Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ساؤتھ افریقہ میں اے پی ایم ایس او کا 39 واں یوم تاسیس جوش وخروش سے منایاگیا


ساؤتھ افریقہ میں اے پی ایم ایس او کا 39 واں یوم تاسیس جوش وخروش سے منایاگیا
 Posted on: 7/17/2017
ساؤتھ افریقہ میں اے پی ایم ایس او کا 39 واں یوم تاسیس جوش وخروش سے منایاگیا
ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرمیرزبرگ میں ایک سادہ لیکن پروقار تقریب منعقد کی گئی 
تقریب میں افریقہ کی نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جناب یوسف بام اور کونسلر محترمہ نجمہ احمد نے خصوصی شرکت کی 
پاکستان میں مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام قابل مذمت ہے ، یوسف بام رکن افریقن نیشنل کانگریس
ایسا ظلم فلسطین اورکشمیر مسلمانوں پر نہیں ڈھایاگیاہے ، یوسف بام
مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی انتہائی قابل مذمت ہے ،نجمہ احمد کونسلر افریقن نیشنل کانگریس
مہاجروں کے علیحدہ صوبہ کا مطالبہ فی الفور تسلیم کیاجائے، محمد بابوآرگنائزرایم کیوایم ساؤتھ افریقہ
تقریب سے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمد توصیف،محمد جنید اور انچارج کے کے ایف بابرسلام نے بھی خطاب کیا

متحدہ قومی موومنٹ ، ساؤتھ افریقہ یونٹ کے تحت آل پاکستان مہاجراسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 39 واں یوم تاسیس تنظیمی جوش وجذبے سے منایاگیا ، اس سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرمیرزبرگ میں ایک سادہ لیکن پروقار تقریب منعقد کی گئی ، اس موقع پرپیٹرمیرزبرگ کے مقامی ہا ل کو خوبصورتی سے سجایاگیا تھا، پنڈال کے چاروں طرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویراور ایم کیوایم کے پرچم لگائے گئے تھے ، اسٹیج پر یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر جناب الطاف حسین کی بڑی تصویر بھی آویزاں تھی۔ تقریب میں پیٹرمیرزبرگ کے علاوہ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، جوہانسبرگ، کیپ ٹاؤن، ڈربن اور دیگر شہروں کے ذمہ داران ، کارکنان، ہمدرد وں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے گونجتے رہے اس موقع پر شرکاء کاجوش وخروش قابل دید تھا۔ تقریب کے شرکاء ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اور جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہار کرتے رہے ۔ تقریب میں پیٹرمیرز برگ شہر کے سابق میئر اور افریقن نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جناب یوسف بام اور وارڈ 25 کی کونسلر محترمہ نجمہ احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ یوم تاسیس کی تقریب کا آغاز ٹھیک شام 7 بجے تلاوت کلام پاک سے کیاگیا اورقاری یوسف بھولانے تلاوت کلام پاک پیش کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمد توصیف نے انجام دیئے اور شرکاء کو قیام پاکستان سے لیکرآج کے دن تک مہاجروں کے ساتھ ناانصافیوں ، ظلم وبربریت ، ماورائے عدالت قتل اوردیگر ریاستی مظالم سے آگاہ کیااور پاکستان میں اے پی ایم ایس او اور ایم کیوایم کے قیام کے اسباب بھی تفصیل سے بیان کیے ۔ا س موقع پرتقریب کے شرکاء کو مہاجرکمیونٹی بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنان پرڈھائے جانے والے مظالم پرمبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افریقہ کی نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جناب یوسف بام نے پاکستان میں مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جو بہیمانہ سلوک پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ کیاجارہا ہے ایسا ظلم فلسطین اورکشمیرکے مسلمانوں پر بھی نہیں ڈھایاجاتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم مہاجرکمیونٹی کے ساتھ اس غیرانسانی ظلم کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف ہرفورم پر صدائے احتجاج بلند کریں گے ۔ جناب یوسف بام نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان کو افریقن نیشنل 
کانگریس کی جانب سے ہرممکن تعاون کابھی یقین دلایا۔ 
تقریب سے خطاب کرتے ہیں افریقن نیشنل کانگریس کی کونسلر محترمہ نجمہ احمد نے کہاکہ مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی انتہائی قابل مذمت ہے ، انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزر محمد بابو نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو متنبہ کیا کہ وہ مہاجروں اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف سازشیں بند کردے اورمہاجروں کو زندگی کے ہرشعبہ میں انصاف فراہم کیاجائے۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص ساؤتھ افریقہ کی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔ انہون نے مطالبہ کیاکہ مہاجروں کے علیحدہ صوبہ کا مطالبہ فی الفور تسلیم کیاجائے اور اگر مہاجرقوم کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو مہاجرقوم اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے آزاد ہوگی ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمد جنید نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہاجبکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ساؤتھ افریقہ کے انچارج بابرسلام نے ساؤتھ افریقہ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یوم تاسیس کی تقریب رات گئے تک جاری رہی۔
*****

PHOTOGRAPHS










4/26/2024 5:52:51 AM