Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کے زیرِ اہتمام 14 اگست 2020 کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کیلئے تمام چیپڑ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئیں


 ایم کیو ایم امریکہ کے زیرِ اہتمام 14 اگست 2020 کو یومِ سیاہ کے طور  پر منانے کیلئے تمام چیپڑ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئیں
 Posted on: 8/11/2020

ایم کیو ایم امریکہ کے زیرِ اہتمام 14 اگست 2020 کو یومِ سیاہ کے طور 
پر منانے کیلئے تمام چیپڑ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئیں
امریکہ کے تمام شہروں میں چیپڑز کے زیرِ اہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی
یومِ سیاہ کے حوالے سے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور چیپڑز کے اجلاس منعقد ہوئے 
پارٹی اور سیاہ پرچموں کی تیاریاں ، سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی اور ریلی کے انتظامات کیلئے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں 

شکاگو ۔۔۔ 11 اگست  2020ئ
پاکستان میں سندھ دھرتی ماں میں مقیم مستقل باشندوں اور دیگر مظلوم و محکوم قوموں پر   جاری ریاستی ظلم و بربریت کے خلاف 14 اگست کویومِ سیاہ اور احتجاج کے طور پر منایا جائے گا۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور مختلف چیپڑز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یومِ سیاہ کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلیوں کے انتظامات اور روٹس کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں اپیل کی گئی کہ امریکہ بھر کے مختلف شہروں نکالی جانے والی ریلیوں میں کارکنان و مظلوم قومیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں ہونے والے مظالم کے نتیجے میں آج تمام تر قومیں بانی و قائد تحریک الطاف حسین کے زیرِ قیادت متحدہ اور منظم جدوجہد کر رہی ہے اور انشا اللہ وہ دن جلد آئے گا جب مظلوم قومیں آزادی کا سورج ضرور دیکھیں گی۔یومِ سیاہ کے موقع پر ایم کیوایم امریکہ نے ایک پوسڑ کا اجرا بھی کیا ہے۔ 

٭٭٭٭٭





9/18/2020 11:57:52 AM