Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 33ویں برسی بدھ کوعقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کاانعقاد


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 33ویں برسی بدھ کوعقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کاانعقاد
 Posted on: 12/6/2018
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 33ویں برسی بدھ کوعقیدت واحترام کے
ساتھ منائی گئی ۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کاانعقاد
ریاستی آپریشن کے باعث کراچی اوردیگرشہروں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورخواتین نے محترمہ خورشیدبیگم کی 
برسی پر گھروں میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی
محترمہ خورشید بیگم کی برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی قرآن خوانی کی گئی 
اختتام پر جناب الطاف حسین نے اپنی والدہ کے ساتھ ساتھ تحریک کے تمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ، کینیڈااوردیگراوورسیزیونٹوں نے بھی محترمہ خورشیدبیگم کی برسی پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی 

لندن ۔۔۔ 6 دسمبر2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 33ویں برسی بدھ کوعقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ ریاستی آپریشن کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں اوردیگرشہروں میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورخواتین نے محترمہ خورشیدبیگم کی برسی پر گھروں میں قرآن خوانی کی اورمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ محترمہ خورشیدبیگم کی 33ویں برسی کے سلسلے میں گزشتہ روزایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی قرآن خوانی کی گئی اورمحترمہ خورشیدبیگم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اختتام پر جناب الطاف حسین نے اپنی والدہ کے ساتھ ساتھ تحریک کے تمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں مختلف اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام بھی جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ مرحومہ خورشید بیگم کی 33 ویں برسی منائی گئی اورقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ، کیپ ٹاؤن، اور ڈربن چیپٹر میں مرحومہ خورشید بیگم کی 33 ویں برسی کے موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے ۔ اس موقع پر تحریک کی سلامتی اسیروں شہیدوں اور لاپتہ ساتھیوں کے حق میں دعائیں کی گئی ۔ جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ دریں اثناء ایم کیوایم کینیڈاکے زیراہتمام بھی محترمہ خورشیدبیگم کی برسی کے موقع پرجنرل ورکرزاجلاس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحومہ کوخراج عقید ت پیش کیاگیا۔ برسی کے موقع پر بعض خواتین کارکنوں نے اپنے آڈیوپیغامات کے ذریعے مرحومہ کوخراج عقیدت پیش کیااورجناب الطا ف حسین سے تعزیت کااظہار کیا۔

*****












4/26/2024 7:29:43 AM