Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگرایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن بند نہ کیاگیاتوایم کیوایم آئندہ الیکشن کابائیکاٹ کرے گی۔مصطفےٰ عزیزآبادی


اگرایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن بند نہ کیاگیاتوایم کیوایم آئندہ الیکشن کابائیکاٹ کرے گی۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 6/20/2017
اگرایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن بند نہ کیاگیاتوایم کیوایم آئندہ الیکشن کابائیکاٹ کرے گی۔مصطفےٰ عزیزآبادی
ہمارے لئے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں،ہم سندھ کے شہری علاقوں کے خودمختارصوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد کریں گے
ایم کیوایم ویسٹ لندن کے زیراہتمام ساؤتھ آل میں دعوت افطارسے خطاب
انشاء اللہ یہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی ، تحریک کے سچے اورباوفاکارکنان اورمہاجرعوام قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں
، ڈاکٹرسلیم دانش ،ہاشم اعظم، سہیل زیدی اوردیگرذمہ داران کادعوت افطارسے خطاب
ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کے زیراہتمام ایجویئرمیں بھی ایک دعوت افطار منعقد کی گئی، اراکین رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران کی شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ اگرایم کیوایم کودیگرسیاسی جماعتوں کی کام کرنے کی آزادی نہ دی گئی، اس کے خلاف جاری ریاستی آپریشن بند نہ کیاگیاتوایم کیوایم آئندہ الیکشن کابائیکاٹ کرے گی اورسندھ کے شہری علاقوں کے خودمختارصوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد کرے گی۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم ویسٹ لندن کے زیراہتمام ساؤتھ آل کے علاقے میں واقع ٹی کے سی ریسٹورینٹ میں منعقدہ دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افطارپارٹی میں ساؤتھ آل ، ایلنگ اورویسٹ لندن کے دیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی ۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ہم نے آئین وقانون کے تحت 1987ء سے اب تک ہرانتخابات میں حصہ لیااور اپنے حقوق کے حصول کیلئے پرامن جدوجہدکاہرراستہ اختیارکیالیکن ہمارے لئے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں، ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے، نائن زیروسمیت تمام دفاتر سیل ہیں، قائدتحریک الطاف حسین کے خطابات پر پابندی ہے، ہزاروں کارکنوں کوشہیدکیاجاچکاہے اورہزاروں کارکن جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈال دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے یہ فیصلہ کیاہے کہ اگرایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم کایہ سلسلہ بند نہ ہوااورہمیںآزادانہ طورپرکام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی توہم انتخابات کابائیکاٹ کریں گے اورمہاجروں کیلئے خودمختارصوبہ کے حصول کی جدوجہدکریں گے ۔اس موقع پر ڈاکٹرسلیم دانش، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزرسہیل زیدی،آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محسن سعید اورایم کیوایم ویسٹ لندن کے انچارج محبوب الٰہی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے ماضی میں بھی حقیقی دہشت گردوں کا گروپ بنایا اور اب پی ایس پی بنائی گئی ہے اورجب اس سازش میں بھی ناکامی ہوئی توایک نئی سازش تیارکی گئی اوروہ لوگ جنہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کے نام سے کامیابی حاصل کی ان ارکان پارلیمنٹ اورمرکزی رہنماؤں نے 22 اگست کے بعدقائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرکے پارٹی پر قبضہ کرلیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ساری سازشیں اسلئے ہیں کہ کسی بھی طرح مہاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہدکرنے والی ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹادیا جائے لیکن انشاء اللہ یہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی کیونکہ تحریک کے سچے اورباوفاکارکنان اورمہاجرعوام
قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ 










ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام رمضان المبارک کے موقع پر مختلف یونٹوں میں جاری افطارپارٹیوں کے سلسلے میں ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کے زیراہتمام ایجویئرمیں بھی ایک دعوت افطار منعقدکی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی، یوکے کے آرگنائزہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزرسہیل زیدی ، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محسن سعید اورایم کیوایم نارتھ لندن کے انچارج عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا۔دعوت افطارمیںآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کوایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے ریاستی آپریشن اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیااوراس عزم کااظہارکیاکہ چاہے کیسے ہی حالات کیوں نہ ہوں ، ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں
جدوجہدجاری رکھیں گے













4/26/2024 9:30:11 AM