جنیوامیں اقوام متحدہ کے 36ویں سیشن کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں نے
شرکاء کوپاکستان میں مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا
اقوام متحدہ کے اس سیشن کے موقع پر برطانیہ، کینیڈا، بیلجئم اورجرمنی سے ایم کیوایم کے ذمہ داران پہنچے تھے
سوئٹزرلینڈکے شہرجنیوامیں انسانی حقوق کے بار ے میں گزشتہ چند روزسے جاری اقوام متحدہ کے 36ویں سیشن کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے وفدنے وہاں آنے والے مندوبین کوپاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔ انسانی حقوق کے بارے میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اس سیشن کے موقع پر برطانیہ، کینیڈا، بیلجئم اورجرمنی سے ایم کیوایم کے ذمہ داران پہنچے تھے ۔ ایم کیو ایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے اقوام متحدہ کے سیشن کے موقع پرانسانی حقوق کے کارکنوں اوروہاں آنے والے افرادکوپاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، ایم کیوایم کے رہنماؤں کے رشتہ داروں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، لاپتہ کئے جانے اوردیگرمظالم سے آگاہ کیا۔ ایم کیوایم کے کارکنوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی عمارت کے قریب کھڑے ہوکراپنے ہاتھوں میں بینر،ایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اٹھاکر اپنے جذبات کااظہاربھی کیا۔