شعبہ خواتین کے زیراہتمام خاتون ایڈوکیٹ سکندر کی ترتیب و تدوین کردہ کتاب کی رونمائی؍ جھلکیاں
کراچی۔۔۔2؍اکتو بر 2014 
*	شعبہ خواتین کے زیراہتمام قانونی ماہرمحترمہ سکندرایڈووکیٹ کی تحریرکردہ کتاب’’پاکستانی عورت کے قانونی حقوق اورمعاشرتی تحفظ‘‘کی تقریب رونمائی۔
*	کتاب کی تقریب رونمائی میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق،عورت فاؤنڈیشن کی ریزیڈنٹ ڈائریکٹر مہنازرحمن کی شرکت ۔
شعبہ خواتین کی انچارج واراکین مرکزی کمیٹی،حق پرست منتخب اراکین اسمبلی ،شعبہ خواتین کارکنان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
*	سندھ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس ماجدہ رضوی نے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔
*	تقریب کاآغازشعبہ خواتین کی کارکن ماریہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیاجبکہ عروبہ نے بارگاہ رسالت میں حدیہ نعت پیش کیا۔ 
*	خالدطیب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اوراپنی شعلہ بیانی سے حاضرین محفل کومحظوظ کیا۔
*	بصارت سے محروم ایم کیوایم شعبہ خواتین کی کارکن زینب عمران نے قائدتحریک الطاف حسین اورپاک سرزمین سے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کا 
اظہارکرتے ہوئے قومی وتنظیمی نغمے پیش کیے۔
*	لال قلعہ گراؤنڈمیں خواتین کے لئے بڑاپنڈال لگایاگیا،پنڈال میں کتاب کے ٹائٹل پرمبنی سادہ اسکرین نمایاں تھی اسکرین کے اطراف قائدتحریک 
الطاف حسین کی تصاویرآویزاں۔
*	شعبہ خواتین کی جانب سے جسٹس (ر)ماجدہ اورمہنازرحمن کوتحائف پیش کیے۔
*	ہومن رائٹس کمیشن کابجٹ جاری کیاجائے تقریب رونمائی میں خواتین کی قراردادمنظور
*	تقریب کااختتام پاکستان کے قومی ترانے پرکیاگیااس موقع پرتمام شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرقومی ترانہ پڑھا