Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

9دسمبرکو شہداء کے لواحقین کو یادگارشہداپر جانے کی اجازت نہ دینے اورکارکنوں، ماؤں بہنوں ، نوجوانوں اوربچوں پرلاٹھی چارج، گرفتاریوں،لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی اورریاستی مظالم کے خلاف


9دسمبرکو شہداء کے لواحقین کو یادگارشہداپر جانے کی اجازت نہ دینے اورکارکنوں، ماؤں بہنوں ، نوجوانوں اوربچوں پرلاٹھی چارج، گرفتاریوں،لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی اورریاستی مظالم کے خلاف
 Posted on: 12/14/2017
9دسمبرکو شہداء کے لواحقین کو یادگارشہداپر جانے کی اجازت نہ دینے اورکارکنوں، ماؤں بہنوں ، نوجوانوں
اوربچوں پرلاٹھی چارج، گرفتاریوں،لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی اورریاستی مظالم کے خلاف
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اتوار 17دسمبر کولندن میں ٹین ڈاؤننگ پر علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی
بھوک ہڑتال کیلئے پولیس سے باقاعدہ اجازت حاصل کرلی گئی ۔یوکے یونٹ کے کارکنوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں
علامتی بھوک ہڑتال دوپہر 11بجے شروع ہوگی اورشام 4بجے تک جاری رہے گی
کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علامتی بھوک ہڑتال میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں اورپاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بلند کی جانے والی آوازمیں آوازملائیں۔ ہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی کی اپیل

9دسمبرکویوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں شہداء کے لواحقین اورعوام کو یادگارشہداپر جانے کی اجازت نہ دینے اورکارکنوں، مہاجرماؤں بہنوں ، نوجوانوں اوربچوں پرلاٹھی چارج، اندھادھندگرفتاریوں،لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی اورریاستی مظالم کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ یوکے کے زیراہتمام اتوار 17دسمبر کولندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ پر علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔بھوک ہڑتال کے لئے پولیس سے باقاعدہ اجازت حاصل کرلی گئی ہے ۔ احتجاج کے طورپرکی جانے والی یہ علامتی بھوک ہڑتال دوپہر 11بجے شروع ہوگی اورشام 4بجے تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم یوکے یونٹ کے کارکنوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی نے یوکے یونٹ کے تمام کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علامتی بھوک ہڑتال میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں اورپاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بلند کی جانے والی آوازمیں آوازملائیں۔ 

*****

4/25/2024 10:15:55 PM