دیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لفظ مہاجرکوگالی قراردینے والے خورشیدشاہ یہ نہ بھولیں کہ یہ مہاجرہی تھے جن کے آباؤاجدادنے جانی ومالی قربانیاں دے کر صدیوں سے غلامی کاشکارسندھ کے لوگوں کوآزادوطن دیکرغلامی سے نجات دلائی مگران قربانیوں کااحترام کرنے اورمہاجروں کوگلے لگانے کے بجائے خورشیدشاہ اوران جیسے دیگر انتہائی متعصب لوگ مسلسل مہاجروں کی توہین اورتذلیل کررہے ہیں اور ان کے اس نفرت انگیزبیان سے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے لاکھوں مہاجروں کی روح بھی تڑپ اٹھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کی توہین کرکے کسی ایک مہاجر کے نہیں بلکہ پوری مہاجرقوم کے جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے۔محترمہ کشورزہرہ اورشعبہ خواتین کی ارکان نے کہا کہ لفظ مہاجر گالی نہیں بلکہ خورشیداوران جیسے متعصب لوگ شاہ لطیف کی اس امن ومحبت کی دھرتی پر ایک گالی ہیں جواپنی نفرت اورتعصب کے ذریعے سندھ میں نفرت کی آگ بھڑکارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں توخورشیدشاہ جواب دیں کہ کیاسندھ میں آباد مہاجروں کو تعلیم، ملازمتوں اورزندگی کے دیگرشعبوں میں برابر کے حقوق حاصل ہیں؟ وہ بتائیں کہ وزیراعلیٰ ہاؤس اورسندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور افسران میں کتنے مہاجرہیں؟اگرسندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں تو پیپلزپارٹی نے سندھ میں شہری اوردیہی کی تفریق کی بنیادپرکوٹہ سسٹم کیوں رائج کیا تھا جوآج تک نافذہے؟ محترمہ کشورزہرہ اورشعبہ خواتین کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ارکان نے کہاکہ خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کی توہین کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ لفظ ’’مہاجر ‘‘ کے معنوں اور مفہوم سے ناواقف ہیں ۔ لفظ مہاجر ہجرت سے منسوب ہے اوراس نسبت سے نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ اورانکے صحابہ اکرامؓ نے بھی مکہ سے مدینہ ہجرت کی تھی لہٰذا لفظ مہاجرکو گالی قرار دیکر خورشیدشاہ نے صرف لفظ مہاجرہی کی توہین نہیں کی بلکہ نبی اکرم ﷺ اورصحابہ کرامؓ کی شان مبارکہ میں بھی توہین اورگستاخی کی ہے لہٰذا ہم علمائے کرام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی خورشید شاہ کے بیان کا نوٹس لیں اور اس پر فتویٰ جاری کریں ۔ 

4/25/2024 4:00:58 PM