ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ کی بھانجی کے انتقال پر قائدتحریک جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
لندن … 24 فروری 2021 ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ سے ان کی بھانجی کے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے ر نج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سہیل خانزادہ کی مرحومہ بھانجی کواپنی جواررحمت میںجگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی سہیل خانزادہ کی بھانجی کی وفات پر دلی تعزیت کااظہارکیاہے اوردعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورتمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے۔
٭٭٭٭٭