Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ حیدرآباد30ستمبر اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کو جناب الطاف حسین کاخراج عقیدت


سانحہ حیدرآباد30ستمبر اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کو جناب الطاف حسین کاخراج عقیدت
 Posted on: 9/30/2014
سانحہ حیدرآباد30ستمبر اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کو جناب الطاف حسین کاخراج عقیدت 
مہاجروں کے ساتھ رونما ہونے والے کسی بھی سانحہ کی برسی کے موقع پر دانشوراور قلم کار حضرات کی خاموشی اس بات کا ثبوت 
ہے کہ وہ تعصب اور عصبیت کا زہر اپنے اندر رکھتے ہیں ، الطاف حسین 
بعض دانشور اور اہل قلم حضرات چھوٹے سانحات کا ذکر تو بڑھ چڑھ کر تے ہیں، لیکن آج سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی کو26برس گزر نے کے باوجود ان کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ الطاف حسین 
باطل اور ظالم قوتوں کے انگنت مظالم جھیلنے کے باوجود بھی ایم کیوایم کاپیغام حق پرستی کے ملک بھرمیں پھیلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حق پرست شہداء کا لہو تحریک کی آبیاری کررہا ہے، الطاف حسین 
سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کی 26ویں برسی کے موقع پر خصوصی بیان 
لندن۔۔۔29، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور سانحہ یکم اکتوبر کراچی 1988ء مہاجروں پر ہونے والے ظلم و ستم کا ایک ایسا سانحہ ہے جس پر بد قسمتی سے پاکستان کے دانشوروں ، قلمکاروں ، ادیبوں اور اہل علم طبقہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے اور مہاجروں کے ساتھ رونما ہونے والے دیگر سانحات کی طرح سانحہ حیدرآباد 30ستمبراور سانحہ کراچی یکم اکتوبر کو آج26برس گزرجانے کے باوجود ان کی خاموشی معنی خیز ہے ۔سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ 30ستمبر اور یکم اکتوبر 1988ء اس لئے کرایا گیا تاکہ سندھ کے مستقبل باشندوں کو متحد ہونے سے روکا جاسکا اور سندھ کے مستقل باشندوں کے اتحاد کو ناکام بنانے کیلئے منظم منصوبے اور سازش کے تحت معصوم اور بے گناہ خواتین، بچوں ،نوجوانوں اور بزرگوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی اور انہیں فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ تحریک باطل اور ظالم قوتوں کے انگنت مظالم کواس لئے برادشت کرچکی ہے کہ حق پرستی کی تحریک میں شامل حق پرست شہداء کا لہو اس کی آبیاری کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30ستمبر اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے سانحات میں ملوث سازشی عناصر اور سفاک دہشت گرد ابھی تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں لیکن بعض دانشور اور اہل قلم حضرات چھوٹے سانحات کا ذکر تو بڑھ چڑھ کر تے ہیں لیکن مہاجروں کے ساتھ رونما ہونے والے کسی بھی سانحہ کی برسی کے موقع پر ان کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تعصب اور عصبیت کا زہر اپنے اندر رکھتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ30ستمبر اور یکم اکتوبر 1988ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی اور تحریک ضرور اپنی منزل پر پہنچے گی ۔ 

4/19/2024 11:46:47 AM