Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی شاہد رضا سے ان کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر تعزیت


بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی شاہد رضا  سے ان کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر تعزیت
 Posted on: 5/23/2020
بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور کینڈا کے نگراں سینٹرل آرگنائزر شاہد رضا بھائی سے ان کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر تعزیت
جناب الطاف حسین کی شاہد رضا بھائی سے انکی والدہ کی تعزیت کے دوران رقت آمیز گفتگو
جناب الطاف حسین شاہد رضا بھائی کی والدہ محترمہ کی تحریکی خدمات اور ان سے جذباتی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کئی بار اشک بار ہوئے

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور کینیڈا کے نگراں سینٹرل آرگنائزر شاہد رضا کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے شاہد رضا سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئےکہا کہ آپ کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر سن کر مجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی صفیہ اکبرآپا کی تدفین سے فارغ بھی نہ ہوا تھا اور انہی کے داغ مفارقت کے غم سے نڈھال  تھا کہ مجھے اس شفیق ماں سے بھی محرومی کی خبر ملی جو تحریک کے ابتدائی ایام ہی سے مجھ پر انتہائی شفقت اور محبت کا اظہار کرتی تھیں ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس وقت تحریک کے ابتدائی دور کے وہ ایام میری نظروں کے سامنے فلم کی طرح گھوم رہے ہیں جب میں تمہارے گھر آکر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے تمہارے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا کرتا تھا اور پھرتمہاری ماں دروازہ کھول کر مجھے اپنےگھر پر بٹھاتیں اور چاہے تم لوگ گھر پر موجود ہوتے یا نہ ہوتے لیکن کبھی ایسا نہ ہوا کہ مجھے باہر سے ہی واپس لوٹ جانا پڑا ہو ۔ ان کی شفقت اور محبت نے کبھی مجھے یہ احساس نہ ہونے دیا کہ یہ میرا گھر نہ ہو ۔مجھ سے بہت باتیں کیا کرتی تھیں۔  میں ہمیشہ نہ صرف  بلا جھجک تمہارے گھر آیا جایا کرتا تھا بلکہ تمہارے والدین بالخصوص امی نے مجھے ہمیشہ بڑے بیٹے کا درجہ دیا ۔ پرانی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کہا کہ امی نے ثابت قدمی کا اس طرح ثبوت دیا کہ ہمیشہ تمہاری اور تمہاری بہن عذرا جو خود بھی APMSO کی سرگرم کارکن تھیں، تم دونوں کا حوصلہ بڑھاتی رہتی تھیں۔ ان باتوں کو یاد کرتے وقت قائد تحریک جناب الطاف حسین گلو گیر ہوگئے اورمسلسل زاروقطارروتے رہے اور کہتے رہے کہ اے اللہ آپ نے ہماری والدہ کو ہم سے واپس لے لیا ہے۔ انھیں بغیر حساب و کتاب کے گلاب کے پھولوں میں سجا کر جنت الفردوس میں پہنچا دیجیے ۔
اس موقع پر لواحقین کو تسلی دیتے ہوئے قائد تحریک نے کہا کہ ہماری ماں جنتی ہیں جو اللہ تعالی نے ان کی رحلت کےلیے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب اورجمعۃ الودع کا انتخاب کیا۔

اس موقع پر مرحومہ والدہ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے بھی  قائد تحریک  جناب الطاف حسین زار و قطار روتے رہے اور اللہ تعالی کے حضور گڑگڑا کر مرحومہ کے درجات کی بلندی ، جنت الفردوس میں اعلی مقام اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور حوض کوثر سے آقائے نامدار کے ہاتھوں آب کوثر پینے کی دعائیں کرتے رہے ۔

آخر میں جناب الطاف حسین نےتمام لواحقین سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سب کو فردا فردا صبر کی تلقین کی۔
۔۔۔۔۔


4/19/2024 12:20:10 AM