Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

احسان فراموش بہادرآبادٹولے کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے گھر اور دیگر پراپرٹیزپرملکیت کادعویٰ بانی وقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنی مہم کاحصہ ہے ۔رابطہ کمیٹی


  احسان فراموش بہادرآبادٹولے کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے گھر  اور دیگر پراپرٹیزپرملکیت کادعویٰ بانی وقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم  کے خلاف جاری گھناؤنی مہم کاحصہ ہے ۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/9/2020 1
 احسان فراموش بہادرآبادٹولے کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے گھر
 اوردیگر پراپرٹیزپرملکیت کادعویٰ بانی وقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم 
کے خلاف جاری گھناؤنی مہم کاحصہ ہے ۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم برطانوی نظام انصاف پریقین رکھتی ہے اوروہ اس ضمن میں
 برطانوی قوانین کے مطابق لائحہ عمل اختیارکرے گی
کارکنان وعوام اس قسم کے ہتھکنڈوںسے قطعی مایوس اورپریشان نہ ہوں،
 اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں، رابطہ کمیٹی
 انشاء اللہ تحریک کے دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیںگے

لندن  …  9  ستمبر  2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض پاکستانی ٹی وی چینلز پر برطانیہ میں قائدتحریک الطاف حسین کے گھراوردیگرپراپرٹیزپر احسان فراموش بہادرآبادٹولے کی جانب سے ملکیت کے دعوے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عمل بانی وقائدجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنی مہم کاحصہ ہے اورسراسربدنیتی پر مبنی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم برطانوی نظام انصاف پریقین رکھتی ہے اوروہ اس ضمن میں برطانوی قوانین کے مطابق لائحہ عمل اختیارکرے گی۔ 
 رابطہ کمیٹی نے تحریک کے کارکنان ، ہمدردوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں سمیت تمام مظلوم قوموں کے عوام سے کہاکہ وہ اس قسم کے ہتھکنڈوںسے قطعی مایوس اورپریشان نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں، انشاء اللہ تحریک کے دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیںگے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک کے کارکنوں اورپوری قوم نے گزشتہ 42سالوں میں بار بار 
کے فوجی آپریشن بشمول موجودہ ریاستی آپریشن کا سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح سامنا کیا ہے اور تمام ترنامساعد حالات کے باوجود جس طرح بھرپوراتحاد کامظاہرہ کیا ہے وہ ایک مثال ہے اورآج بھی اسٹیبلشمنٹ کی تمام ترسازشوںاورطرح طرح بنائے گئے نئے گروپس کوکارکنان وعوام نے جس طرح مسترد کیاہے اور قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ جس طرح وفاشعاری کامظاہرہ کیاہے وہ بھی سب کے سامنے ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ وفاپرست کارکنان وعوام ماضی کی طرح اس نئی سازش کوبھی اپنے اتحاد سے ناکام بنادیںگے ۔ 
٭٭٭٭٭


4/19/2024 2:54:09 AM