Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،شہداء کے لواحقین ، خواتین،نوجوانوں اوربزرگوں کی عزیزآباد میں قائم یادگارشہداء پر حاظری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں،فاتحہ خوانی کی اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،شہداء کے لواحقین ، خواتین،نوجوانوں اوربزرگوں کی عزیزآباد میں قائم یادگارشہداء پر حاظری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں،فاتحہ خوانی کی اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا
 Posted on: 10/20/2016
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،شہداء کے لواحقین ، خواتین،نوجوانوں اوربزرگوں کی عزیزآباد میں قائم یادگارشہداء پر حاظری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں،فاتحہ خوانی کی اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا
یادگارشہداپرنہایت جذباتی مناظردیکھنے میں آئے ، شہداء کے لواحقین، بہت سی خواتین اوربزرگ شہداء کوخراج عقیدت
پیش کرتے ہوئے رونے لگے ،بہت سوں کی آنکھیں آبدیدہ ہوگئی
جناح گراؤنڈ کے باہر ’’ خون رنگ لائے گا ۔۔۔ انقلاب آئے گا ‘‘ اور’’ نعرہ الطاف ۔۔۔جئے الطاف ‘‘ کے نعرے 
جناح گراؤنڈ کے اطراف کی فضاء ایم کیوایم کے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے حق میں روایتی نعروں سے گونجتی رہی
پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے جناح گراؤنڈآنے والے تمام راستوں کولوگوں کیلئے بندکردیاتھا


کراچی ۔۔۔ 20 اکتوبر 2016ء

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،شہداء کے لواحقین ، خواتین،نوجوانوں اوربزرگوں نے آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکے قریب واقع جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں قائم ’’ یادگارشہداء ‘‘ پر حاظری دی ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اورفاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری موجودتھی جس نے جناح گراؤنڈآنے والے تمام راستوں کولوگوں کیلئے بندکردیاتھااورکسی کوآنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس پر مکاچوک، اللہ والی چورنگی اور دیگر مقامات پر شہداء کے لواحقین، خواتین، بزرگ اورنوجوان بڑی تعدادمیں جمع ہوگئے جنہوں نے وہاں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں زوردار نعرے لگائے ۔ جب ہزاروں کی تعدادمیں لوگ جمع ہوگئے توپولیس اوررینجرزکوپیچھے ہٹناپڑا اور رابطہ کمیٹی کے ارکان ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ، کنور خالد یونس،ادریس علوی ایڈوکیٹ،اسماعیل قریشی،امجداللہ خان،دیگرذمہ داران ،بڑی تعدادمیں شہداء کے لواحقین ، خواتین،نوجوان اوربزرگ جناح گراؤنڈ پہنچ گئے جہاں پولیس اوررینجرزنے شہداء یادگار کامرکزی گیٹ بندکردیااوراندرداخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحق ایڈوکیٹ نے رینجرزاورپولیس کے حکام سے بات کی اوران سے کہاکہ ہم یہاں کوئی سیاسی جلسہ جلوس کرنے نہیں بلکہ اپنے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھانے اورفاتحہ خوانی کرنے کیلئے آئے ہیں، ہمیں یادگارپر جانے کی اجازت دی ۔ کافی دیرتک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رینجرز اور پولیس کے حکام نے رابطہ کمیٹی کے ارکان ، خواتین ، شہداء کے لواحقین کویادگارپر جانے کی اجازت دیدی۔ جس پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ذمہ داران شہداء کے لواحقین ، خواتین اوربزرگوں نے مختلف ٹولیوں کی شکل میں یادگارپر جاکرحاظری دی،یادگارپر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر نہایت جذباتی مناظردیکھنے میں آئے ، شہداء کے لواحقین، بہت سی خواتین اوربزرگ شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رونے لگے ،بہت سوں کی آنکھیں آبدیدہ ہوگئی۔اس دوران جناح گراؤنڈ کے باہرموجود ہزاروں نوجوان، بزرگ ’’ خون رنگ لائے گا ۔۔۔ انقلاب آئے گا ‘‘ اور’’ نعرہ الطاف ۔۔۔جئے الطاف ‘‘ کے نعرے لگاتے رہے اورجناح گراؤنڈ کے اطراف کی فضاء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے حق میں روایتی نعروں سے گونجتی رہی۔اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنا، خواتین اوربزرگوں کاجوش وخروش قابل دیدتھا۔شہداء یادگارپرحاظری کے بعد تمام افراد پر امن طورپر منتشرہوگئے ۔

4/25/2024 5:01:18 PM