Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورخواتین نے کراچی میں سخی حسن قبرستان میں شہید رہنما کی قبرپر پھول چڑھائے


شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورخواتین  نے کراچی میں سخی حسن قبرستان میں شہید رہنما کی قبرپر پھول چڑھائے
 Posted on: 1/13/2020
شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورخواتین
 نے کراچی میں سخی حسن قبرستان میں شہید رہنما کی قبرپر پھول چڑھائے
شہیدوفاکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا
 پولیس ورینجرز اورسیکوریٹی ایجنسیوں کے سادہ لباس اہلکاروں نے سخی حسن قبرستان جانے والوںکوہراساں کیا ،میتوں کی تدفین کی غرض سے آنے والوںتک کی بھی کڑی نگرانی کی گئی


کراچی …13  جنوری 2020 ئ
پاکستان کے بڑے فلاسفر، استاد،ممتاز انقلابی رہنمااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی کے موقع پر آج ایم کیوایم کے کارکنوں،ماؤںبہنوں اورہمدردوںنے کراچی میں سخی حسن قبرستان میں شہید رہنما کی قبرپر جاکرپھول چڑھائے ، شہیدوفاکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایم کیوایم کی جانب سے شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی دوسری برسی کے موقع پر کارکنان وعوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ سخی حسن قبرستان میں واقع شہید رہنما کی قبرپرجاکرفاتحہ پڑھیںاورانہیں خراج عقیدت پیش کریں۔اس موقع پر کارکنان وعوام کوقبرپرجانے سے روکنے کے لئے پولیس ورینجرز اورسیکوریٹی ایجنسیوں کے سادہ لباس میںملبوس اہلکاربڑی تعدادمیں سخی حسن قبرستان کے اطراف تعینات تھے جو قبرستان جانے والوںکوہراساں کررہے تھے ، حتیٰ کہ وہاں میتوں کی تدفین کی غرض سے آنے والوںتک کی بھی کڑی نگرانی کی گئی۔ تاہم ایم کیوایم کے کئی نوجوان کارکنا ن اورخواتین ٹولیوں کی شکل میں کسی بھی طرح شہید وفا ڈاکٹرحسن ظفر عارف کی قبرتک پہنچنے میںکامیاب ہوگئے جنہوں نے شہید رہنما کی قبرپر پھول چڑھائے ، شہید وفاکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور تحریک کے لئے ان کی قربانیوںپرخراج عقیدت پیش کیا۔ 

٭٭٭٭٭








4/18/2024 9:29:04 PM