Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹرکے کارکن فرقان اقبال کو سفاکی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا


ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹرکے کارکن فرقان اقبال کو سفاکی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا
 Posted on: 5/25/2017
ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹرکے کارکن فرقان اقبال کو سفاکی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا
فرقان اقبال کئی دنوں سے لاپتہ تھے ، اطلاع کے مطابق انہیں گرفتارکیاگیاتھا اور کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا تھا
میمن گوٹھ کے علاقے میں ان کی لاش پائی گئی ۔ فرقان اقبال کوتشددکرکے بہیمانہ طریقے سے گولیاں مارکرشہید کیاگیاتھا
یہ آپریشن مہاجرکش آپریشن کی شکل اختیارچکاہے جس کاصرف ایک ہی مقصد ہے کہ ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹادیاجائے۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کے کارکنوں کولاپتہ کیاجارہاہے ،حراست میں سفاکی سے قتل کرکے مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینکی جارہی ہیں
نہ حکومت ان مظالم کو بند کررہی ہے، نہ عدالتیں اس کھلے ظلم پرکوئی نوٹس لے رہی ہیں ۔ندیم نصرت
فرقان اقبال کے ماورائے عدالت قتل پرسوموٹونوٹس لیاجائے ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارسے اپیل 
سفاکانہ قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کوعبرتناک سزادی جائے ،بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے اورماورائے عدالت قتل کرنے کاظالمانہ سلسلہ بند کیاجائے ۔ ندیم نصرت 

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹرکے کارکن فرقان اقبال کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فرقان اقبال شہید تحریک کے سینئرکارکن تھے ،فرقان اقبال کا تعلق گلشن اقبال سیکٹر کے یونٹ 68 ، یوسی 25 سے تھااورکچھ عرصہ یونٹ کمیٹی کے رکن رہ چکے تھے۔ فرقان اقبال کئی دنوں سے لاپتہ تھے ، اطلاع کے مطابق انہیں گرفتارکیاگیاتھا اور ان کوکہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا تھااورآج میڈیاکی اطلاع کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے میں ان کی لاش پائی گئی ۔ فرقان اقبال کوتشددکرکے بہیمانہ طریقے سے گولیاں مارکرشہید کیا گیا تھا ۔ ندیم نصرت نے فرقان اقبال کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 2013ء سے جاری اس حالیہ آپریشن میں اب تک پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے 73کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے اور اب یہ 74واں ماورائے عدالت قتل ہے ۔ اس طرح یہ آپریشن مہاجرکش آپریشن کی شکل اختیارچکاہے جس کاصرف ایک ہی مقصد نظرآتاہے کہ ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹادیاجائے اوراس مقصدکے لئے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوچن چن کرقتل کیاجارہاہے ، انہیں گرفتارکرکرکے لاپتہ کیاجارہاہے اور سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشددکانشانہ بنایا جارہاہے اورسفاکی سے قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینکی جارہی ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ آپریشن کے نام پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن افسوس نہ حکومت ان مظالم کو بند کررہی ہے، نہ عدالتیں اس کھلے ظلم پرکوئی نوٹس لے رہی ہیں ۔ندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارسے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکن فرقان اقبال کے ماورائے عدالت قتل پرسوموٹونوٹس لیاجائے ، سفاکانہ قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو عبرتناک سزادی جائے اوربے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے اورماورائے عدالت قتل کرنے کاظالمانہ سلسلہ بند کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے فرقان اقبال شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ فرقان اقبال شہید کوجنت الفردوس میں جگہ دے ،سوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے اورظالموں پراپناعذاب نازل کرے۔

4/26/2024 3:58:14 AM