Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرتارپوربارڈرکھولنا گریٹرپنجاب کی سازش کاحصہ ہے ، بھارتی پنجاب کوبھی گریٹرپنجاب کا حصہ بنایاجانا ہے۔ الطاف حسین


 کرتارپوربارڈرکھولنا گریٹرپنجاب کی سازش کاحصہ ہے ، بھارتی پنجاب کوبھی گریٹرپنجاب کا حصہ بنایاجانا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/10/2019


کرتارپوربارڈرکھولنا گریٹرپنجاب کی سازش کاحصہ ہے ، بھارتی پنجاب کوبھی گریٹرپنجاب کا حصہ بنایاجانا ہے۔
الطاف حسین

اگرحکومت پاکستان کامقصدانڈیاسے اۤنے والوں کی سہولت کے لئے راہداری کھولنا ہے تو کھوکھراپار موناباوئ
 بارڈر سرحدکیوں نہیں کھولی جاتی

عمران خان کومذہبی رسومات ادا کرنے والے صرف سکھ ہی نظراۤءے انہیںبھارت میں اۤباد ہندوں اورمسلمانوں کاکوی خیال نہیں اۤیا

جس طرح صرف پنجاب کے مفادات کے لئے کھل کرکام کیاجارہاہے وہ صاف ظاہرکرتاہے کہ پاکستان کامطلب صرف پنجاب ہے

مہاجراورسندھی ایک دوسرے سے لڑناچھوڑیں، اۤپس میں اتحاد کریںاورپنجاب کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کی جدوجہد کریں

بلوچوں سے کہتاہوں کہ وہ اۤگے اۤءیںاورایک دوسرے کے ساتھ تعاون کامعاہدہ کریں

بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ نے مسلمانوں کوبھی پانچ ایکڑ کی زمین دیدی ہے ،مسلمان مسجدکے معاملے پر فساد کاراستہ اختیارنہ کریں

ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کاکارکنوں اورہمدردوں سے خطاب، سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں افراد نے براہ راست خطاب دیکھا

لندن ۔۔۔۔۔۔ 9 نومبر 2019ئ

ایم کیوایم کے قاأدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کرتارپوربارڈرکھولنا گریٹرپنجاب کی سازش کاحصہ ہے جس کے تحت بھارتی پنجاب کوبھی گریٹرپنجاب کا حصہ بنایاجانا ہے،پاکستان کامطلب صرف پنجاب نہیں ہے، اگرحکومت پاکستان کامقصدانڈیاسے اۤنے والوںکی سہولت کے لئے راہداری کھولنا ہے تو کھوکھراپار موناباوئ بارڈر سرحدکیوں نہیں کھولی جاتی، سندھ کے عوام برسوں سے اس سرحدکو کھولنے کامطا لبہ کررہے ہیں تاکہ سرحد کے دونوں جانب رہاأش پذیر مسلمان اورہندو اپنے رشتہ داروں سے مل سکیں ۔ انہوںنے یہ بات ہفتہ کوکارکنوںاورہمدردوں سے خطاب کرتے ہو"ے کہی ۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشر کیاگیاجسے پاکستان اورمختلف ممالک میںمقیم لاکھوںکارکنوں اورعوام نے براہ راست دیکھااورخطاب کے دوران اپنے تبصروں کے ذریعے اپنے جذبات کااظہاربھی کیا۔کرتارپورراہداری کھولنے اوردربار صاحب کے افتتاح کے حوالے سے جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے کہاکہ میں نے فر وری 1995ئ میں پاکستان کے عوام کے نام اپنے کھلے خط میں گریٹرپنجاب کی سازش کا انکشاف کیاتھا اوربتایاتھاکہ کس طرح اس سازش پر عمل دراۤمد کیاجاے گا۔ اس میںبھارتی پنجاب کوبھی اس میں شامل کیاجاناہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے 1995کے کھلے خط کی کاپی بھی ناظرین کو دکھاأی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی اورانڈین پنجاب کے لوگوںکوساتھ ملانا ، بھارتی پنجاب سے اۤنے والوں کو قانون سے ہٹ کرسہولتیں فراہم کرنا، لاہورمیں رنجیت سنگھ کامجسمہ لگایا جانا سب گریٹرپنجاب کی سازش کاحصہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اۤرمی چیف جنرل قمرباجوہ سکھ رہنما کوجھپی ڈالتے ہیں، عمران خان سکھوں کے لئے سرحدکھولتے ہیں، لاہورمیں رنجیت سنگھ کامجسمہ لگاتے ہیں، علامہ اقبال باباگرونانک کی شان میں قصیدہ لکھتے ہیں، اس طرح یہ سب ثابت کرتے ہیں کہ اۤباأی لحاظ سے یہ سب سکھ ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کومذہبی رسومات ادا کرنے والے انڈیامیں صرف سکھ ہی نظراۤءے انہیںبھارت میں اۤبادہندوں اورمسلمانوں کاکو"ی خیال نہیں اۤیا۔ انہوںنے کہاکہ سکھوں سے زیادہ تعدادہندوئں کی ہے ، اسی طرح بھارت سے ہجر ت کرکے اۤنے والے کروڑوں مہاجر پاکستان میں اۤباد ہیں جوبرسوں سے سندھ کی سرحدپر کھوکھراپارموناباوئ بارڈرکھولنے اوروہاں بھی واہگہ بارڈرکی طرح سہولتیں فراہم کرنے کامطالبہ کررہے ہیں لیکن اۤج تک کھوکھراپار بارڈ نہیں کھولاجاتا۔ انہوں نے ہندوستان کی حکومت سے کہاکہ پاکستان کی حکومت

کھوکھراپار بارڈنہیںکھولے گی لہٰذا ہندوستان کی حکومت خود ہی یہ بارڈر کھولنے کے لئے کچھ کرے، سندھ کے 75فیصدعوام ان کا ساتھ دیںگے، سرحد کے دونوں طرف اۤباد ہندواورمسلمان اپنے رشتہ داروںسے ملنے کے لئے جاناچاہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک کے 550ویں یوم پیداأش پردربارصاحب کاافتتاح کرنااورسکھ یاتریوں کاخیرمقدم کرنے میںکو"ی مضاأقہ نہیں ، ہم بھی باباگرونانک کااحترام کرتے ہیںلیکن اۤج عمران خان نے کرتارپورکومدینہ منورہ سے ملاکر باباگرونانک کونبی اۤخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ؐ سے ملانے کی کوشش کی ہے جونہایت افسوسناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رحمت اللعالمین صرف نبی کریم ؐ کی ذات ہے جو صرف مسلمانوں ہی کے لئے نہیں بلکہ تمام عالمین کے لئے رحمت بناکربھیجے گئے ، اۤپ ؐ کی ہستی کے برابرکسی اورکو لانے کی کوشش جوبھی کرے گاوہ شرک کامرتکب ہوگا۔ جناب الطا ف حسین نے اۤج کہا کہ جس طرح صرف پنجاب کے مفادات کے لئے کھل کرکام کیاجارہاہے وہ صاف ظاہرکرتاہے کہ پاکستان کامطلب صرف پنجاب ہے ۔ انہوں نے مہاجروںاورسندھیوںکومخاطب کرتے ہو"ے کہا کہ وہ اۤپس میں ایک دوسرے سے لڑناچھوڑیں، اۤپس میں اتحاد کریںاورپنجاب کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کی جدوجہد کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ پاکستان بلوچوںکابھی نہیں ہے ، پاکستان کے ممتازاینکر حامدمیر ایک ٹی وی شو میں خودیہ اعتراف کرتے ہو"ے کہتے ہیںکہ فوج میں سب سے زیادہ پنجابی ہیں، ان کارویہ پنجابیوں، پشتونوں اوربلوچوںسے قطعی مختلف ہوتاہے، وہ پنجابیوں سے نرم رویہ اختیارکرتے ہیں،وہ پنجابیوں پشتونوںکوگرفتارکرکے لاپتہ کرتے ہیں لیکن مارتے نہیں ہیںلیکن بلوچوں کوبیس بیس گولیاں مارکرانکی لاشیں ہیلی کاپٹروںسے نیچے پھینک دیتے ہیںکیونکہ وہ کمپروماأز نہیں کرتے، فوج میں بلوچ نہیں ہیں اوران کی کو"ی سفارش نہیں ہے۔جناب الطاف حسین نے بلوچوں کومخاطب کرتے ہو"ے کہاکہ وہ اۤگے اۤءیںاورایک دوسرے کے ساتھ تعاون کامعاہدہ کریں، میں بلوچ بھاأیوں کویقین دلاتاہوںکہ پھر میں بھی بلوچ بھاأیوں کے بغیر کسی بھی جگہ بات نہیں کروںگا ۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ جوسلوک قباألی علاقوں کے پشتونوںکے ساتھ کررہی ہے اگر اس نے اپنی روش نہ بدلی تو یہ بات لکھ لیجئے کہ یہ پشتونخوا بھی افغانیہ کاحصہ ہوگا۔

جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہوں نے سکھ کمیونٹی سے کرتارپورراہداری کھولنے کا وعدہ پورا کردیاہے لیکن عمران خان نے پاکستانی عوام سے بھی کچھ وعدے کیے تھے جو اۤج تک پورے نہیں کیے ۔عمران خان نے وعدہ کیاتھا کہ اگر قرضہ لینے کیلئے اۤءی ایم ایف جانا پڑا تو خودکشی کرلوں گا، وزیراعظم ہاوئس کو یونیورسٹی/لاأبریری بناوئں گا،گورنر ہاوئس بلڈوز کردوں گا،پیٹرول، گیس اوربجلی سستی کروں گا،50 لاکھ گھر بناوں گا،ایک کروڑ نوکریاں دوں گا،مختصر کابینہ رکھوں گا،جس پر الزام ہوگا اسے عہدہ نہیں دوں گا،اۤزاد امیدواروںکواپنی جماعت میںنہیں لوں گا،ہالینڈ کے وزیراعظم کی طرح ساأیکل استعمال کروں گا،سادگی اپناوئں گا اوراپنے عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا۔کیاعمران خان نے ان میں سے کسی ایک وعدے پربھی عمل کیاہے ، عمران خان حکومت نے لوگوںکوگھربناکردینے کے بجاأے کراچی ، حیدراۤباد اوردیگرشہروں میں لوگوںکے پچاس پچاس سال سے قاأم قانونی گھراوردکانیں مسمارکردی ہیں، لوگوںکونوکریاں دینے کے بجاأے ان سے روزگارچھین لیاہے۔ وعدہ خلافی کرنااورجھوٹ بولنا منافق کی نشانیوںمیں سے ایک ہے اورعمران خان کی سیاست منافقت سے بھری پڑی ہے۔

بابری مسجد کے معاملے پر انڈین سپریم کورٹ کافیصلہبھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہندوموئرخین کے مطابق جس جگہ بابری مسجد تعمیر کی گئی تھی وہ شری رام کی جنم بھومی ہے ۔ وہاں ایک مندرتھاجسے ختم کرکے مسجد تعمیر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ صحیح کیاہے، غلط کیاہے اس کافیصلہ تاریخ ہی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیاکے ایک مسلمان رہنما نے بابری مسجد کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکارکیاہے مگر میں بھارت کے مسلمانوں سے کہتاہوںکہ اۤپ کوبھی سپریم کورٹ نے پانچ ایکڑ کی زمین دیدی ہے ،وہاں مسجد بنالیں، ایک مسجدکے معاملے پر فساد اورلڑاأی کاراستہ اختیارنہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ ایک بھارتی مسلمان رہنماکاکہناہے کہ موجودہ بھارتی حکومت ہندوریاست قاأم کررہی ہے جبکہ اگردیکھاجاأے تو دوقومی نظریہ کے تحتاسلام کے نام پر مسلمانوںنے اپناعلیحدہ وطن بنالیاہے، اصولی طورپرتوانڈیاکے تمام مسلمانوں کوپاکستان میں اۤکراۤبادہوناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی مجھے میرے ساتھیوں سمیت انڈیااۤنے اوررہنے کی اجازت دیںکیونکہ وہاںہمارے اۤباوأجداد دفن ہیں،ہم ان کے مزارات پر فاتحہ پڑھنے کے لئے جاناچاہتے ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوںسے پاکستان میں میرے گھرناأن زیرواورہمارے تمام دفاترسیل ہیں، میڈیامیں میرے بیانات، تقریر، تصویرحتیٰ کہ نام لینے تک پر پابندی ہے ۔ ہمارے ہزاروںکارکنوںکوماوراأے عدالت قتل کردیاگیا، ہزاروںاۤج بھی جیلوںاورسرکاری ٹارچرسیلوںمیںقیدہیں، ہم نے انصاف کے حصول کے لئے پاکستان کی سپریم کورٹ میں اۤءینی درخواست داأر کی لیکن اس کی کو"ی سنواأی نہیں ہوی ، اۤخرہم کہاں جاأیں؟انڈیا کی حکومت عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ لڑنے کے سلسلے میں ہماری مدد کرے ۔

جناب الطاف حسین نے تحریک کے تمام شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے تمام ترریاستی جبر وستم کے باوجود ثابت قدمی کے ساتھ تحریکی جدوجہد میں شریک کارکنوں کی ہمت واستقامت پر انہیں سلام تحسین پیش کیا، اسیروںاورلاپتہ ساتھیوں کی جلدرہاأی اوربازیابی کے لئے دعاکی اورماوئںبہنوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

٭٭٭٭٭


4/19/2024 7:38:51 PM