Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے دفتر پر غیرقانونی چھاپہ مارنے والے رینجرز کے حکام کو برطرف کیا جائے، الطاف حسین


ایم کیوایم کے دفتر پر غیرقانونی چھاپہ مارنے والے رینجرز کے حکام کو برطرف کیا جائے، الطاف حسین
 Posted on: 9/25/2014
ایم کیوایم کے دفتر پر غیرقانونی چھاپہ مارنے والے رینجرز کے حکام کو برطرف کیا جائے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے خلاف غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اورکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرایا جائے
اسکیم 33 کے دفتر سے گرفتارکیے گئے ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے
فوج اور رینجرز کی کچھ کالی بھیڑوں کا دین دھرم اور ایمان مہاجردشمنی پر مبنی ہے
یہ عناصرمہاجرنوجوانوں کو گرفتار، ماورائے عدالت قتل اور ان کی سربریدہ لاشیں پھینکنے میں مہارت رکھتے ہیں
مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف فوج کا استعمال ، فوج کی ساکھ کو دن بدن خراب کررہا ہے
ایم کیوایم انتہاء پسند دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر فوج اور پیراملٹری فورسز کی سپورٹ کرتی چلی آئی ہے
فوج اور پیراملٹری کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم ، کراچی میں ون ملین سیلوٹ مارچ تک نکال چکی ہے
ایم کیوایم ہرقسم کے متنازع مسئلہ پر دلائل کے ساتھ فوج کا ساتھ دیتی رہی ہے
چھاپے کے دوران رینجرز کے اہلکاروں نے خواتین کو بھی بری طرح ظلم اورتشدد کا نشانہ بنایا
اسکیم 33 میں واقع ایم کیوایم کے دفتر پر رینجرز کے چھاپے ، درجنوں کارکنان کی گرفتاری اور خواتین کو تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانے پرقائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار مذمت
لندن۔۔۔24، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسکیم 33 میں واقع ایم کیوایم کے دفتر پر رینجرز کے غیرقانونی چھاپے ، وہاں موجود کارکنان پر بہیمانہ تشدد ،درجنوں کارکنان کی گرفتاری اور خواتین کو تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج شب اسکیم 33 میں واقع ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر غیرقانونی چھاپہ مارا گیا جہاں عوامی مسائل کے حل کیلئے علاقے کے منتخب رکن سندھ اسمبلی وحق پرست صوبائی وزیرفیصل سبزواری اور حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی کادفتربھی قائم ہے ۔ ایم کیوایم کے دیگردفاتر کی طرح اس دفتر میں بھی ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام کا آنا جانا روزمرہ کے معمولات کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسکیم 33 کے دفتر میں تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کا تنظیمی اجلاس ہورہا تھا جہاں رابطہ کمیٹی کے اراکین کو بھی شرکت کرنی تھی۔ ابھی اجلاس شروع ہی ہوا تھا کہ کئی گاڑیوں میں سوار پیراملٹری رینجرز کے افسران نے رینجرز اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد کے ہمراہ حق پرست ارکان اسمبلی مزمل قریشی اور فیصل سبزواری کے دفتر پر چھاپہ مارا ، وہاں موجود کارکنان کو زدوکوب کیا، انہیں برہنہ کرکے ان کے کپڑے ان کی آنکھوں پر باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ اطلاع ملتے ہی گرفتارکیے گئے کارکنان کی مائیں ، بہنیں اور بزرگ وہاں جمع ہوگئے تو رینجرز کے اہلکاروں نے خواتین کو بھی بری طرح ظلم اورتشدد کا نشانہ بنایا ۔ جب منتخب صوبائی وزیرفیصل سبزواری جائے وقوعہ پر پہنچے تو رینجرز کے محاصرے کی وجہ سے وہ جائے مقام پر نہیں پہنچ سکے اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے انہیں چند سوگز پہلے ہی روک دیا گیا۔ فیصل سبزواری نے اپنی گاڑی سے ہی بلند آواز میں کہاکہ میں علاقے کا منتخب رکن سندھ اسمبلی ہوں، میرانام فیصل سبزواری ہے ،آپ اپنے افسرسے میری بات کراؤ ۔ جس پر رینجرز اہلکار نے اپنے افسرکو پیغام پہنچایا اور پھر اس اہلکارکے ساتھ رینجرز کا ایک اور جوان فیصل سبزواری کے پاس آیا اور اس نے کہاکہ اس وقت میجر صاحب آپ سے نہیں مل سکتے ۔ فیصل سبزواری کے باربار کے اصرار کے باوجود اس جوان نے کہاکہ ابھی آپ یہاں سے چلے جائیں یہ زیادہ بہتر ہوگا۔ اس پر فیصل سبزواری واپس چلے گئے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جو برسوں سے انتہاء پسند دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور اقدامات میں علی الاعلان فوج اور پیراملٹری فورسز کی سپورٹ کرتی چلی آئی ہے ۔ فوج اور پیراملٹری کی جرات وہمت کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم ، کراچی میں ون ملین سیلوٹ مارچ تک نکال چکی ہے ۔ ہرقسم کے متنازع مسئلہ پر جہاں فوج کی آن ، بان ، شان اور ساکھ کو نقصان پہنچتا ہو وہاں کھل کر دلائل کے ساتھ فوج کا ساتھ دیتی ہے لیکن فوج اورپیراملٹری رینجرز میں کچھ کالی بھیڑیں ایسی موجود ہیں جن کا دین دھرم اور ایمان مہاجردشمنی پر مبنی ہے اور وہ مہاجرنوجوانوں کو گرفتارکرکے ، انہیں ماورائے عدالت قتل کرکے اور ان کی سربریدہ لاشیں سڑکوں پر پھینکنے میں بڑی مہارت رکھتے ہیں، یہی عناصرمختلف اوقات میں ایم کیوایم کے دفاتر اورکارکنوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپے،کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کرتے ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ان افسوسناک واقعات کی رپورٹس فوج ، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اعلیٰ حکام کو بذریعہ اپنے بیانات اور تقاریر پہنچاتا رہا ہوں لیکن افسوس فوج کے جوان ، پیراملٹری رینجرز کی شکل میں 19، جون1992ء کی یاد غیرقانونی چھاپے گرفتاریاں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کرکے وقتاً فوقتاً مناتے رہتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے دفترپر غیرقانونی چھاپہ مارنے والے رینجرز کے حکام کو فی الفور ان کی ملازمتوں سے برطرف کرکے فوج کے خود احتسابی کے طریقہ کارکے مطابق ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے ، ایم کیوایم کے خلاف غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اورکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرایا جائے اور اسکیم 33 کے دفتر سے گرفتارکیے گئے ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے متعدد بار اس واقعہ کی رپورٹ درج کرانے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ فون کیے تاکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بات ہوسکے لیکن ان سے بات نہ ہوسکی ،باربارکے انکارکے بعد جب میں نے آخری مرتبہ فون کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس کے آپریٹر نوید سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ’’سائیں کہیں باہر گئے ہوئے ہیں ‘‘ جس پر میں نے آپریٹر سے کہاکہ اتنی رات گئے کیا وہ کسی پارٹی میں شریک ہونے گئے ہوئے ہیں ، جس کا آپریٹر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ 
جناب الطاف حسین نے مسلح افواج کے سربراہان ، آئی ایس آئی ، ایم آئی کے سربراہان اورکورکمانڈرکراچی مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں فوج کے استعمال اور مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف فوج کا استعمال ، فوج کی ساکھ کو دن بدن نہ صرف خراب کررہا ہے بلکہ انجام کار اس سے بھی زیادہ بھیانک شکل اختیار کرسکتا ہے ۔ لہٰذا بڑے عہدوں پر آنے والے نئے اور پرانے افسران سب مل کر فوج کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے فوج کا صحیح استعمال کریں یہی طرز عمل ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا۔ 

5/12/2024 1:19:42 AM