Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مظلوم پشتون، بلوچ اورمہاجراپنے حقوق کے حصول کے لئے جلدازجلد آپس میں اتحاد کرلیں اورمشترکہ جدوجہد شروع کردیں


وقت کا تقاضہ ہے کہ مظلوم پشتون، بلوچ اورمہاجراپنے حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔الطاف حسین
 Posted on: 2/7/2019 1
وقت کا تقاضہ ہے کہ مظلوم پشتون، بلوچ اورمہاجراپنے حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔الطاف حسین

انگریزوں کی خدمت کرنے والے فوجیوں کی اولادوں نے پاکستان پر قبضہ کرلیا۔الطا ف حسین
جو قیام پاکستان کے مخالف تھے وہ پاکستان کے دعویدار بن گئے اور جومظلوم تھے انہیں قاتل اورظالم بنادیاگیاہے 
پورے ملک پر فوج کاقبضہ ہے ،عمران خان اوراس کے وزرا فوج کی کٹھ پتلیاں ہیں۔الطاف حسین
جہاں فوج آئین وقانون کوروندکر عوام پر ظلم کررہی ہوہاں مظلوموں پر فرض ہوجاتاہے کہ وہ بھی آئین وقانون کی پرواہ نہ کریں
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ا پنے لیکچرزپرمبنی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب


لندن ۔۔۔ 8 فروری 2019ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مظلوم پشتون، بلوچ اورمہاجراپنے حقوق کے حصول کے لئے جلدازجلد آپس میں اتحاد کرلیں اورمشترکہ جدوجہد شروع کردیں۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ا پنے لیکچرزپرمبنی کتاب ’’ سچی باتیں ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایم کیوایم کے کارکنوں،بزرگوں،خواتین اوربچوں نے شرکت کی جبکہ ان کایہ خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے پاکستان اوردنیابھرمیں براہ راست نشر کیاگیا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں بدقسمتی سے تاریخی حقائق کومسخ کرکے اورتوڑمروڑکر پیش کیا جاتارہاہے ،آج ملک میں ہرکام قیام پاکستان کے مقاصدکے برعکس ہورہاہے ، بدقسمتی سے جو قیام پاکستان کے مخالف تھے وہ پاکستان کے دعویدار بن گئے ، جوقاتل تھے وہ مظلوم بن گئے اورجومظلوم تھے انہیں قاتل اورظالم بنادیاگیاہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ مظلوم قومیں خواوہ وہ مہاجرہوں، بلوچ ہوں، پشتون ہوں یاکوئی بھی قوم ہواس کامستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ،اسی لئے میں نے نوجوانوں خصوصاًطلبہ وطالبات کوتاریخی حقائق پر مبنی لیکچر دینے کاسلسلہ شروع کیاتاکہ انہیں تاریخی حقائق سے آگاہ کروں اوران کی علمی وفکری تربیت کروں۔ میں نے اپنے لیکچرز میں ایسے تاریخی حقائق بیان کئے ہیں جوشائد کہیں کتابوں میں بھی نہ ملیں۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ والے میرے حقائق بیان کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ اپناساراکاروبار جھوٹ پر چلارہے ہیں جبکہ میرے پاس دیانت اورسچائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے 11اگست 1947ء کو دستورسازاسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں واضح الفاظ میں کہا تھا ’’ اب پاکستان بن گیاہے، اب مسلمان آزاد ہے کہ وہ مسجد میں جائے،ہندوآزادہے کہ وہ مندرمیں جائے، عیسائی آزادہے کہ وہ گرجا میں جائے ،سب اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جاکرعبادت کریں، ریاست کے امورکامذہب سے کوئی سروکارنہیں ہوگا، پاکستان یہاں رہنے والے سب شہریوں کاملک ہے، ریاست سب کوایک نظر سے دیکھے گی‘‘ ۔ انہوں نے کہاکہ انگریزوں کی خدمت کرنے والے اور حریت پسندوں کوانگریز وں کے ساتھ ملکر مارنے والے فوجیوں کی اولادوں نے پاکستان پر قبضہ کرلیااورقائداعظم کی تقریرکوپاکستان کی کتابوں اور لائبریریوں سے نکال پھینکا۔ انہی عناصر نے قائداعظم کو 

سلوپوائزن دے کرقتل کردیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پنجاب کے جن لوگوں نے انگریزوں کی فوج میں رہ کران کی غلامی کی اورپہلی جنگ عظیم کے دوران خانہ کعبہ پر گولیاں چلائیں، آج انہی کی اولادیں فوج میں ہیں جوآج خودکومقدس ادارہ کہلاتے ہیں، ان کومقدس کہنے والے بھی منافق ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ علامہ اقبال ایک لبرل، سیکولر اورتمام مذاہب کااحترام کرنے والے بہت بڑے روش خیال شاعر تھے جنہوں نے اسلام کے بارے میں ہی نظمیں نہیں لکھیں بلکہ ہندؤوں کے رام ، سکھ مذہب کے بانی باباگروناک کی شان میں بھی نظمیں لکھیں لیکن ہمارے ہاں کے ملاؤں نے علامہ اقبال کوبھی مولوی بنادیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں نے قوم کوسچائی بناتاشروع کی توفوج نے میری تقریرپر پابندی عائد کردی، میرے گھرنائن زیروپر تالہ لگادیا، میرے لوگوں کاقتل شروع کردیا، آج تک میرے لوگوں پر ظلم کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پورے ملک پر فوج کاقبضہ ہے ، صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ کسی ملک کا کوئی وزیر،سفیر،فلمی اداکاریاکھلاڑی آئے تواسے وزیراعظم عمران خان سے نہیں بلکہ آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس پی آر سے ملوایاجاتا ہے ۔انہوں نے سوال کیاکہ ملک پر عمران خان کی حکومت ہے یافوج کی اورعمران خان اوراس کے وزرا فوج کی کٹھ پتلیاں ہیں۔ 
جناب الطا ف حسین نے تمام پشتونوں، بلوچوں،مہاجروں اورسندھیوں سے کہاکہ دشمن بہت طاقتورہے اورہم اکیلے اس کامقابلہ نہیں کرسکتے، بہترہے ہم ایک ہوجائیں اوراجتماعی طورپراپنے مشترکہ دشمن کامقابلہ کریں اوراپنے اپنے علاقوں کوا س کے جبر سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ کہتے ہیں کہ ہم آئین وقانون کے دائرے میں رہ کرکام کریں گے وہ غلط ہیں اسلئے کہ جس ملک میں فوج آئین وقانون کوروندتے ہوئے عوام پر ظلم کررہی ہواورخود کوآئین وقانون سے بالاترسمجھتی ہووہاں اس کے ظلم کانشانہ بننے والی قوموں پر یہ فرض ہوجاتاہے کہ وہ بھی اس ظلم سے نجات کے لئے آئین وقانون کی پرواہ کئے بغیر جدوجہد کریں اور وہی عمل کریں جوان کے خلاف کیاجارہاہو۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ مظلوم پشتون، مظلوم بلوچ اورمظلوم مہاجرعوام آپس میں اتحادکرلیں اوراپنی بقاء اور حقوق کے حصول کے مشترکہ جدوجہدکریں۔ 
جناب الطاف حسین نے لیکچرز کی کمپوزنگ، ایڈیٹنگ،کتاب کی ترتیب اورپرنٹنگ میں حصہ لینے پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف اوررابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ 

*****




4/25/2024 11:48:50 PM