Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو طالبان کی جانب سے دی جانیوالی دھمکیوں پر رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، وزیرداخلہ ٹریسامے اور دیگر برطانوی حکام کو علیحدہ علیحدہ خطوط

 Posted on: 10/14/2014

لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی حفاظت کیلئے کی بھرپور اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ خطوط میں اپیل
قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مذہبی انتہاپسندی اور طالبانائزیشن کے خلاف آواز بلندکی ہے
لبرل اور روشن خیال نظریات کی وجہ سے انتہا پسند عناصر ہمیشہ قائدتحریک الطاف حسین کو نقصان پہنچانے کے درپے رہے ہیں
ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنوں اور دنیا بھر میں موجود قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے
کراچی۔۔۔ 14 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرزاور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون، وزیر داخلہ ٹریسامے اور دیگربرطانوی حکام کوعلیحدہ علیحدہ خطوط لکھے ہیں جن میں انہوں نے طالبان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اوردیگرقائدین کودی جانیوالی قتل کی دھمکیوں پر اپنی گہری تشویش کااظہار کیاہے۔ اپنے علیحدہ علیحدہ خطوط میں انہوں نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک لبرل اورروشن خیال جماعت ہے جوشروع دن سے مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کے خلاف ہے،جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ہرفورم پرمذہبی انتہاپسندی اورطالبانائزیشن کے خلاف آوازبلندکی ہے،ان لبرل اورروشن خیال نظریات کی وجہ سے انتہا پسندعناصرہمیشہ سے قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی قیادت کے خلاف رہے ہیں اور انہیں نقصان پہنچانے کے درپے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک بارپھرقائدتحریک الطاف حسین اوردیگررہنماؤں کوطالبان کی جانب سے کھلی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جن سے ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنوں سمیت دنیابھرمیں موجودقائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرزاور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون، وزیرداخلہ ٹریسامے اور دیگر برطانوی حکام سے اپیل کی کہ لندن میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی حفاظت کیلئے کی بھرپوراورمؤثراقدامات کئے جائیں۔ 

4/24/2024 2:12:41 AM